نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ڈاکٹر فاخر رضا بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر فاخر رضا بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔
  2. محمد وارث

    مجھے افسوس ہوا کہ آج بہت سارے محفلین، انتظامیہ نے معطل کر دیے، زیدی صاحب بھی شامل ہیں، دیگر جن...

    مجھے افسوس ہوا کہ آج بہت سارے محفلین، انتظامیہ نے معطل کر دیے، زیدی صاحب بھی شامل ہیں، دیگر جن کا ابھی تک مجھے علم ہوا ہے اُن میں عارف کریم، سید لبید غزنوی، سید عمران، اے خان شامل ہیں، شاید کچھ اور بھی ہوں۔
  3. محمد وارث

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    خیر سے اردو محفل پر آج "بھل صفائی" ہوئی ہے :)
  4. محمد وارث

    آج کی تصویر

    شکریہ راحیل شریف :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قاصدا، با تو چہ گوئیم ز حالِ دلِ خویش یار با ماست چہ حاجت بہ پیام است اینجا ابوالفیض فیضی دکنی اے قاصد، ہم تجھ سے اپنے دل کا حال کیا کہیں کہ دوست تو ہمارے ساتھ (ہمارے دل میں) ہے، لہذا اس صورتحال میں نامہ و پیغام کی کیا حاجت؟
  6. محمد وارث

    جنرل راحیل شریف نے مقدس فوج کی قیادت سنبھال لی

    خان صاحب، سیالکوٹ میں ایک ایسوسی ایشن تھی، سیالکوٹ کے کوئی پچیس تیس فیکڑی مالکان اس کے ڈائریکٹر تھے، ایک ریٹائرڈ میجر صاحب سیکرٹری جنرل تھے۔ دوسری فیکڑیوں کی بنسبت ڈائریکٹر والی فیکڑیوں کے کام جلدی ہوتے تھے، میں بھی اپنے باس کی وجہ سے کرواتا تھا۔ ایک دن کہیں کچھ مسئلہ ہوا تو میں نے میجر صاحب سے...
  7. محمد وارث

    جنرل راحیل شریف نے مقدس فوج کی قیادت سنبھال لی

    یہ فعل جنرل راحیل شریف کا پاکستانی سیاست میں "اِن" رہنے یا رکھنے کے لیے ایک قدم ہو سکتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ، "چیف"تب تک ہے جب تک چیف ہے۔ ریٹائر ہوتے ہی وہ گمنام تو چاہے نہ ہوں لیکن بے عمل اور بے ضرر ضرور ہو جاتے ہیں اور جب تک سیاست میں آنے کے لیے دو سال کا عرصہ گزرتا ہے تو وہ...
  8. محمد وارث

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    جی ہاں تخریب کے بعد تعمیر ہو سکتی ہے بشرطیکہ معمار ، بیمار اور بیکار نہ ہوں اور سوچ بچار اور اسباب مہیا پہلے سے کر رکھے ہوں، ویسے ایسی"مضبوط بنیادوں" پر تعمیر پاکستان میں ستر سال سے ہو رہی ہے ۔ ہمارے ہمسائے تھے، ان کو اپنا گھر توڑنے کا شوق تھا، ہر دو چار سال بعد گھر توڑ کر سوچتے تھے کہ اب کیسے...
  9. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی کافی۔ عشق انوکھڑی پیڑ ۔ اُستاد نزاکت علی خان، اُستاد سلامت علی خان

    شام چوراسی گھرانے کے اُستاد نزاکت علی خان اور اُستاد سلامت علی خان کی ایک لازوال کافی۔ یوٹیوب پر پوسٹ کرنے والے صاحب نے اسے ٹھمری لکھا ہے لیکن یہ کافی ہے۔ ٹھمری اور کافی دونوں ہی سیمی کلاسیکل وضع سے تعلق رکھتی ہیں، ان میں زبان کا فرق ہوتا ہے، ٹھمری پوربی زبان جب کہ کافی پنجابی سرائیکی زبان...
  10. محمد وارث

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    دخل در معقولا ت کے لیے معذرت، لیکن آپ کے اخذ شدہ نتیجے سے تو یہ لگتا ہے کہ جاپان، جرمنی، فرانس اور اٹلی کی ان عظیم الشان ترقیوں اور کامیابیوں کا تمام راز صرف اپنی مادری زبان میں تعلیم کا نظام ہے؟ تو کیا پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی، معاشی، اخلاقی، طبقاتی ، خراباتی اور منہدم نظاموں کے ہوتے ہوئے...
  11. محمد وارث

    یعنی نہ نشہ چھڈو تے نہ کوئی سجن چھڈو :)

    یعنی نہ نشہ چھڈو تے نہ کوئی سجن چھڈو :)
  12. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی ٹیسٹ

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم میری فیورٹ رہی ہے ازلوں سے۔ ان کی پروفیشنل اپروچ کا میں قتیل ہوں، عظیم ترین کھلاڑیوں کی تو کیا ہی بات ہے۔ دیکھ لیں دوسری اننگز میں ان کا اتنا تیز رن ریٹ نہ بھی ہوتا تو وہ پھر بھی میچ جیتنے کی پوزیشن میں تھے لیکن ان کی مینجمنٹ اور کپتان نے دوسری اننگز کو پانچ میچوں کی ون ڈے...
  13. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی ٹیسٹ

    آسٹریلیا کی آج کی شاندار دوسری اننگز ون ڈے سیزیر کی فل ڈریس ریہرسل تھی،آفرین :)
  14. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    تو آپ "کتے " والی گلی میں مت جایا کریں نہ خان صاحب :)
  15. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    اپنا کتا کتا ہوتا ہے، "اُن" کا کتا "سگ" ہوتا ہے :LOL:
  16. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    ارے قبلہ، مجنوں تو "پڑوس" کے سگ کو بھی پیار کرتا تھا پھر بھی اسے "الرجی" ہو جاتی تھی:)
  17. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    پھر ڈاکٹر صاحب کو بھی "الرجی" ہی ہوتی :)
  18. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    آپ نے اپنے مراسلے میں تدوین کی شاید، میرا اقتباس تھا، لکھا کچھ نہ تھا، صرف سگنیچر کا شعر نظر آیا :)
  19. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    "خان صاحب" پلیز یہ شعر مجھے مت سنائیں :LOL:
  20. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    اچھا ہی اچھا ہے خان صاحب، جب ہم چوالیس سال کے ہو کر پچیس سال والی باتیں سوچ سکتے ہیں تو آپ اُنیس سال کے ہو کر پچیس سال والی باتیں کیوں نہیں سوچ سکتے;)
Top