نتائج تلاش

  1. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    شمشاد، پہلے یہ تو بتاؤ میرا قصور کیا ہے؟ :dontbother:
  2. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    ارے آپ بیٹھیے، میں ہی چلا جاتا ہوں اور لوٹ کر کبھی نہیں آؤں گا۔۔ :music: :chalo:
  3. نبیل

    پاکستان کاسب سےبڑا لوٹا

    تیلے شاہ، میرے خیال میں اب حق پرستوں کو موقع دینا چاہیے بات کرنے کا۔ میں نہیں چاہتا کہ یہاں کسی کی دلآزاری ہو۔ میرے خیال میں ہم نے ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے متعلق کافی باتیں کر لی ہیں۔ اب ہمیں کچھ باتیں سن بھی لینی چاہییں۔ اسکے علاوہ میری دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ موضوعات شروع کرنے سے پہلے اس...
  4. نبیل

    پاکستان کاسب سےبڑا لوٹا

    شکریہ دانی اور محفل پر خوش آمدید۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ سارے حق پرست رومن اردو میں کیوں لکھ رہے ہیں۔ باقی ہم کوشش کریں گے کہ آپ کے مشورے پر عمل کرکے زندگی کے حقائق کو تسلیم کرکے الطاف بھائی کی عظمت کے قائل ہو جائیں۔ لگتا ہے کہ ابھی پاکستانیوں کے ذہن نے ارتقاء کی وہ منازل طے نہیں کی کہ انہیں...
  5. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    لیں جی ماوراء تو ناراض ہو گئی۔ اچھا بھائی میں چلتا ہوں آپ جو مرضی کریں۔ میں یہاں سیاست کی گرماگرمی سے گھبرا کر آیا تھا، کیا معلوم تھا یہاں بھی ٹماٹر پڑیں گے۔ :oops: :cry: :x
  6. نبیل

    تعارف سارا خان

    تیلے شاہ صاحب، یہ تم کیا ٹائپنگ کی پریکٹس کر رہے ہو۔۔ یا کوڈ ورڈز کا استعمال کر رہے ہو؟
  7. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    شمشاد ایسا کرو کہ ایک آسان سا شعر لکھ دو اور پھر دیکھتے ہیں کہ ماورا اس کی کیا تشریح کرتی ہیں۔ :D
  8. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    ماوراء، میں نے کب کہا ہےکہ کچھ غلط چل رہا ہے۔ ماشاءاللہ آپ سب نے مل کر یہاں خوب رونق لگائی ہوئی ہے۔ میں تو شمشاد سے کہہ رہا تھا کہ انہیں کوئی ذرا سا چھیڑ دے تو وہ چھڑ ہی جاتے ہیں۔ :P
  9. نبیل

    پاکستان کاسب سےبڑا لوٹا

    میرے خیال میں اس فورم پر گفتگو جذباتیت کی رو میں بہتی جا رہی ہے۔ میری معزز ممبران سے درخواست ہے کہ وہ حقائق کو غیرجذباتی انداز میں پیش کریں اور اس جیسے اہانت آمیز عنوان والے موضوعات نہ شروع کریں۔ دوسری جانب میں پاکستان اور اسلام سے وابستگی رکھنے والے حضرات سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھی...
  10. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    شمشاد، یار یہ تھریڈ اچھا خاصا چل رہا ہے، اسے پٹڑی سے اترنے سے بچاؤ۔ :roll:
  11. نبیل

    پاکستانی انٹرنیٹ پر کیا کرتے ہیں؟

    بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ایک خبر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین میں سے تقریبا 45 فیصد فحش ویب سائٹوں پر جاتے ہیں۔ اب یہ نہیں معلوم کہ اس بارے میں انڈیا کے اعدادوشمار کیا کہتے ہیں۔ اس خبر سے اتنا ضرور اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں جہاں انٹرنیٹ کا انفراسٹرکچر ناقص ہے وہاں جدید...
  12. نبیل

    اردو لینگویج انٹرفیس پیک

    شمیل قریشی کے بلاگ پر اس پوسٹ میں مائیکروسوفٹ آفس کی اردو لینگویج انٹرفیس پیک‌ کے ساتھ تصاویر پیش کی گئی ہیں۔ یہ اردو لینگویج انٹرفیس پیک اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے اسے ڈاؤنلوڈ تو کر لیا ہے، وقت ملنے پر انسٹال کرکے بھی دیکھوں گا۔
  13. نبیل

    بڑئ مربانی

    shaokar11 مجھے تو آپ کے سوال کی سمجھ نہیں آئی اور نہ یہ کہ اس سوال کا اردو لکھنے پڑھنے سے کیا تعلق ہے۔ آپ کچھ وضاحت کرنا پسند کریں گے کہ آپ کیا چاہتے ہیں؟
  14. نبیل

    اردو ایکشن ویڈیو گیم

    شارق، ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ گیم کا موضوع کافی خطرناک چنا ہے اس کمپنی نے۔ اس کے جواب میں تو کوئی انڈین کمپنی بھی اس سے ملتی جلتی گیم نکال سکتی ہے، جیسا کہ وہ اپنی فلموں میں عموماً کرتے رہے ہیں۔
  15. نبیل

    پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

    میچ کے آخری دن صرف چودہ گیندوں کا کھیل ہو سکا۔ انڈیا نے اپنی باری میں بہت کٹ‌ لگائی پاکستانی بالرز کی۔ خاص طور پر سہواگ نے تو مار مار کر حد کردی۔ جو لوگ ایک دن پہلے تک آفریدی اور کامران اکمل کے چھکوں پر خوش ہو رہے تھے وہی اب سہواگ اور ڈریوڈ کو بالرز کو روندتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔ ویسے آفریدی...
  16. نبیل

    لینکس میں مانیٹر ریزولوشن بڑھانے کا طریقہ؟

    شارق، پتا نہیں آپ کو اس سوال کا جواب مل پاتا ہے یا نہیں۔ آپ کا گرافک کارڈ اور مانیٹ بے شک اس ریزولیوشن کو سپورٹ کرتا ہوگا لیکن مسئلہ آپ کی لینکس ڈسٹریبیوشن میں موجود گرافک کارڈ ڈرائیور کا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ جیسبادی شاید اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں۔ مجھے لینکس کا المیہ یہی لگتا ہے کہ لوگ اس کو...
  17. نبیل

    پاکستان کاسب سےبڑا لوٹا

    السلام علیکم حق پرست اور محفل پر خوش آمدید۔ میں آپ کے جذباتی ہونے کو سمجھتا ہوں لیکن جذباتی ہونے کے بعد صحت مند گفتگو کی گنجائش بہت کم رہ جاتی ہے۔ میں یہاں نعمان کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکوں گا جنہوں نے کسی مرحلے پر شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے خیال میں ایم کیو...
  18. نبیل

    ابنِ صفی

    جی شارق، اسی طرح جیسے ان کے خیال میں انٹرنیٹ کے بابائے اردو وہ خود ہیں۔ :? 8)
  19. نبیل

    باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری

    باجوڑ ایجنسی میں امریکی بمباری سے عورتوں اور بچوں سمیت 18 بے گناہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حملے کی حکومت پاکستان کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی اور پاکستان کی خومختاری کو پرکاہ کی اہمیت تک نہیں دی گئی تھی۔ اس پر حکومت پاکستان کی غیرت جوش میں آگئی اور اس نے کہا اِب کے مار۔ امریکی حکومت کے ترجمان...
  20. نبیل

    اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں

    ترے سٹوڈیو میں اپنی کوئی شنوائی ہی نہیں اس لئیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں
Top