نتائج تلاش

  1. حسان خان

    قرغیزستان کی وادیِ آلای میں سالانہ جشنوارۂ اسپ

    (قرغیز زبان ترکی زبانوں کی قیپچاق شاخ سے تعلق رکھنے والی زبان ہے جو کہ آذربائجانی اور اناطولیائی ترکی سے بالکل مختلف ہے۔ قرغیز ترکی سے قطعی نابلد ہونے کی وجہ سے میں نے متن کا ترجمہ بڑی مشکل سے قرغیز ترکی - استانبولی ترکی لغت کی مدد سے کیا ہے۔ لہذا ہو سکتا ہے یہ کئی اغلاط سے پُر ہو۔ مقصد صرف یہ...
  2. حسان خان

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میں نے ابھی پاکستانی نژاد محقق حاشر ماجوکا کا جامعۂ میک گِل، مونٹریال کے اسلامی مطالعات کے شعبے میں پیش کردہ تحقیقی مطالعہ Islam and the Turkic Tajik Symbiosis in Central Asia یعنی 'اسلام اور وسطی ایشیا میں ترک تاجک ہم زیستی' پڑھ کر ختم کیا ہے۔ مجھے یہ مقالہ بے حد پسند آیا ہے اس لیے گہوارۂ تمدن...
  3. حسان خان

    آذربائجانی گاؤں دئمان کی روزمرہ زندگی کی جھلک

    (دیوار پر پچھلے چالیس سال سے آذربائجان پر حکمرانی کرنے والے صدر نما آمروں یعنی وفات یافتہ حیدر علی اور اُس کے بیٹے الہام علی کی تصاویر ہیں۔) دئمان کا کم عمر ساکن گاؤں کی دکان لوگوں کی اساسی مشکلات میں سے ایک پانی ہے۔ لوگ کافی دور چل کر قابلِ نوش پانی حاصل کرتے ہیں۔ دئمان کی کم عمر بچیاں...
  4. حسان خان

    آذربائجانی گاؤں دئمان کی روزمرہ زندگی کی جھلک

    ۱۹۵۳ء میں بزور دوسری جگہ منتقل کیے جانے والے دئمان (deman) گاؤں کے رہائشی بڑے نقصان کے بعد اسی کی دہائی کے آخر میں اپنے گاؤں میں لوٹ تو گئے تھے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ کیا کیا پریشانیاں اُن کی راہ تک رہی ہیں۔ عباس آتیلائے کی مندرجہ ذیل تصویری رپورٹ ان لوگوں کی زندگی کے بارے میں ہے۔ متن اور...
  5. حسان خان

    سو سال پہلے کا قاہرہ

    یہ سب کیمرے کی تصاویر ہیں جنہیں بعد میں ہاتھوں سے رنگا گیا ہے۔ ان میں عرب دنیا کے سب سے بڑے شہر قاہرہ کے عہدِ رفتہ کی ایک جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ منبع قاہرہ میں جنازے کا منظر مضافاتی قصبے حلوان میں شادی کے جشن کا منظر فٹ پاتھی کیفے کے اطراف میں مقامی افراد اور گداگر عثمانی دور کے بابِ زویلہ...
  6. حسان خان

    گنبدِ سلطانیہ - دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گنبد

    معذرت چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں سے دیکھ کر لکھا وہاں یہی لکھا تھا، جبکہ دراصل یہاں فلورنس، اطالیہ کا سانتاماریا کلیسا مراد ہے۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Florence_Cathedral
  7. حسان خان

    لفظوں کی کہانی، لفظوں کی زبانی

    زبردست عاطف بھائی۔ مختلف زبانوں کے درمیان لفظوں کے تبادلے اور اُن کے باہمی رشتوں کے بارے میں پڑھنا ہمیشہ سے دلچسپی کا سبب رہا ہے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) فصاد، به قصدِ آنکه بردارد خون می‌خواست که نشتری زند بر مجنون مجنون بگریست، گفت: زان می‌ترسم کاید ز دلِ خود غمِ لیلی بیرون (شیخ بهایی) فصّاد = وہ شخص جو علاج کی غرض سے رگ سے فاسد خون نکالتا ہے۔ ترجمہ: فصاد نے خون نکالنے کے ارادے سے جب چاہا کہ مجنوں کو نشتر لگائے تو مجنوں رونے لگا اور...
  9. حسان خان

