نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    خوباں خیال

    کمال ہو گیا ہے سید صاحب، میں نے کب کہا کہ خوباں لفظ غلط ہے، فقط یہ کہا کہ جو شعر درج ہے اس میں "خوباںِ خیال" کی بجائے "خوبانِ خیال" چاہیے۔ مزید یہ کہ خوباںِ خیال یکسر غلط ہے، اس طرح کی اضافت میں نون غنہ کے ساتھ اضافت کبھی نہیں آتی بلکہ ہمیشہ نون معلنہ یعنی نقطے والے کی ساتھ آتی ہے جیسے "جہاںِ...
  2. محمد وارث

    زبان کے محدود لامحدود ہونے کا قضیہ- انتظار حُسین

    تاررڑ صاحب نہ جانے اردو زبان سے اور کیا چاہتے ہیں، یہی اردو زبان ہے جس نے انہیں بیسٹ سیلر بنایا، انہوں نے اس زبان میں مزے دار اور چٹخارے دار سفر نامے لکھے، ناول لکھے، ڈرامے لکھے، کالم لکھے، اسی اردو زبان کی وجہ سے وہ ایک عرصہٴ دراز تک ٹی وی پر چھائے رہے اور حد یہاں تک کہ آخر آخر ٹی وی پر لوگوں...
  3. محمد وارث

    ممنون ہوں محترم ایوب صاحب اور ساتھ ساتھ معذور بھی ہوں کہ تنقید و نقد و نظر کے قابل نہیں اور نہ...

    ممنون ہوں محترم ایوب صاحب اور ساتھ ساتھ معذور بھی ہوں کہ تنقید و نقد و نظر کے قابل نہیں اور نہ ہی یہ میرا شعبہ سو معذرت خواہ ہوں۔ والسلام
  4. محمد وارث

    زبان کے محدود لامحدود ہونے کا قضیہ- انتظار حُسین

    یہ انتظار حسین کا کالم ہے جو 10 نومبر 2014ء کے روزنامہ ایکسپریس، لاہور میں شائع ہوا۔ انتظار حسین نے اس کالم میں مستنصر حسین تاررڑ کو خوب سنائی ہیں جس پر تاررڑ کے مداحین بہت بے چین ہو رہے ہیں لیکن حق تو یہ ہے کہ انتظار حسین نے اردو سے اپنی محبت کا حق ادا کیا ہے۔ کالم کا ربط کالم بشکریہ ایکسپریس...
  5. محمد وارث

    شعراء و اُدَبا کی تصاویر

    شکریہ جناب ابنِ رضا صاحب۔ میں نے کوشش کی تھی کہ میرے پاس جو، بخیالِ خود "نادر" قسم کی تصویریں تھیں وہ پوسٹ کروں سو جو کچھ پرانے ادبی پرچے میرے پاس پڑے تھے ان میں سے یہ تصاویر اسکین کی تھیں۔
  6. محمد وارث

    خوباں خیال

    خوب ہے جناب۔ شعر کے الفاظ خوبانِ خیال میں نون نقطہ چاہتا ہے۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خارِ رہَت بپائے غنیمت اگر رود آید بدستِ اُو رگِ جانِ بہشت ہا غنیمت کنجاہی تیری راہ کا کانٹا اگر غنیمت کے پاؤں میں چبھ جائے تو گویا جنت کی رگِ جان اُس کے ہاتھ لگ گئی۔
  8. محمد وارث

    تعارف میرا مختصر تعارف

    خوش آمدید یاسر شاہ صاحب
  9. محمد وارث

    مبارکباد سالگرہ مبارک!!!!!!!

    سالگرہ مبارک ہو عمر سیف صاحب المعروف ضبط :)
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہاں رہِ عشق است کج رفتن نہ دارَد بازگشت جرم را ایں جا عقوبت ہست، استغفار نیست عرفی شیرازی ہاں اچھی طرح سمجھ لے کہ یہ عشق کا راستہ ہے یہاں اگر بھٹک گئے تو واپسی کا کوئی راستہ نہیں، یہ وہ جگہ ہے کہ یہاں جرم کی بس سزا ہے، توبہ اور استغفار نہیں۔
  11. محمد وارث

    تعارف دوستوں سے آغازَ گفتگو

    خوش آمدید نعمان صاحب
  12. محمد وارث

    تعارف کچھ مختصر میرے بارے میں

    خوش آمدید شاکر صاحب۔ آپ کے تعارف کی تینوں لڑیاں ضم کر دی گئی ہیں۔ والسلام
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کس بہ اُمّیدِ وفا ترکِ دل و دیں مَکُناد کہ چنانم من از ایں کردہ پشیماں کہ مَپُرس حافظ شیرازی وفا کی امید پر کوئی بھی اپنے دل اور دین کو ترک نہ کرے، کہ ایسا کر کے میں اپنے کیے پر وہ پشیمان ہوں کہ بس کچھ مت پوچھ۔
  14. محمد وارث

    مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال

    شیدائی سا شیدائی، گلیوں اور میدانوں میں کھیلی بھی ہے، یہ تو نہ جانے کیا ہوا کہ اللہ کی مار پڑ گئی اور شاعری کی طرف نکل آیا :)
  15. محمد وارث

    مانچسٹر یونائٹڈ کا اپنے فیس بک صفحے پر اردو میں اظہارِ خیال

    خوب یاد دلایا خلیل صاحب قبلہ، یہ میری بھی پسندیدہ ترین ٹیموں میں سے رہی ہے۔ یادش بخیر، کبھی انگلش پریمیر لیگ کے میچ دیکھا کرتا تھا تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی، اب ویسے ہی تیز رہتی ہے :)
  16. محمد وارث

    تعارف خاکسار عاجز کا تعارف

    آپ کی پوسٹ متنازعہ تھی یا کافی ممبران کے لیے متنازعہ ہو سکتی تھی جس سے یہاں کے ناظمین کی سردرد، اور وہ بھی خواہ مخواہ کی، بہت حد تک بڑھ جاتی، اس لیے مذکورہ پوسٹ شائع نہیں کی گئی۔ آپ سے التماس ہے کہ ایسی پوسٹس وغیرہ سے اجتناب ہی برتیں تو بہتر ہے۔ اس محفل میں کچھ چلت پھرت کریں، دیکھیں دکھائیں کہ...
  17. محمد وارث

    فارسی گو ملک تاجکستان میں اقبالِ لاہوری کا مقام

    واقعی درست بات ہے، اور یہ خوابِ گراں نظم والا واقعہ ایک چشم دید پاکستانی زائر کی زبانی کسی پاکستانی روزنامے شاید "جنگ" میں بھی اُس وقت شائع ہوا تھا۔
Top