نتائج تلاش

  1. حسان خان

    درآمد شدہ گاڑیوں سے پُر دوشنبہ (تاجکستان) کی سڑکیں

    (تاجکستان ہمارا فارسی گو ہمسایہ ملک ہے۔ میری شدید خواہش ہے کہ میرے ملک پاکستان کے تاجکستان کے ساتھ قریبی تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ جس ملک کی نصابی کتابوں 'اقبالِ لاہوری' کے بارے میں پڑھایا جاتا ہو، اُسی کے بارے میں ہم اتنا کم جانتے ہیں۔) دوشنبہ کی سڑکوں پر سوویت دور...
  2. حسان خان

    شہرِ کربلا کی چند عمومی تصاویر

    کربلا میں امام حسین کی زیارتگاہ کے اطراف میں تسبیحوں کی دکان گندم کے کارخانے میں کام کرنے والا مزدور زیارتگاہ کی طرف جانے والے معمر زائرین زیارتگاہ کے سامنے کا حصہ۔ یہ کربلا کی اساسی سڑکوں میں سے ایک ہے۔ امام حسین کی زیارتگاہ اونچائی سے ایسی نظر آتی ہے۔ زیارتگاہ کے اندر مرمت کے...
  3. حسان خان

    شہرِ کربلا کی چند عمومی تصاویر

    تصاویر کا منبع: ریڈیو فری یورپ کا آذری شعبہ آزادلیق رادیوسو تصویرکَش: عباس آتیلائے تاریخ: ۱۹ جون ۲۰۱۳ء بمطابقِ ۱۰ شعبان ۱۴۳۴ھ شہرِ کربلا میں شیعہ مسلمانوں کے تیسرے امام حُسین بن علی کا (سامنے) اور اُن کے بھائی عباس کا (پیچھے) مقبرہ امام حسین کے مقبرے کے سامنے آذربائجان سے تعلق رکھنے والے...
  4. حسان خان

    دبیر سلامی ابرِ فلک کیوں نہ اشک بار رہے - مرزا دبیر (سلام)

    سلامی ابرِ فلک کیوں نہ اشک بار رہے غمِ حسین میں جب برق بے قرار رہے لکھا تھا یہ قلمِ موج نے میانِ فرات کہ پیاسا نہر میں عباسِ نامدار رہے عزیزو چرخِ چہارم پہ ہے علی کی شبیہ کہ تا ملائکہ کو ہجر میں قرار رہے اٹھا کے لے گئے لاشِ حسین واں قدسی کہ یہ بھی واقعہ تا حشر یادگار رہے بہ زیرِ خاک نہ جب تک...
  5. حسان خان

    غزہ (فلسطین) کی ایڈورڈ سعید قومی موسیقی اکادمی

    یہ مناظر فلسطین کے شہر غزہ میں واقع ایڈورڈ سعید سے منسوب موسیقی اکادمی کے ہیں جہاں فلسطینی بچے آرکسٹرا کے لیے مختلف ساز بجانا سیکھ رہے ہیں۔ یہ آرکسٹرا انس النجار کی رہنمائی میں انجام پاتا ہے۔ تصاویر کھینچے جانے کی تاریخ ۱۹ دسمبر ۲۰۱۳ ہے اور ان کے کھینچنے والے عکاس کا نام عمر القطا ہے۔ منبع
  6. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    حبیبی یا نورالعین - الابینا (مصری عربی + ہسپانوی) ڈاؤنلوڈ ربط یہ مصری گلوکار عمرو دیاب کے مشہورِ زمانہ گانے کا بازساختہ ورژن ہے۔
  7. حسان خان

    دلفریب اطفالِ افغان

    تصویرکَش کا نام نہ دینے کا اعتراض تو ٹھیک ہے، اور اس کے لیے میں واقعی قصوروار ٹھہرا۔ تصویر کو میں بھی تصویرکَش کی ملکیت سمجھتا ہوں، اور اُس سے نسبت دیے بغیر اُس کی تصویر کو پھیلانا یقیناً اخلاقی جرم ہے۔ لیکن اگر آپ پوسٹ نمبر ۶ کی جانب دیکھیں تو آپ کو نظر آ جائے گا کہ میں نے منابع کے روابط دیے...
  8. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    یل (yal) = پہلوان، دلاور، شجاع، مبارز، دلیر، قوی جنگجو نامعلوم مصنف کی مثنوی 'رستم نامہ' میں یہ فارسی الاصل لفظ یوں استعمال ہوا ہے: "ہوا غم زدہ وہ یلِ نوجواں کہ رستم کا ہرگز نہ پایا نشاں" "وہ میں ہوں دلاور یلِ نامجو کہ دیوِ سپیدِ سیہ کار کو کیا کشتہ اک دم میں ہنگامِ جنگ نہ جانبر ہوئے مجھ سے...
  9. حسان خان

