نتائج تلاش

  1. نبیل

    عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

    اچھا تو شگفتہ بہن (اب ٹھیک ہے :D )۔ آپ ایک دن انتظار کر لیں۔ میں یہاں فونٹس انسٹالر اپلوڈ کر دوں گا۔ اس ہفتے تو میں کوئی کام نہیں کر سکا۔ آفس میں بہت مصروف رہا ہوں۔ کل میں فونٹس انسٹالر اپلوڈ کرتے ہی یہاں اطلاع کردوں گا۔ اس کے ذریعے تمام ضروری فونٹ آپ کے سسٹم پر انسٹال ہوجائیں گے۔
  2. نبیل

    ایم کیو ایم کیا؟کیوں ؟کیسے؟

    امت کا مدیر رفیق افغان تکبیر میں ہوا کرتا تھا اور مدیر تکبیر صلاح الدین مرحوم کا داماد بھی ہے۔ مرحوم صلاح الدین تو اس دنیا سے چلے گئے لیکن ایک اپنے پیچھے محض ایک نظریہ سازش پروان چڑھانے والا طرز صحافت چھوڑ گئے۔ تکبیر کے حوالے کچھ ایسے ہی ہوں گے جیسے مساوات کے۔
  3. نبیل

    ابنِ صفی

    منشی پریم چند؟ کہیں انہی کا ذکر تو نہیں کر رہے آپ؟
  4. نبیل

    اصل چہرہ دیکھ

    اظہرالحق، میں معذرت چاہتا ہوں۔ یہ ربط میرے پاس نہیں کھل رہا۔ آپ کہہ رہے ہیں تو ٹھیک ہی کہہ رہے ہوں گے۔ دراصل ان موصوف نے کچھ دنوں سے کافی انت اٹھائی ہوئی ہے۔ میں بار بار سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ایک موضوع کے لیے ایک تھریڈ کھولیں، لیکن یہ صاحب محض ایک ربط پوسٹ کرکے سیکولروں کو للکارنے لگ...
  5. نبیل

    اصل چہرہ دیکھ

    کیا بولیں، ربط پر جائیں تو ذیل کی سائٹ‌ کھل جاتی ہے: http://www.chamberecommerce.com/index.htm اور میں نے تمہیں کہا تھا کہ یہاں سیکولرازم کو للکارنا بند کرو۔ کوئی بات کرنی ہے تو طریقے سے اور تمیز کے دائرے میں رہ کر کرو۔ میں یہ پوسٹ‌ ڈیلیٹ کردوں گا اور اس طرح کی باقی لنک سپیمنگ والی پوسٹس...
  6. نبیل

    پی سی کیلیے 3 فروری تک خطرہ

    ذکر جب چھڑ گیا قیامت کا بات پہنچی تیری جوانی تک چلیں بھائی کسی کا دل تو نہیں دکھایا آپ نے۔ اب تو یہاں پوسٹ پڑھتے ہوئے ڈر لگتا ہے کہ اب پھر کسی نے چیلنج کردینا ہے کسی بات پر۔ :roll: :cry:
  7. نبیل

    ہولوکاسٹ کانفرنس

    اگر جیسبادی کا اشارہ میری پوسٹ‌میں مشرقی پاکستان میں ہلاک کیے گئے افراد کی تعداد کی طرف ہے تو غالباً ان کا اعتراض درست ہے۔ میرے خیال میں اس تھریڈ میں اس بات کو آگے بڑھانا بھی قرین انصاف نہیں ہوگا کیونکہ اس کا موضوع کچھ اور ہے۔
  8. نبیل

    ہولوکاسٹ کانفرنس

    جیسبادی، میں کسی اعدادوشمار کو پیش نہیں کر رہا۔ ہولوکاسٹ کی بات یہاں ضمنی تھی۔ میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لوگ تاریک کے مطالعے میں دیانتداری کا ثبوت نہیں دیتے۔
  9. نبیل

    ہولوکاسٹ کانفرنس

    جعفری صاحب۔ میری ناقص رائے میں ایران واقعی ڈرامہ سٹیج کر رہا ہے۔ ایران کو کیا انٹرسٹ‌ ہو سکتا ہے کہ ساٹھ لاکھ یہودی مرے تھے یا انسٹھ لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانوے۔ ہولو کاسٹ‌ ہوئی تھی یا نہیں اور اصل میں اس میں کیا ہوا تھا، یہ الگ بحث ہے۔ اس پر علیحدہ سے گفتگو کی جا سکتی ہے۔ یہاں موضوع گفتگو...
  10. نبیل

