نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    فارسی: داستان ہائے ایوان پترویچ بلکین (فارسی ترجمہ) مکاتیبِ فارسیِ غزالی گلستان: برائے دبیرستان ہا دیوانِ محمد فلکی شیروانی ہمزاد در ادبیاتِ فارسی تاریخِ تذکرہ ہائے فارسی: جلدِ دوم - احمد گلچینِ معانی آئینِ سخنوری: جلدِ دوم - محمد علی فروغی تاریخِ مختصرِ دولتِ قدیمِ روم - میرزا محمد علی...
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فاروق سرور خان صاحب، آپ بھی اولاً میری مؤدبانہ معذرت قبول کیجیے کہ آپ کے اعتراضات فارسی کے معاصر منظرنامے، معاصر ایران، اور ایرانی معاشرے سے ناواقفیت پر مبنی ہیں۔ ان سب اعتراضات کا سلسلہ وار جواب دے رہا ہوں۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ فارسی صرف ایران کی زبان نہیں، بلکہ افغانستان اور تاجکستان بھی اس...
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    کسی وفات یافتہ شخص کو احترام کے ساتھ یاد کرنے کے لیے فارسی میں 'مرحوم' کے علاوہ 'شادروان' بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس ترکیب کا لفظی مطلب ہے: وہ شخص جس کی روح شاد ہے۔ مثلاً: کتابخانهٔ شادروان ابوالحسن نجفی به فرهنگستانِ زبان اهدا شد۔ اسی طرح 'زندہ یاد' کی ترکیب بھی فارسی میں استعمال ہوتی ہے یعنی: وہ...
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی زبان میں 'وفات یافتن' اور 'وفات کردن' دونوں استعمال ہوتے ہیں۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اطلاع کے لیے شکریہ۔ :)
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    این تخمِ توبه‌ای که تو در خاک کرده‌ای موقوفِ آبیاریِ اشکِ ندامت است (صائب تبریزی) یہ ایک توبہ کا بیج جو تم نے خاک میں بویا ہے اشکِ ندامت کی آبیاری پر موقوف ہے۔
  7. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    افغان اور ماوراءالنہری گفتاری فارسی میں لفظِ 'اِزار' شلوار کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ ایک قلمی دوست نے تصریح کی ہے تاجکستان میں یہ لفظ زنانہ شلوار کے لیے مستعمل ہے۔ ہمارے اردو کے 'ازاربند' کا 'ازار' یہیں سے آیا ہے۔ لغت نامۂ دہخدا کے مطابق یہ لفظ ادبی فارسی میں بھی مختلف معنوں میں استعمال ہوا...
  8. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جس طرح ہم اردو میں تعظیماً کسی کی موت کی خبر دینے کے لیے 'وفات کر گئے' یا 'گذر گئے' استعمال کرتے ہیں، اسی طرح کتابی فارسی میں عموماً 'درگذشت' استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً: بابا حاجی، شاعر، روزنامه‌نگار و مترجم معروف تاجیک، در سن ۸۸ سالگی درگذشت.
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سینه‌ام آتش گرفت و شد نگاهم شعله‌بار خانه می‌سوزد، نمایان شعله‌ها از روزن است (سیمین بهبهانی) میرے سینے نے آگ پکڑی اور میری نگاہ شعلہ بار ہو گئی؛ گھر جل رہا ہے، شعلے روزن سے ظاہر ہیں۔
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    یہ فہرست صرف الفاظ کے تقابل کے لیے دی تھی۔ خیر، جہاں تک میری طرزِ روش کی بات ہے تو میں کسی اور کے لیے نہیں، اپنے لیے لکھتا ہوں اس لیے ابلاغ میں کمی یا بیشی کا خیال مجھے مضطرب نہیں کرتا، بلکہ اپنے پیمانوں پر زبان کی زیبائی یا زشتی کا سوال اور فارسی زبان و ثقافت سے وابستگی کا احساس میری توجہ مرکوز...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برادر جان، یہ 'گذرِ عمر' ہے۔ درست کر لیجیے۔ :)
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آه، سیمین! گوهری گم‌گشته در خاکسترم من بمانم، او فرو ریزد، زمان پَرویزَن است (سیمین بهبهانی) آہ، سیمیں! میں ایک راکھ میں گم شدہ گوہر ہوں۔۔۔ میں رہ جاؤں گی، وہ (راکھ) نیچے بکھر جائے گی (کیونکہ) زمانہ چھلنی ہے۔
  13. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو: باغ و بہار شرحِ حدائقِ بخشش انتخابِ ناسخ رباعیاتِ انیس شرحِ قصیدۂ بردہ شریف - علامہ ابوالحسنات محمد احمد قادری یادگارِ غالب - الطاف حسین حالی مثنوی بہرام و گل اندام - طبعی گولکنڈوی حدائقِ بخشش - امام احمد رضا خان بدرنامہ - علیم ناصری ابن الوقت - ڈپٹی نذیر احمد مولوی عبدالحق کے...
  14. حسان خان

    چرا رفتی؟ - ایرانی گلوکار ہمایوں شجریان (مع ترجمہ)

    نامِ نغمہ: چرا رفتی؟ آوازخوان: همایون شجریان آہنگ ساز: تَهمورَس پورناظری ترانه سرا: سیمین بهبهانی متن: چرا رفتی چرا من بی‌قرارم به سر سودای آغوش تو دارم نگفتی ماه‌تاب امشب چه زیباست ندیدی جانم از غم ناشکیباست چرا رفتی چرا من بی‌قرارم به سر سودای آغوش تو دارم خیالت گرچه عمری یار من بود امیدت...
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مثلاً جس طرح کی آواز آپ ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے چچ چچ چچ کی صورت میں نکالتے ہیں وہ انگریزی میں 'کلک' صامت کہلاتے ہیں۔ یہ آوازیں چند افریقی زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بہر حال، باہمی تقابل کے لیے چند ہم معنی فارسی اور 'ڑ/ڑھ' والے ہندی الاصل الفاظ پیش کر رہا ہوں۔ مجھے شخصاً فارسی الفاظ بولنے اور سننے میں شیریں معلوم ہوتے ہیں جبکہ 'ڑ' اور 'ڑھ' کی آواز کراہت کا احساس پیدا کرتی ہے۔ خزاں، پائیز، برگ ریز = پت جھڑ پرپر زدن = پھڑپھڑانا گُرگ = بھیڑیا گوسفند = بھیڑ ہم...
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    میں نے اپنی شخصی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا، اس میں معروضیت کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ معاشرتی لسانیات دانوں کی جو آپ نے رائے پیش کی ہے اُس سے میں اتفاق کرتا ہوں۔ شاید میری ناپسندیدگی کی بنیادی وجہ یہی ہو کہ میں ایک ثقافتی گروہ سے شدید وابستگی اور ایک ثقافتی گروہ سے شدید بیگانگی محسوس کرتا ہوں۔
  18. حسان خان

    عطّار نیشاپوری کا مقبرہ (نیشاپور)

    عکاسان: محمد حسین طاقی، نیما نجف زادہ تاریخ: ۱۲ اپریل ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  19. حسان خان

    عطّار نیشاپوری کا مقبرہ (نیشاپور)

    جاری ہے۔۔۔
Top