    شہدائے پشاور کی یاد میں - نصراللہ خان عزیز

    اے شہیدانِ پشاور، جان و دل تم پر نثار تم سے قائم ہے جہادِ حریت کا اعتبار تم نے رکھ لی لاج قومِ مسلمِ آوارہ کی! رہنماؤں نے کیا جس کو ہلاکِ انتشار قصہ خوانی! ان شہیدوں کا ہمیں قصہ سنا جو وطن کی شمع پر جل کر مرے پروانہ وار آسماں سے بم برستے تھے زمیں سے گولیاں تھی پشاور میں رواں ظلم و ستم کی...
  10. حسان خان

    والدِ مرحوم کی وفات پر - نصراللہ خان عزیز

    آہ! اے روحِ مقدس طائرِ سدرہ نشیں! تیرے بچے آج بے پر ہیں خبر ہے یا نہیں! آہ! اس دنیائے غم میں آج ہم سا کون ہے مضطرب، مغموم، بیتاب و ملول، اندوہگیں زندگی بے کیف ہے اب تیری شفقت کے بغیر ہے تہی نقدِ سکوں سے دل کی جیب و آستیں کہہ کے ابا جان اب کس کو پکارے گا عزیز بارِ غم اب کس طرح سر سے اتارے گا...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دل را به کفِ هر که دهم بازپس آرد کس تابِ نگهداریِ دیوانه ندارد (حسین پژمان بختیاری) میں اپنا دل جس کے بھی ہاتھ میں دیتا ہوں وہ واپس لے آتا ہے۔۔۔ کسی میں بھی اس دیوانے کی نگہداشت کی تاب نہیں ہے۔
  12. حسان خان

    دوشنبہ (تاجکستان) کا بازارِ سلطان کبیر

    بازارِ سلطان کبیر جنوبی دوشنبہ میں خیابانِ کاروان پر واقع ایک بازار ہے۔ یہ بازار پچھلے تیرہ سال سے فعال ہے اور اس میں صنعتی اور خانگی مصنوعات کے بہت سارے فروشندگان کام میں مصروف رہتے ہیں۔ اس بازار میں دو دروازے ہیں جن سے خریداروں اور بیچنے والوں کا آنا جانا ممکن ہوتا ہے۔ تاجکوں کی ضروریات میں...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ایزد نیافرید هنوز آن دل کاندر جهان درآمد و خرم شد (خاقانی شروانی) خدا نے ابھی تک ایسا کوئی دل خلق نہیں کیا جو دنیا میں آ کر خوش ہوا ہو۔
  14. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پی ڈی ایف فائل کا بھی ربط مل گیا۔ http://www.mediafire.com/download/tb4jr89gb1hzjo3/SHAITAN+SAHIB+IBNE+SAFI.pdf
  15. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    http://kitaabghar.com/bookbase/ibnesafi/shaitansahib.html
  16. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کیا آپ کا اشارہ ابنِ صفی کے مزاحیہ مضامین کی جانب ہے؟ نیٹ پر ایک کتاب 'شیطان صاحب' کے نام سے موجود ہے جس میں اُن کے مضامین موجود ہے۔ آخر میں اُن کی شاعری کے نمونے بھی دیے گئے ہیں۔ ابنِ صفی کے بیشتر ناولوں کی کہانی میں جھول موجود ہی ہوتے ہیں، لیکن جیسا میں نے کہا کہ وقت اچھا گذر جاتا ہے۔ :)
  17. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    طغرل فرقان کس طرح کی کتاب ہے؟ میں پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں۔ مجھے ابنِ صفی کے جاسوسی ناول پلاٹ اور کرداروں کے لحاظ سے تو کچھ خاص نہیں لگتے۔ البتہ اُن کے ناولوں میں ایک خاصیت ضرور ہے کہ وقت گزر جاتا ہے۔ ناول کی زبان بھی آج کے کئی لکھنے والوں سے بدرجہا بہتر ہوتی ہے۔ اور چونکہ ناول کا حجم کم...
  18. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    آپ کو ابنِ صفی کی تصانیف کیسی لگتی ہیں؟
  19. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    فی الوقت ایڈورڈ سعید کی کتاب Covering Islam: How the Media and the Experts Determine How We See the Rest of the World اور ملکۂ جرائم آگاتھا کرسٹی کا جاسوسی ناول Murder on the Orient Express بیک وقت پڑھ رہا ہوں۔ آگاتھا کرسٹی کا ناول عموماً رات کے وقت سونے سے پہلے موبائل پر پڑھتا ہوں۔ دونوں کتابیں...
Top