نتائج تلاش

  1. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    لگتا ہے سیدہ بہن کلام اقبال کی درگت بنتے نہیں دیکھ سکیں۔ میں بھی کسی طرح اپنے آپ کو اقبال کے اشعار سے مزاح کا پہلو نکالنے پر آمادہ نہیں کر سکا ہوں۔ ویسے سیدہ، اقبال کے ساتھ مزاق ہمارا میڈیا کھلے عام اور حکومتی سطح پر کر رہا ہے۔ آپ نے جنون کو گاتے نہیں دیکھا خودی کو کر بلند اتنا۔۔ ؟ میں نے سنا...
  2. نبیل

    ابنِ صفی

    ابن صفی بیچارے تو علی عمران اور ایکسٹو کے کردار تخلیق کرکے اس جہاں سے رخصت ہوگئے۔۔ان کے بعد جس کا دل کیا اس نے اپنی عمران سیریز شروع کر دی۔ اس کے ساتھ کسی حد تک انصاف مظہر کلیم ایم اے نے کیا ہے۔ جوزف اور جوانا کے کردار بھی انہی کی اختراع ہیں۔ مظہر کلیم کمال طریقے اپنے ناولوں میں سڈنی شیلڈن اور...
  3. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    فیصل، بہت شکریہ اتنی مفید معلومات پوسٹ‌ کرنےکا۔ سیدہ، آپ بہت اچھے اسباق پوسٹ کر رہی ہیں۔ میں انشاءاللہ جلد ہی اس کام کے اور فیصل کے ساتھ شامل ہوں گا۔ اس کے علاوہ جدول بنانے کی سہولت فراہم کرنا بھی میری to do لسٹ میں شامل ہے۔ جہاں تک فارسی کا تعلق ہے تو اس کے لیے بھی فارسی کا ذوق رکھنے والے...
  4. نبیل

    اللہ کا قانون یا انسانوں کا قانون

    نعمان، شکریہ۔ بیچارے ڈاکٹر پرویز ہود بھائی پچھلے بیس سال سے کام کر رہے ہیں، اس عرصے میں تو وہ پاکستان کے نظام تعلیم کا کچھ بگاڑ نہیں سکے۔ اگلے بیس سال میں بھی کچھ نہیں ہونے لگا ان سے۔ ڈاکٹر ہود بھائی نے پاکستان کے نظام تعلیم کے بارے میں متعدد بار بہت اچھے مضامین تحریر کیے ہیں۔ مجھے ان کے روابط...
  5. نبیل

    تعارف شمشاد صاحب!

    شمشاد، یار لگتا ہے تم بھی میری باتوں کو سیریس لینے لگے ہو۔ تم لگتے تو نہیں تھے ایسے۔ بہر حال جوابات دینے کا شکریہ۔ باقی لوگ چاہیں تو شمشاد سے مزید سوالات کر سکتے ہیں۔
  6. نبیل

    ایڈیٹر گوگل پر اردو ویب پیڈ

    شاکر، بہت شکریہ۔ انشاءاللہ ایک generic سکرپٹ‌ تیار کروں گا جو اپنی مرضی کے پیج پر استعمال کی جا سکے گی۔
  7. نبیل

    مہندی لگائیے ، ہاتھ سجائیے Mehndi Desings

    السلام علیکم سارہ۔ آپ نے یہاں بہت اچھی پوسٹ کی ہیں۔ اگر آپ کے پاس فیشن اور ملبوسات سے متعلق اور معلومات ہیں تو آپ یہاں مزید نئے ٹاپک شروع کر سکتی ہیں۔ جہاں تک امیج پوسٹ کرنے کا تعلق ہے تو میں کوشش کروں گا کہ اس سلسلے میں ممبران کی سہولت کے لیے ایک ڈائلاگ باکس فراہم کردوں۔
  8. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    السلام علیکم سیدہ بہن، باقی باتیں تو بعد میں ہوں گی یہ تو بتائیں کہ یہ AA,Mie کا کیا مطلب ہے؟
  9. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    فیصل، یار یہاں کسی موضوع پر لکھنے کے لیے کسی کی دعوت کی ضرورت تھوڑا ہی ہے۔ تمہیں پسند آتا ہے تو ضرور لکھو۔ ہم تو بہت پسند کرتے ہیں تمہارا لکھا ہوا۔ ماوراء یہی تو موضوع ہے اس تھریڈ کا کہ شعر کو سمجھے بغیر اس کی تشریح کریں۔ میرے خیال میں اس تھریڈ میں غیر سنجیدہ اشعار کی سنجیدہ تشریح بھی کی جا...
  10. نبیل