    گنبدِ سلطانیہ - دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گنبد

    ایرانی و اسلامی معماری کے اہم نمونوں میں شامل گنبدِ سلطانیہ سانتامارینا اور ایاصوفیہ کے گنبدوں کے بعد دنیا کا سب سے بڑا گنبد ہے۔ یہ گنبد ایرانی صوبے زنجان کے قصبے سلطانیہ میں واقع ہے، جو کہ آذربائجانی خطے کا حصہ ہے۔ ۲۰۰۶ء میں اقوامِ متحدہ اس گنبد کو عالمی میراث کی فہرست میں شامل کر چکی ہے۔ یہ...
  10. حسان خان

    مسجدِ نوقدی - آذربائجان کی منفرد رنگ برنگی تاریخی مسجد

    آذربائجانی دارالحکومت باکو کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نوقدی میں انیسویں صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والی ایک منفرد جامع مسجد موجود ہے۔ چوبی فریموں سے ساختہ اور تراشیدہ لکڑیوں سے آراستہ یہ مسجد تاریخی قومی یادگار کے طور پر مندرج ہے۔ لیکن اپنے محفوظ درجے کے باوجود اس مسجد کی عمارت دن بدن مخدوش ہوتی جا...
  11. حسان خان

    پسندیدہ غیر ملکی گانے

    بیمار - اولوغ بیگ رحمت اللہ (ازبک ترکی) http://my.mail.ru/video/bk/nikexpress/3/17.html
  12. حسان خان

    رجالِ ترکمانانِ ایران

    پتا نہیں عکاس کے ذہن میں ایسی کیا مصلحت ہو گی جس کے تحت اُس نے اپنے مرقع میں بزرگ چہروں کا تناسب زیادہ رکھا ہے۔ موقع ملا تو کسی دن ترکمن جوانوں کی تصاویر بھی تلاش کر کے دکھاؤں گا۔
  13. حسان خان

    رجالِ ترکمانانِ ایران

    ختم شد!
  14. حسان خان

    رجالِ ترکمانانِ ایران

    یہ ساری تصاویر ترکمانستان سے ملحق ایرانی صوبے خراسانِ شمالی کے ترکمن مردوں کی ہیں، جہاں اعداد و شمار کے مطابق ۲۷ فیصد آبادی ترکمن ترک ہے۔ ان تصاویر سے یہ تو یہی جھلکتا ہے کہ اپنی ظاہری شکل کے اعتبار سے ایران کے ترکمن مرد افغانوں اور شمالی پاکستان کے مردوں سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ ترکمن ترک،...
  15. حسان خان

    اردو زبان کے نادر الاستعمال الفاظ

    زیرا کہ (zera ke) = کیونکہ "بلتستان کو سیاحوں کی جنت کہیں تو بے جا نہ ہو گا زیرا کہ سیاحوں کی دلچسپی کا تمام سامان یہاں موجود ہے۔" "بلتستان کا ماضی سہولیات کے فقدان کے باوجود شعر و شاعری کے میدان میں درخشاں رہا ہے اور حال بھی تابناک ہے۔ زیرا کہ اس وقت بلتستان میں بلند پایہ شاعروں کی کمی نہیں۔"...
  16. حسان خان

    تاشقند میں واقع مرزا غالب سڑک اور مرزا غالب مسجد

    میں ابھی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا سفرنامہ 'لاہور سے تا خاکِ بخارا و سمرقند' پڑھ رہا تھا۔ ۱۹۹۲ء میں وقوع پذیر سفر کا احوال بتاتے اس سفرنامے میں ایک جگہ مجھے یہ دلچسپ چیز پڑھنے کو ملی: "تاشقند کے ایک محلے کا نام مرزا غالب محلہ ہے۔ اس کو لے جانے والی سڑک کا نام بھی مرزا اسداللہ خان غالب ہے۔ اس...
  17. حسان خان

    تاجکانِ چین کا مختصر تصویری تعارف

    اردو ویکی پیڈیا کے مطابق وخی۔ :) ہاں، یہ تصویر دیکھ کر مجھے بھی تھوڑا عجیب محسوس ہوا تھا۔ :)
  18. حسان خان

    ازبک قصبے آنگرن کی جھلک

    شکریہ۔ درستگی کر لی گئی ہے۔ :) جس جگہ کو آج ازبکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہاں ۱۹۲۹ء تک ازبک عربی-فارسی خط میں لکھی جاتی رہی تھی۔ اُس کے بعد بالشیوک حکومت نے ایک دستور جاری کر کے اس زبان کا خط لاطینی کر دیا۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی، صرف گیارہ سال بعد ۱۹۴۰ء میں اسٹالن کے حکم پر اس زبان...
Top