نتائج تلاش

  1. نبیل

    دودھو نہائی چانپیں

    زبردست زکریا۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ آپ اتنے کام جانتے ہیں۔ :D
  2. نبیل

    میری ڈائری کا ایک ورق

    شمشاد بھائی، پاکستان میں اس طرح کا ماحول بھی اب رومانوی داستانوں کا حصہ بن کر رہ گیا ہے۔ میں ہر سال پاکستان جاتا ہوں اور وہاں پر لوگوں کے پاس ملنے کو وقت نہیں ہوتا۔ ایک ہی محلے میں رہنے والے بچپن کے دوستوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کیے سال سے اوپر ہو جاتا ہے۔ بیرون ملک سے لوگ ناسٹلجیا کے مارے بھاگے...
  3. نبیل

    الجزیرہ کی جانب سے اردو ٹی وی چینل

    یہ بھی واضح نہیں ہوا کہ ایک کل وقتی اردو چینل ہوگا یا محض چند اردو بلیٹن آفر کیے جائیں گے۔ اس وقت بھی چند ایرانی چینلز پر دن میں ایک مرتبہ ایک ایک گھنٹے کا اردو بلیٹن چلتا ہے۔
  4. نبیل

    اوپن ورک بنچ - مائکروسوفٹ‌ پراجیکٹ کا متبادل

    مجھے نیٹ‌ پر پراجیکٹ منیجمنٹ کا ایک اوپن سورس سوفٹ ویر اوپن ورک بنچ نظر آیا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ یہ مائیکروسوفٹ پراجیکٹ کا اوپن سورس متبادل ہے۔
  5. نبیل

    سیرت پر کتب

    شکریہ سیفی بھائی۔ مں اس وقت اسی انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں کب ریپڈ شئیر سے یہ ڈاؤنلوڈ شروع ہوتی ہے۔ یہ ذرا انتظار کراتا ہے۔ باقی دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ذرا انتظار کرلیں۔ اگر کسی اور کو چاہیے ہوگی تو میں یہاں اپلوڈ کر دوں گا۔
  6. نبیل

    وِش لسٹ

    سیدہ، میرے خیال میں مواد کو موضوعات اور مصنفین دونوں کے اعتبار سے ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ آپ اگر اس سلسلے میں کوئی پوسٹ شروع کرنا چاہتی ہیں تو مجھے ان موضوعات یا مصنفین کے نام بتائیں جن سے آپ کام شروع کرنا چاہتی ہیں۔ میں ان عنوانات سے یہاں ذیلی فورم سیٹ اپ کر دوں گا۔
  7. نبیل

    اردو کمنٹری؟

    جب بھی میں cricinfo پر میچ کی صورتحال پر نظر رکھتا ہوں تو دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش کوئی ایسی سائٹ اردو ‌کمنٹری کی بھی ہوتی۔۔ لیکن ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ویسے میرے خیال میں ایسی سکرپٹ بنانا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ یہ php, javascript اور ajax ٹیکنالوجی سے آسانی سے...
  8. نبیل

    پاکستان بمقابل بھارت ۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ

    بالآخر پاکستان نے آخری میچ میں سپورٹنگ وکٹ بنا ہی دی۔ کافی لعن ہوتی رہی ہے اس بزدلانہ اپروچ پر۔ خیر ایک اچھا میچ تو دیکھنے کو مل گیا۔ یہ عجیب بات ہے کہ اتنی بالرز کو مدد دینے والی پچ پر رانا نوید کے بغیر کھیلا جا رہا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے بغیر بھی پاکستان نے انڈیا کو جلدی ہی آؤٹ کر لیا۔ اب...
  9. نبیل

    جھیل سی گہری آنکھیں۔

    ارادے تو موصوف کے کچھ ایسے ہی لگتے ہیں۔ :roll: :x
  10. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    فرزانہ، تعریف کرنے کا شکریہ۔ یہ ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا تھا کہ آپ فورم کے ممبران کے ناموں کے ساتھ ان کے مراتب (ranks) لکھے دیکھیں گی۔ آپ نے چونکہ یہاں پوسٹ کرنا شروع کیا ہے اس لیے آپ کا رینک مبتدی ہے جبکہ بوچھی کافی عرصے سے پوسٹ کر رہی ہیں، اس لیے وہ مہارت کا درجہ...
  11. نبیل

