نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تبریز میں برف باری

  2. حسان خان

    کابل کی برف پوشی

    جائے تعجب نہیں اگر کوئی ان تصاویر سے متاثر ہو کر بابر کے محبوب شہر کابل کا عاشق ہو جائے۔۔۔ اِیزدِ یکتا کابل اور کابل کے لوگوں کو سلامت رکھے! تصاویر کا منبع
  3. حسان خان

    سمرقند میں واقع عالیشان گورِ امیر تیمور

    وجہ وہی ہے جو قیصرانی بھائی جان نے اوپر لکھی ہے۔ مجھے حیرت ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کے پاس کیوں نہیں چل رہی۔ :idontknow: خیر، آپ گوگل کے تصویری کھوجی انجن کے توسط سے اس عمارت کی دیگر تصاویر سے لطف اندوز ہوں۔ :) ربط
  4. حسان خان

    سمرقند میں واقع عالیشان گورِ امیر تیمور

    مقبرے کے اندر کی تصاویر: ختم شد! متن اور تصاویر کا منبع
  5. حسان خان

    سمرقند میں واقع عالیشان گورِ امیر تیمور

    گورِ امیر کے نام سے مشہور عمارت ازبکستان کے بیش قیمت تاریخی آثار میں سے ایک اور تیمور لنگ سے پیوستگی رکھنے کی وجہ سے سمرقند کے معماری گنجینے کی سب سے معروف یادگار ہے۔ یہ عمارت ۸۰۷ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔ اس عمارت کا گنبد اور اندرونی حصہ ایرانی کاشی کاری سے مزین ہے۔ اولاً امیر تیمور نے اس مقبرے...
  6. حسان خان

    ہرات، افغانستان میں واقع خاتم الشعراء عبدالرحمٰن جامی کا مقبرہ

    ہرات کے شمال مغربی حصے میں کچھ اینٹوں کے مینار اپنی بلندی کی وجہ سے دیکھنے والوں کی نگاہیں اپنی جانب جلب کرتے ہیں۔ یہ عمارت، نویں صدی ہجری کے مشہور ترین فارسی ادیب نورالدین عبدالرحمن ملقب بہ جامی و فرزندِ نظام الدین احمدکی آرامگاہ ہے۔ زندگی نامۂ جامی: جامی ۸۱۷ ہجری میں ہرات کے نزدیک واقع...
  7. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    مدائح و مراثی - مولانا تاجور نجیب آبادی مطلعِ انوار - برق دہلوی تجلیاتِ برق - برق کاشمیری قصۂ شیخ منصور جشنِ عشرت - عاقل محمد خان عشرت ٹونک کے جشنِ میلاد النبی کی ایک جھلک - سید منظور الحسن برکاتی اردو کی مزاحیہ شاعری (انتخاب) - عرش ملسیانی مقالاتِ جمالیہ - سید جمال الدین افغانی گلشنِ...
  8. حسان خان

    ترکمانستان میں واقع صوفی بزرگ ابوسعید ابوالخیر کا مقبرہ

    سب سے پہلے محترمی محمد وارث کے بلاگ سے ابوسعید ابوالخیر کا مختصر تعارف: "شیخ ابوسعید فضل اللہ بن ابوالخیر احمد بن محمد بن ابراہیم، چوتھی اور پانچویں صدی ہجری (دسویں و گیارہویں صدی عیسوی) کے ایک نامور عارف اور معروف شاعر ہیں۔ فارسی شاعری میں آپ کا مقام انتہائی بلند سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ہی فارسی...
  9. حسان خان

    کالا پانی-اردو کی پہلی خودنوشت سوانح عمری

    زبردست راشد صاحب۔۔
  10. حسان خان

    داغستانی گاؤں میں روایتی شادی

    اگر سوویت دور کے بارے میں آپ نے یہ بات کہی ہوتی تو صحیح کہی جاتی، لیکن پس از سوویت دور میں ایسی کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔
  11. حسان خان

