نئے پورٹل بلاک

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں نے فورم پر ذیل کے چار نئے آئی ایم پورٹل بلاک شامل کیے ہیں:

1۔ وزٹ کاؤنٹر

یہ فورم کے ہر صفحے پر ظاہر ہوگا۔ یہ کافی تیزی سے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ کیا پتا واقعی یہی رفتار ہو اس کے بڑھنے کی

اسکے علاوہ مین پورٹل پیج پر یہ بلاک موجود ہیں:

2۔ ٹاپ پوسٹرز (زیادہ پوسٹ کرنے والے)

3۔ نئے روابط اور

4۔ نئی ڈاؤنلوڈز

میرے خیال میں اوپر کے دو بلاکس سے ناظرین روابط اور ڈاؤنلوڈ کے سیکشن کے نئے انداجات کے بارے میں بہتر طور پر باخبر رہیں گے
 

زیک

مسافر
نئے روابط اور ڈاؤنلوڈ کے بلاک بہت ضروری تھے۔ یہ کام آئیں گے۔

وزٹ کاؤنٹر والا بلاک تو سوائے پورٹل کے صفحے کے ہر جگہ مجھے خالی دکھائی دے رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
وزٹ کاؤنٹر والا بلاک تو سوائے پورٹل کے صفحے کے ہر جگہ مجھے خالی دکھائی دے رہا ہے۔

زکریا مجھے تو وزٹ کاؤنٹر ہر صفحے پر صحیح نظر آ رہا ہے، بلکہ ایکسپلورر اور فائرفاکس دونوں میں صحیح نظر آ رہا ہے۔ کیا زکریا کے علاوہ کسی اور کو بھی وزٹ کاؤنٹر بلاک صحیح نہیں دکھائی دے رہا؟
 

زیک

مسافر
اب ٹھیک ہے۔ یہ وہی انگریزی اور اردو زبان والا مسئلہ تھا۔ میرا خیال ہے ہمیں اب لینگویج فائلوں پر توجہ دینی چاہیئے اور ان کو sort out کر لینا چاہیئے۔ کیا خیال ہے؟
 
Top