    فیصل صاحب

    ڈاکٹر صاحب، آپ فیصل کو تکلیف نہ دیں۔ وہ بیچارے معصوم ہیں۔ :) :P یہ دراصل phpbb کا ہی bug ہے کہ اگر پوسٹ میں امیج شامل ہو تو پوسٹ بے جا پھیل جاتی ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا فکس اپلائی کرنا پڑتا ہے۔ آپ کا یہ خادم چونکہ ازلی سست و کاہل واقع ہوا ہے، بندہ اسی خیال میں مگن رہا کہ...
  11. نبیل

    الجزیرہ کی جانب سے اردو ٹی وی چینل

    معاف کیجیے گا زبردست، اب پڑ جائے گا سی این این اور بی بی سی کو وختا۔۔ 8)
  12. نبیل

    برین سٹورمنگ کے لیے الگ چوپال

    شارق میں نے کافی دنوں سے ایسی فورم سیٹ اپ کرنے کا سوچا ہوا ہے۔ اس کا کوئی عنوان تجویز کریں۔
  13. نبیل

    براؤزر کے فیورٹ ویب پر کیسے؟

    زکریا، مجھے پوری تفصیلات کا فی الحال علم تو نہیں ہے لیکن میرا قیاس یہی ہے کہ یہ پرائیویٹ‌ انفارمیشن ہوگی کیونکہ یہ یوزر کے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک ہو گی۔
  14. نبیل

    ٹپس اور ٹرکس ایس ایم سافٹ‌کا نیا انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

    یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر ایک پوسٹ کے مطابق ایس ایم سافٹ‌ نے اپنا انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر مفت مال کے طور پر اپنی سائٹ پر رکھ دیا ہے۔ کوئی صاحب اسے استعمال کر رہے ہوں تو برائے مہربانی اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔
  15. نبیل

    برین سٹورمنگ کے لیے الگ چوپال

    عزیز دوستان محفل۔ میرے ذہن میں یونہی خیال آ رہا تھا کہ اس چوپال میں اس اردو محفل فورم سے متعلقہ تجاویز اور شکایات پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کسی کے ذہن میں اردو کی ترویج سے متعلقہ کوئی آئیڈیا آتا ہے تو وہ بھی یہاں ہی زیر بحث آتا ہے۔ میں آپ لوگوں سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیوں نہ اس مقصد...
  16. نبیل

    ایم کیو ایم کیا؟کیوں ؟کیسے؟

    یہ ٹھیک ہے کہ کچھ حضرات نے ایم کیو ایم کے بارے میں یہاں جذباتی باتیں کی۔ اس کے باوجود حق پرستوں کا ری ایکشن میرے لیے صدمے کا باعث تھا۔ شاید کسی بھی دوسری سیاسی پارٹی کا ایسا مزاج نہیں ہے۔ بہرحال یہ چوپال حق پرستوں کے لیے بھی حاضر ہے۔ میں امید ہی کر سکتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ محبت سے بات کریں۔
  17. نبیل

    براؤزر کے فیورٹ ویب پر کیسے؟

    ابھی خبر پڑھی ہے کہ گوگل کی ٹول بار کا beta 4 آنے والا ہے اور اس کے ذریعے آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ پر اپنے فیورٹس مرکزی جگہ پر سنبھال سکیں گے۔ میں شاید اسی کو ترجیح دوں۔ کوئی صاحب مجھے بتا سکیں گے کہ del.ici.ous گوگل کی اس سروس سے کیسے بہتر رہے گا؟ دراصل مجھے سوشل بک مارکنگ کے بارے میں کچھ علم نہیں...
  18. نبیل

    میری ڈائری کا ایک ورق

    شمشاد، تمہاری بات سو فیصد درست ہے۔ میرا کہنا صرف یہ تھا کہ اب اپنوں سے ملنے کے لیے وقت کا نہ ہونا مغربی دنیا کا خاصا نہیں رہ گیا۔ پاکستان میں بھی ایک ہی شہر یا ایک ہی علاقے میں رہنے کے باوجود دوستوں اور رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملے مدتیں بیت جاتی ہیں۔ اس کی وجہ کسی قسم کی رنجش ہونا ضروری نہیں...
  19. نبیل

    وِش لسٹ

    یار محب، کم از کم ہم دونوں مل کر آب گم کو تو زیر کیبورڈ لانا شروع کریں۔ ہمارے نئے دوست رضوان بھی اس کام میں شاید ہمارا ساتھ دیں، اگر ان کی اردو ٹائپنگ رواں ہو جائے۔ یہ بتاؤ اگر تمہیں چوائس دی جائے تو تم آب گم کے کس حصے سے کام شروع کرو گے۔
  20. نبیل

    میری ڈائری کا ایک ورق

    شمشاد میری بیان کردہ مثال کا تعلق ناسٹلجیا سے تھا۔
Top