    داغستانی گاؤں میں روایتی شادی

    اگلے دن گاؤں کی عورتیں دلہن کو ضیافتِ عروسی میں لے کر آتی ہیں۔ گاؤں کے لوگ پہاڑ کے اوپر کھلی جگہ پر ضیافت کے لیے کھانے کی اشیاء لے کر جاتے ہیں۔ ختم شد! منبع
  12. حسان خان

    داغستانی گاؤں میں روایتی شادی

    داغستان جمہوریۂ آذربائجان سے منسلک روس کی ایک مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ داغ ترکی زبان میں پہاڑ کو کہتے ہیں اور چونکہ یہ پہاڑی علاقہ ہے اس لیے اس کا نام بھی داغستان ہی مشہور ہے۔ یہ ایک بہت کثیر نژادی ریاست ہے جہاں مختلف زبانیں بولنے والے اور مختلف نسلی پس منظر کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ ریڈیو فری...
  13. حسان خان

    ملا آخوند مسجد - کشمیر میں مغلوں کی تاریخی یادگار

    ملا آخوند مسجد کشمیر میں مغلیہ دور کی باقی ماندہ یادگاروں میں سے ایک ہے۔ ملا آخوند شاہ بدخشی مغلیہ دور کے ایک عالم اور شاہ جہاں کے بیٹے شہزادہ دارا شِکوہ کے استاد تھے۔ دارا شِکوہ نے اسلامی تعلیمات میں دلچسپی رکھنے کی بنا پر اس عمارت کو قرآن کی تعلیم اور دینی تعلیمات کی ترویج کی نیت سے بنوایا...
  14. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    نہ کر آرائشِ گیسو کو ختم اے تُرکِ تبریزی بہت ہیں آئینہ خانے میں مشتاقِ دل آویزی (عزیز لکھنوی)
  15. حسان خان

    تبریز میں برف باری

    ختم شد!
  16. حسان خان

    تبریز میں برف باری

    تبریز پورے آذربائجان کا سب سے بڑا شہر، آذربائجانی خطے کا دل، ایران کا تاریخی دارالحکومت، آذری ثقافت کا مرکز، فارسی ادب اور مشرقی تمدن کا خادم اور سمرقند و بخارا کی طرح عالمِ مشرق کا بیش قیمت نگینہ ہے۔ جاری ہے۔۔۔
  17. حسان خان

    پریشتینا کے مرکزی چوک پر ایک عام دن

    پریشتینا ۲۰۰۸ میں سربیا سے آزادی کا اعلان کرنے والے البانوی مسلم ملک کوسووو کا دارالحکومت ہے۔ پچھلے سال پاکستان بھی باضابطہ طور پر کوسووو کی آزادی کو تسلیم کر چکا ہے۔ کوسووو کا معاشرہ عثمانی دور میں بھی ترکی جیسا تھا اور آج بھی ترکی جیسا ہی ہے۔ منبع
  18. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    احمد رضا خان بریلوی کے چند متفرق اشعار: خورشید تھا کس زور پر کیا بڑھ کے چمکا تھا قمر بے پردہ جب وہ رخ ہوا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں پریشانی میں نام ان کا دلِ صد چاک سے نکلا اجابت شانہ کرنے آئی گیسوئے توسل کو گنہ گاروں کو ہاتف سے نویدِ خوش مآلی ہے مبارک ہو شفاعت کے لیے احمد سا والی ہے تجھ سے...
  19. حسان خان

    آج کا شعر - 5

    تاریک ہے تجھ باج شبِ عاشقِ مہجور آ صبحِ صفا، یہ شبِ یلدا کو سحر کر (محمد حسن براہوئی) کہا قمری خرامش دیکھ اُس کا کہ میرا سرو پر ناحق وطن ہے (محمد حسن براہوئی) (نعتیہ شعر) دل اپنا بھی شیدائی ہے اُس ناخنِ پا کا اتنا بھی مہِ نو پہ نہ اے چرخِ کہن پھول (احمد رضا خان بریلوی)
  20. حسان خان

    اردبیل میں برف باری

    ختم شد!
Top