    فورم پر سیشن Session کے مسائل

    زکریا مجھے بھی یہ کوکیز سے وابستہ کوئی مسئلہ لگتا ہے۔ فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
  12. نبیل

    فورم پر سیشن Session کے مسائل

    ہمارے دوست شمشاد کو فورم پر ایک مسئلہ لاحق ہے کہ انہیں ایک مرتبہ لاگ ان ہونے کے باوجود پیغامات پوسٹ کرنے کے لیے بار بار لاگ ان کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے ابھی تک اس مسئلے کے حل کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا کسی اور دوست کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟
  13. نبیل

    تعارف سادہ سا تعارف

    السلام علیکم فرزانہ اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ مختصر تعارف پوسٹ کرنے کا شکریہ۔
  14. نبیل

    یوسفی ابولکلام کی اردو (آب گم ۔ مشتاق احمد یوسفی)

    سچ تو یہ ہے کہ فارسی شعر کی مار آج کل کے قاری سہی نہیں جاتی۔ بالخصوص اس وقت جب وہ بے محل ہو۔ مولانا ابولکلام آزاد تو نثر کا آرائشی فریم صرف اپنے پسندیدہ اشعار ٹانگنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کے اشعار بے محل نہیں ہوتے۔ ملحقہ نثر بے محل ہوتی ہے۔ وہ اپنی نثر کا تمام تر ریشمی کوکون (کویا) اپنے...
  15. نبیل

    وِش لسٹ

    وعلیکم السلام سیدہ بہن۔ جیتی رہیں۔ آپ کی وش لسٹ‌ دیکھ کر بہت لطف آیا۔ جس وش لسٹ کو ٹائپ کرنے اور پڑھنے میں اتنا وقت لگ جائے، اس کو شرمندہ تعبیر کرنے میں تو ۔۔۔ بہرحال کیا معلوم کہ کل کلاں ہماری تحریک اتنا زور پکڑ جائے کہ ہر اردو بولنے والا دھڑا دھڑ اردو کتب ٹائپ کر کرے شاکر کو ارسال کر رہا ہو...
  16. نبیل

    رکن کی شیکائت

    باقی باتیں بعد میں ہوں گی، شمشاد تم پہلے یہ بتاؤ کہ تمہیں کس نے تنگ کیا ہے۔ :wink:
  17. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    السلام علیکم سیدہ بہن۔ پہلے تو آپ کا ایک مرتبہ پھر شکریہ کہ آپ اس قدر صبروتحمل کے ساتھ اس قابل تحسین کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فیصل تمہارا بھی بہت شکریہ۔ سیدہ ، آپ اپنی پچھلی پوسٹ، جس میں آپ نے الف کے اوپر ہمزہ اور حرکت وغیرہ ٹیسٹ کیے ہیں، دوبارہ چیک کریں۔ میں نے صرف تین مرتبہ فونٹ‌ بدل...
  18. نبیل

    تاریخ کا ایک ورق ؛ شورش

    بہت شکریہ فرید۔ آپ کی اس پوسٹ سے ہمیں تاریخ کے مزید اوراق دیکھنے کا اشتیاق پیدا ہو گیا ہے۔
  19. نبیل

    محفل ادب کے زمرے کہاں ؟

    فرید، مجھے آپ کی بات کی مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی۔ بزم سخن فورم کی تین ذیلی فورم ہیں اور ان پر کی گئی پوسٹ‌ نظر بھی آتی ہے۔ چلیں میں خود بھی ٹیسٹ پوسٹ‌ کرکے دیکھوں گا۔
  20. نبیل

    فورم پر مصامین پوسٹ کرنے کا سسٹم

    عزیز دوستو، السلام علیکم میرے ذہن میں ایک خیال آ رہا تھا کہ فورم پر مضامین پوسٹ کرنے والوں کے لیے عام پوسٹ‌ پیج پر موجود فیچرز سے زیادہ سہولت مہیا کرنی چاہیے تاکہ یہاں تفصیلی مضامین اور ٹیوٹوریل پوسٹ کرنے والے اپنے مضامین کو بہتر طور پر فارمیٹ کر سکیں۔ یہ خیال میرے ذہن میں سیدہ بہن اور وہاب...
Top