    ایڈیٹر گوگل پر اردو ویب پیڈ

    شکریہ جیسبادی۔ آپ دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرلیں، بیک سپیس کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا ہے۔ ویب پیج پر موجود ہر ایڈٹ ایریا کے ساتھ اردو ویب پیڈ کو نتھی کرنے کے لیے کچھ کام کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن اس سے ایک generic سکرپٹ تیار ہو جائے گی جسے ہر تقریباً ویب پیج پر استعمال کیا جا سکے گا۔ دراصل اردو ویب پیڈ ایڈٹ...
  11. نبیل

    نئے پورٹل بلاک

    زکریا مجھے تو وزٹ کاؤنٹر ہر صفحے پر صحیح نظر آ رہا ہے، بلکہ ایکسپلورر اور فائرفاکس دونوں میں صحیح نظر آ رہا ہے۔ کیا زکریا کے علاوہ کسی اور کو بھی وزٹ کاؤنٹر بلاک صحیح نہیں دکھائی دے رہا؟
  12. نبیل

    پاکستان کے متعلق کتب

    میں یہاں ان کتابوں اور مضامین کے متعلق معلومات اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں جن میں پاکستان کی حالیہ اور ماضی کی جیو پولیٹکل صورتحال کا احاطہ کیا گیا ہو۔ اس میں پاکستانی اور غیر ملکی مصنفین کی کتب شامل ہیں۔ میری دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ان کتابوں اور مضامین کے مستند یا متنازع ہونے سے قطع نظر ان کے...
  13. نبیل

    شعر لکھیں اور اس کی مزاحیہ تشریح لکھیں

    میرے خیال میں بہت اچھا ٹاپک ہے۔۔ ممبران دلچسپی لیں تو اچھا سلسلہ چل سکتا ہے۔
  14. نبیل

    پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

    شاہد آفریدی کی سنچری اور آؤٹ آفریدی صاحب نے 80 بالوں پر سنچری تو بنا لی لیکن اس کے فوراً بعد آؤٹ‌ بھی ہوگئے۔ خیر یہ بھی بہت ہے کہ اس میں سنچری تک ٹکنے کا ٹمپرامنٹ آگیا ہے ورنہ اس کا بس نہیں چلا کرتا خود سے اپنی وکٹ‌ اکھاڑ کر پھینک دے۔ دوسری جانب کامران اکمل بھی بہت کٹ‌ لگا رہا ہے۔ اب تک 75...
  15. نبیل

    پاکستان بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ میچ

    دوسرا دن ۔ یونس خان کے 199 رنز کمال کی بیٹنگ کی ہے پاکستان نے۔ شاہد آفریدی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ‌کا سب سے بڑا انٹرٹینر ہے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 623 رن ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے چھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 98 رن بنائے ہیں۔ وہ...
  16. نبیل

    ایڈیٹر گوگل پر اردو ویب پیڈ

    میں اپنی ایک اور پوسٹ میں عرض کر چکا ہوں کہ میں گوگل کے ویب پیج پر یوزر سکرپٹنگ کے تجربات کر رہا ہوں۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو اپنے نتائج سے آگاہ کروں گا۔ ان نتائج کی افادیت اگر بظاہر زیادہ نہیں لگتی لیکن اسے ایک proof of concept کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم انٹرنیٹ کے کاربرداران...
  17. نبیل

    ویب ڈیویلپمنٹ یوزر سکرپٹنگ!

    جیسبادی، آپ منتظر رہیں۔۔میں اس سلسلے میں ایک پوسٹ‌ کرنے والا ہوں۔ :wink: :P
  18. نبیل

    تعارف سارا خان

    زکریا، میں نے ابھی یہ کام شروع تو نہیں کیا۔ دراصل اردو اوپن پیڈ کے آن سکرین کی بورڈ میں ایک ہیلپ بار شامل ہے۔ میں نے سوچا تھا کہ وقت ملتے ہی اسے ویب پیڈ میں شامل کردوں۔ آپ چاہیں تو آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
  19. نبیل

    نئے پورٹل بلاک

    عزیز دوستو، السلام علیکم میں نے فورم پر ذیل کے چار نئے آئی ایم پورٹل بلاک شامل کیے ہیں: 1۔ وزٹ کاؤنٹر یہ فورم کے ہر صفحے پر ظاہر ہوگا۔ یہ کافی تیزی سے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ کیا پتا واقعی یہی رفتار ہو اس کے بڑھنے کی اسکے علاوہ مین پورٹل پیج پر یہ بلاک موجود ہیں: 2۔ ٹاپ پوسٹرز (زیادہ...
  20. نبیل

    ایم کیو ایم

    السلام علیکم دوستو، لگتا ہے مجھے بھی کچھ بولنا ہی پڑے گا۔ میرا خیال تھا کہ شاید کچھ حقائق پر مبنی گفتگو ہوگی لیکن یہاں جذبات حاوی ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سب سے پہلے تو میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ ایم کیو ایم کی سیاست پر گفتگو کرنا ایک legitimate سبجیکٹ ہے۔ ہم میں جس کا دل چاہتا ہے اٹھ کر مولویوں...
Top