عموما پاکستانیوں کا نزلہ بلے بازوں پر گرتا ہے، جو کہ بہت حد تک درست بھی ہے۔ لیکن اس سیریز میں اہم بات پاکستانی باؤلرز کی مکمل ناکامیابی بھی ہے۔ عامر، جن سے حد سے زیادہ توقعات تھیں، اب تک تین ٹیسٹوں میں صرف پانچ وکٹیں ہیں پچپن کی اوسط سے اور سٹرائیک ریٹ سو سے اوپر ہے یعنی اس میچ ونر باؤلر کو ہر...