نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرد را هرچند تنهایی کند کامل‌عِیار صحبتِ یارانِ یک‌دل کیمیای دیگر است (صائب تبریزی) اگرچہ انسان کو تنہائی خالص اور کھرا کرتی ہے، (لیکن) یک دل یاروں کی صحبت کیمیائے دیگر ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چون خطایی از تو سر زد در پشیمانی گریز کز خطا نادم نگردیدن خطای دیگر است (صائب تبریزی) جب تم سے کوئی خطا سرزد ہو جائے تو پشیمانی کی جانب فرار کرو کہ خطا سے نادم نہ ہونا ایک اور خطا ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هم‌دوش نیز هستم و هم‌گام و هم‌طریق تنها گمان مدار که هم‌بسترت شدم (سیمین بهبهانی) (یہ) گمان مت رکھو کہ میں صرف تمہاری ہم بستر ہوئی ہوں؛ میں (تمہاری) ہم دوش، ہم گام اور ہم طریق نیز ہوں۔ چون شعله سرانجامم خاموشی و سردی شد هرچند ز من سر زد دیوانه‌گری عمری (سیمین بهبهانی) اگرچہ مجھ سے ایک عمر...
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِس ماوراءالنہری فارسی محاورے کے استعمال کی چند ادبی مثالیں: کجایی و کجایی، عشقِ اول؟ مرا پزمانِ خود کردی، دریغا! دگر چون نوبهارِ نوجوانی به سویم برنمی‌گردی، دریغا! (زیبای ختلانی) شدم پزمانِ آبِ چشمه‌ساران، روم، در کوه‌ساران خانه سازم. شوم یک لحظه بی‌قید و سَبُک‌روح، به خود یک عالَمِ افسانه...
  5. حسان خان

    شہرِ قزوین کا قدیمی بازارچہ

    اردو زبان میں اس بازار کے بارے میں ایک دستاویزی ویڈیو دیکھیے:
  6. حسان خان

    شہرِ قزوین کا قدیمی بازارچہ

    یہ بازار ابھی بھی استعمال میں ہے۔
  7. حسان خان

    شہرِ قزوین کا قدیمی بازارچہ

    ختم شد!
  8. حسان خان

    شہرِ قزوین کا قدیمی بازارچہ

    عکاس: شیرین برزگر تاریخ: ۱۹ اپریل ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'گُشنه' تہرانی گفتاری فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ تہرانی گفتاری فارسی میں اگر کہنا ہو کہ 'مجھے بھوک لگی ہے' یا 'مجھے پیاس لگی ہے' تو بالترتیب 'گُشنمه' اور 'تِشنمه' استعمال ہوتا ہے۔ 'گُشنمه' اور 'تِشنمه' در اصل 'گُشنه‌ام است' اور 'تِشنه‌ام است' کی مخفف گفتاری شکلیں ہیں اور اِن کا وہاں تلفظ...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آفتابِ نگهِ گرمِ تو را می‌جوید این دلِ سردتر از برفِ فروخفتهٔ من (سیمین بهبهانی) میرا یہ منجمد برف سے زیادہ سرد دل تمہاری گرم نگاہ کے آفتاب کو ڈھونڈ رہا ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در پایش اوفتادم و دانست عاشقم این راز اگرچه در دلِ تنگم نهفته بود (سیمین بهبهانی) میں اُس کے پاؤں میں گری اور وہ جان گیا کہ میں عاشق ہوں؛ اگرچہ یہ راز میرے دلِ تنگ میں چھپا ہوا تھا۔
  12. حسان خان

    تبریز-تہران شاہراہ کے اطراف میں موسمِ بہار کی زیبائیاں

    عکاس: محمد حسین عبداللہ زادہ تاریخ: ۲۳ اپریل ۲۰۱۶ء ماخذ ختم شد!
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    می‌میرم از این درد که جانِ دگرم نیست تا از غمِ عشقِ تو دگربار بمیرم (سیمین بهبهانی) میں اِس درد سے مرے جا رہی ہوں کہ میرے پاس ایک دیگر جان نہیں ہے تاکہ تمہارے عشق کے غم سے دوبارہ مر جاؤں۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حُسن بنیادِ محبت بر پریشانی نهاد تا نشورد خاک را دهقان نریزد دانه را (نظیری نیشاپوری) حُسن نے محبت کی بنیاد پریشانی پر رکھی ہے؛ جب تک دہقان خاک کو برہم و آشفتہ نہ کر لے (یعنی ہل نہ چلا لے) وہ دانہ نہیں چھڑکتا۔
  15. حسان خان

    فارسی سیکھئے

    معاصر فارسی اور ترکی زبانوں میں بوزینہ کے لیے رائج ترین لفظ 'میمون' ہے، اور اِس عربی الاصل لفظ کا بنیادی معنی بھی مبارک و مسعود ہے۔:)
  16. حسان خان

    فارسی سیکھئے

    ایرانیوں اور تاجکوں سے استفسار پر معلوم ہوا ہے کہ ایران میں یہ لفظ بوزینہ کے معنی میں کم از کم آبادان اور شاید مازندران کے گفتاری لہجوں میں استعمال ہوتا ہے، جبکہ تاجکستان کے لوگوں نے اِس لفظ کا یہ استعمال کبھی نہیں دیکھا۔ ایک تاجک کا جواب تھا: افغانستان کی گفتاری فارسی زبان میں بعض لوگ بوزینہ کو...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در شامِ غم که گردد، هم‌راز و هم‌دمِ من؟ اشکم اگر نریزد، آهم اگر نباشد (سیمین بهبهانی) اگر میرا اشک نہ بہے اور اگر میری آہ نہ ہو تو شامِ غم میں میرا ہمراز و ہمدم کون بنے؟
  18. حسان خان

    فارسی سیکھئے

    یہ ایک بہت نادر عامیانہ لفظ ہے۔ آج سے قبل تک تو مجھے یہ ہی نہیں معلوم تھا کہ یہ لفظ فارسی میں بوزینہ کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے۔ نیٹ پر ڈھونڈنے سے اطلاع ملی ہے کہ اِس معنی میں اِس لفظ کا رواج افغان گفتاری لہجوں میں ہے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آن که شامِ زندگانی شمعِ بالینم نشد کَی پس از مرگم چراغی بر سرِ گور آورَد؟ (نظیری نیشاپوری) جو زندگی کی شام میں میرے بالیں کی شمع نہ ہوا وہ کب میری موت کے بعد قبر کے سرہانے کوئی چراغ لائے گا؟
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صباحُ الخیر زد بلبل، کجایی ساقیا برخیز که غوغا می‌کند در سر خیالِ خوابِ دوشینم (حافظ شیرازی) بلبل نے صبح بخیر کہہ دیا۔ اے ساقی، کہاں ہو؟ اٹھو اور آؤ کہ جو خواب میں نے کل شب دیکھا تھا اُس کا خیال میرے سر میں شور و غوغا کر رہا ہے۔
Top