نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اردبیل میں برف باری

    عظیم مشرقی روح کا حامل اَردَبیل ایران کے آذربائجانی خطے میں واقع ایک مشہور تاریخی شہر ہے۔ اس شہر کی آبادی چھ لاکھ کے قریب ہے۔ یہاں کے ساکنوں کی گفتاری زبان آذری ترکی جبکہ دوسری زبان فارسی ہے۔ خالق نے اس شہر کو بے حد دلکش قدرتی حُسن سے نوازا ہے۔ کراچی کا ساکن ہونے کی وجہ سے میں یہ تصاویر تحسین...
  2. حسان خان

    سری نگر کی عالی مسجد

    سری نگر میں واقع عالی مسجد کشمیر کی دوسری سب سے بڑی مسجد ہے۔ اس مسجد کی عمارت ۱۴۷۱ عیسوی میں سلطان حسن شاہ کے دورِ حکومت میں تعمیر ہوئی تھی۔ سترہویں صدی عیسوی میں افغان دورِ حکومت کے دوران آتش زدگی کی وجہ سے افغان فرماندار عبداللہ خان کے توسط سے یہ دوبارہ تعمیر ہوئی تھی۔ عالی مسجد لکڑی سے...
  3. حسان خان

    بھلکڑ بھائی، روزمرہ بول چال میں تو ہم سب ہی ایک طرز کی اردو بولتے ہیں۔۔ بول چال کی زبان جیسی بھی...

    بھلکڑ بھائی، روزمرہ بول چال میں تو ہم سب ہی ایک طرز کی اردو بولتے ہیں۔۔ بول چال کی زبان جیسی بھی ہو کچھ محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن تحریری زبان اور ذرائع ابلاغ میں ویسی زبان ہضم نہیں ہوتی۔ یہ دیکھ کر پی ٹی وی والا دور یاد آتا ہے۔ :(
  4. حسان خان

    ذرائعِ ابلاغ کی بدصورت انگریزی آمیز اردو دیکھ کر دل خراب ہو جاتا ہے۔

    ذرائعِ ابلاغ کی بدصورت انگریزی آمیز اردو دیکھ کر دل خراب ہو جاتا ہے۔
  5. حسان خان

    جکارتا کا روایتی بازار

    ختم شد! منبع
  6. حسان خان

    جکارتا کا روایتی بازار

    انڈونیشیا اور انڈونیشیائی قوم کو دلچسپی کی نگاہ سے دیکھنے کے باوجود میں بدقسمتی سے ان کے بارے میں چند سطحی چیزوں کو چھوڑ کر کچھ بھی نہیں جانتا۔ میرے دل میں یہ خواہش موجود ہے کہ انڈونیشیا کی زبان، ادب، تاریخ، طرزِ معاشرت اور ثقافت کے بارے میں تفصیل سے مطالعہ کروں۔ اگر فرصت ملی تو انشاءاللہ یہ...
  7. حسان خان

    نے غیر سے ہم خوش ہیں نہ اپنے سے خفا ہیں - سید افتخار علی شاہ چشتی قادری وطنؔ (صوفیانہ کلام)

    مخمس بر غزلِ اوستادی اعنیٰ حضرت مولانا شمس الدین فیض نور اللہ مرقدہ نے غیر سے ہم خوش ہیں نہ اپنے سے خفا ہیں کہنے کو ہیں عالم میں پہ عالم سے جدا ہیں جوں آئینہ ہم زنگِ تعلق سے صفا ہیں مردودِ خلائق ہیں کہ مقبولِ خدا ہیں اب تک نہیں معلوم ہمیں کون ہیں کیا ہیں تحصیل ہوئی شکرِ خدا علمِ لَدُن کی آئینہ...
  8. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    ایک ہی صورت نظر آتی ہے مجھ کو چار سو شش جہت دل کی صفا نے آئینہ خانہ کیا (سید افتخار علی شاہ چشتی قادری 'وطن')
  9. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    آپ کی بات بالکل درست ہے تلمیذ صاحب۔۔ لیکن کمپیوٹری دور کا یہ فائدہ تو ہوا ہے کہ ہم اب اپنے گھر بیٹھے دنیا کے کسی بھی حصے کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اگر کمپیوٹر نہ ہوتا تو شاید ہم یوں سرائیوو اور دیگر شہروں کی مجازی سیر بھی نہیں کر سکتے تھے۔ :) ویسے میں بھی بچپن...
  10. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    نہایت حیرت انگیز! تُرک یعنی مسلم قبرستان
  11. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    سرائیوو سے تعلق رکھنے والے چند مزید پرانے پوسٹ کارڈ مغربی لباس میں ملبوس یہ شاید سرائیوو کی اشرافیہ ہو گی۔۔۔ یہ تو بالکل ہمارے جیسے مشرقی دیار کے لوگ لگ رہے ہیں۔ بیچارے بوسنیائی لوگوں کو ابھی تک تُرک کہہ کر پکارا جاتا ہے، اس لیے اس پوسٹ کارڈ کے عنوان پر لفظ...
  12. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    قطعیت سے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے کچھ اولاً کیمرے کی سیاہ و سفید تصاویر ہوں گی جنہیں پوسٹ کارڈ بنانے کے لیے ہاتھوں سے رنگین کیا گیا ہے۔
  13. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    حاصلِ کلام یہ ہے کہ اگر مجھ سے جلنے والے شاعر کے پاس سیڑھی بھی آ جائے تب بھی وہ میری فکر کی بلندی تک پہنچ نہیں سکے گا، اس لیے اُس کا سیڑھی کے حصول پر غرور فضول ہے۔
  14. حسان خان

    کون پھر اُس کے سوا موجود ہے - عزیز لکھنوی

    کون پھر اُس کے سوا موجود ہے جب وہی شاہد، وہی مشہود ہے دیکھنا اس کی طرف بے سود ہے رنگِ رخسار آفتاب آلود ہے تاب کس کو داستانِ دل سنے حرف حرفِ عشق خوں آلود ہے ایک اِک ذرے پہ عبرت کی نظر مدعائے ہستیِ بے بود ہے انحصارِ سرزمینِ کعبہ کیا ایک اِک ذرہ یہاں مسجود ہے ظلم اتنے، انتہا جس کی نہیں پھر بھی...
  15. حسان خان

    سو سال قبل کا سرائیوو - قدیم پوسٹ کارڈوں کی نظر سے

    یہ تصاویر اس لحاظ سے مجھے بے حد دلچسپ لگیں کیونکہ ان کی مدد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک صدی کے قلیل عرصے ہی میں ایسی انقلابی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں کہ قدیم اور معاصر معاشرے دو مختلف قوموں اور خطوں کے معاشرے لگنے لگتے ہیں۔ ان تصاویر میں یہ دلچسپ نکتہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ آج سے...
  16. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    مینو (meenoo) = جنت، بہشت، فردوس کوسوں ضیا ہے وادیِ مینو سرشت میں گویا چمک رہے ہیں ستارے بہشت میں (میر انیس) وادیِ مینو سرشت = ایسی وادی جس کی فطرت بہشت جیسی ہو۔ گلشن خجل تھے وادیِ مینو اساس سے جنگل تھا سب بسا ہوا پھولوں کی باس سے (میر انیس) وادیِ مینو اساس = وہ وادی جو بہشت کا ٹکرا معلوم ہوتی...
  17. حسان خان

    باکو اور باکو کے لوگ حاجی عاکف کے کیمرے سے

    مراسلے کی پسندیدگی اور پذیرائی کے لیے شکریہ محترم تلمیذ صاحب۔
Top