جی یہ فورم پر یوزر گروپ اور ان کے ناظم بنانے والا کام کافی دیر سے due ہے۔ دراصل میں فورم کی ایک اپگریڈ پر کام کر رہا ہوں جو کہ گلے ہی پڑ گیا ہے۔ خیر میں اب اس کا انتظار نہیں کروں گا اور یوزر گروپ بنانے پر جلد ہی توجہ دیتا ہوں۔
السلام علیکم،
آپ لوگ بہت اچھا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ مجھے راجہ کی تجویز اچھی لگی ہے کہ اس موقعے کی مناسب سے ایک تحریر پوسٹ کی جائے۔
میری ایک گزارش ہے کہ اس کا اطلاق سب اراکین محفل پر نہ کریں کیونکہ اس فورم کے تمام ممبران پاکستانی نہیں ہیں۔
شکریہ
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد ایسی سائٹس کے روابط اکٹھے کرنا ہے جہاں آڈیو/ویڈیو میڈیا اپلوڈ کرکے اس کا ربط اس فورم پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت مجھے جن روابط کے بارے میں معلوم ہے، میں انہیں ذیل میں درج کر رہا ہوں۔ باقی دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس بارے میں اپنی معلومات یہاں شیئر کریں۔...
یہ اشتہارات منظور کرنے سے زیادہ کنزیومر پروٹیکشن کا ایشو لگتا ہے۔ پاکستان میں ایک کنزیومر سوسائٹی تو پیدا کی جا رہی ہے لیکن اس کے تحفظ کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ اس طرح کا initiativeعام طور پر خود شہری تنظیموں اور وکلاء کی جانب سے لیا جاتا ہے۔
آپ لوگ کیوں امن کی بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے گریٹ۔۔ بڑے بھائی۔ اور گریٹ یہاں تشکر کے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔ یقیناً یہ بات جانتے ہوئے بھی آپ امن کو کنفیوز کر رہے ہیں۔ :roll:
اس پوسٹ میں میں آڈیو اور ویڈیو ربط پوسٹ کرنے کے لیے بی بی کوڈز کے استعمال کے طریقے پر بات کروں گا۔
آج کل یوٹیوب سے کافی ویڈیو کلپس فورم پر پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔ یوٹیوب کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے youtube ٹیگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مثال ذیل کے کوڈ میں دی گئی ہے...
جی احم، میں یہی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ونڈوز کی کونسی اپڈیٹ کی بات کر رہے ہیں آپ؟ کیا یہ کوئی سروس پیک ہے یا کوئی اور اپڈیٹ ہے۔ عام طور پر مائیکروسوفٹ کی تمام اپڈیٹس کے الگ آئی ڈی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے علم میں اس مسئلے سے متعلقہ کوئی خاص اپڈیٹ ہے تو اس کے بارے میں ضرور بتائیں۔
یار تم لوگ تو ایسے کہہ رہے جیسے آنچل میں چرا کر لے گیا ہوں۔ :(
بھائی مجھے اوریجنل گانے کا تو پتا ہی نہیں تھا، میں یہ ری مکس ہی سنا تھا اور ۔۔۔ پسند بھی آیا تھا۔