ٹپس اور ٹرکس ایس ایم سافٹ‌کا نیا انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

نبیل

تکنیکی معاون
یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر ایک پوسٹ کے مطابق ایس ایم سافٹ‌ نے اپنا انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر مفت مال کے طور پر اپنی سائٹ پر رکھ دیا ہے۔ کوئی صاحب اسے استعمال کر رہے ہوں تو برائے مہربانی اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ لوگ اس انپیج کی یوٹیلیٹوں کو آزاد مصدر کیوں نہیں کر دیتے؟ مفت تو بانٹ ہی رہے ہیں۔ اُدھر اعجاز نے لکھا ہے کہ یہ "رَن ٹائم ایرر" دے رہا ہے۔ آزاد مصدر ہوتا تو اعجاز خود ہی سورس دیکھ کر حل نکل آتا۔
 

فرید احمد

محفلین
خوش خبر

دوستوں کو ی بھی خبر دے دو کہ یہاں مکمل قرآن امپیج میں بھی دستیاب ہے ،
اور یونیکوڈ میں تو پروگرام کے ساتھ ہی ایک فولڈر میں داون لوڈ ہو جاتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں عرصہ دراز سے دوستوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ اگر انپیج امپورٹ/ایکسپورٹ یا اس کی یونیکوڈ کنورژن کے بارے میں کچھ علم ہے تو مجھے بتائیں، میں اسے اپنے لکھے ہوئے اردو ایڈیٹرزمیں شامل کر لوں گا۔ محسن بھی اپنے ایسے ہی کسی کام کا ذکر کر رہے تھے۔ اگر ان کے پاس کبھی وقت ہو تو وہ یہ انفارمیشن مجھے ارسال کردیں۔ یہ اردو کمیونٹی کے لیے کافی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
 
السلام علیکم!
جناب میں نے میکرومیڈیا فلیش کے کئی ٹیوٹوریلز ان پیج میں تیار کر رکھے ہیں۔ اگر کوئی بھائی مجھے ان پیج سے یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کا طریقہ بتا دے تو میں وہ ٹیوٹوریلز یہاں بھی آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکوں گا۔۔۔براہِ مہربانی میری مدد کیجیئے۔۔۔۔میں کیا کروں؟
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوبی خوش آمدید۔۔۔۔

بہت خوشی ہے کہ آپ یہ ٹیوٹوریل اب یونیکوڈ اردو میں بھی پیش کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درج ذیل ویب سائٹ سے انپیج سے یونیکوڈ کنورژن کا سافٹوئر ڈاؤن لوڈ کر لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

http://www.nafeesonline.com/usoft/downloads.asp

اگر استعمال میں کوئی مسئلہ ہو تو براہِ کرم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے رابطہ کیجئے گا۔۔۔۔۔۔
 
Top