نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    خان صاحب آپ بہت دور تک دیکھتے ہیں، بہت آگے کی سوچتے ہیں، اپنے زمانے سے بہت آ گے ہیں ۔ واللہ آپ "بالغ نظر" ہیں کہ اُنیس سال کی عمر میں چھبیس ستائیس سال والی باتیں سوچ رہے ہیں۔ :)
  2. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    مطلب مار جاگتے ہوئے پڑی ہے؟
  3. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    پٹیالہ گھرانے کی ایک لازوال خاندانی ٹھمری، مورا پیا مو سے بو لے نہ۔ یہ استاد فتح علی خان اور استاد امانت علی خان نے مل کر بھی گائی ہے اور یقینا ان سے پہلے ان کے والد صاحب نے بھی گائی ہوگی۔ استاد فتح علی خان کے بھتیجے شفقت امانت علی کی شہرت کا آغاز ایک ڈیڑھ دہائی قبل اسی ٹھمری کو نئے انداز میں...
  4. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    یہ بھی لاجواب ہے قبلہ۔ خوشی ہوئی آپ کی پسند کے بارے میں جان کر :)
  5. محمد وارث

    حد ہو گئی چوہدری صاحب، یہاں کچھ لوگوں کی ایک نہیں ہوتی اور آپ تیسری کی تیاریاں فرما رہے ہیں۔ :)

    حد ہو گئی چوہدری صاحب، یہاں کچھ لوگوں کی ایک نہیں ہوتی اور آپ تیسری کی تیاریاں فرما رہے ہیں۔ :)
  6. محمد وارث

    چہرے اور ہونٹوں کی سوجن

    پھر تو خواب میں مار پڑی ہوگی۔
  7. محمد وارث

    اردوکو عملی طور پر دفتری زبان بنایا جا سکتا ہے؟

    وہ جو اقبال نے کم و بیش ایک صدی قبل فرمایا تھا کہ ع۔ گیسوئے اردو ابھی منت پذیر شانہ ہے تو یہ بات ابھی بھی سچ ہے۔ اردو کو عملی طور پر دفتری اور علمی زبان بننے کے لیے ابھی بہت زیادہ ارتقا کی ضرورت ہے۔ آج کل میں خشونت سنگھ کی خودنوشت پڑھ رہا ہوں، اُس نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے ایک...
  8. محمد وارث

    مضطرب آپ کے بنا ہے جی

    فیر تے گل ای مک گئی جی۔
  9. محمد وارث

    بھئی ہم تو بے ہنر ہی بھلے :)

    بھئی ہم تو بے ہنر ہی بھلے :)
  10. محمد وارث

    مضطرب آپ کے بنا ہے جی

    کِن کے جیجا؟ جی! :)
  11. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    کہتے ہیں اگلے زمانے میں فلموں میں بھی کلاسیکی بندشیں شامل کی جاتی تھیں، یا للعجب۔ نین سے نین ملائے رکھنے کو، راگ درباری
  12. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    ان دونوں بھائیوں کی ایک شہرہ آفاق ٹھمری "کب آؤ گے ، تم آؤ گے، مورا تم بن جیا را اداس رہے"۔ میں پہروں اس کو سنتا تھا اور کسی نامعلوم اور نا موجود محبوب کو بلاتا رہتا تھا اور پھر خواہ مخواہ اور بلاسبب اداس رہتا تھا۔ان دنوں کو تو گزرے شاید ربع صدی ہو گئی لیکن یہ شاہکار فن پارہ امر ہے۔
  13. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    پی ٹی وی کے پروگرام "راگ رنگ" کی ایک نایاب ریکارڈنگ۔ اُستاد امانت علی خان اور استاد فتح علی خان راگ ساکھ پیش کرتے ہوئے۔ یہ ریکارڈنگ یقینا 1974ء سے پہلے کی ہے کہ اس سن میں امانت علی خان وفات پا گئے تھے۔ میں نے اس راگ کو ای ایم آئی کی آڈیو کیسٹ میں 80 کی دہائی کے اواخر میں پہلی بار سنا ہوگا۔ اور...
  14. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    راگ جونپوری میں ایک خیال، خان صاحب مرحوم کے بقول اُن کو یہ راگ بہت پسند تھا۔ اور مجھے بھی بہت پسند ہے، بلکہ یہ سارا ٹھاٹھ ہی بہت پسند ہے۔ جونپوری کا تعلق اساوری ٹھاٹھ سے ہے، اور اس ٹھاٹھ کے تین راگ بہت ہی مشہور ہیں، اساوری، جونپوری اور درباری اور یہ تینوں ہی لاجواب راگ ہیں۔ ہر ایک کی اپنی اپنی...
  15. محمد وارث

    کلاسیکی موسیقی اُستاد فتح علی خان پٹیالہ گھرانہ

    آج، 5 جنوری 2017ء کی صبح ایک یخ بستہ، ابر آلود اور سیاہ صبح تھی۔ بچوں کو اسکول چھوڑ کر دفتر پہنچا اور حسبِ معمول خبروں پر نظر دوڑائی تو سب سے پہلے ایک منحوس خبر پر نظر پڑی کہ پٹیالہ گھرانہ کے آفتاب، خان صاحب فتح علی خان صاحب وفات پا گئے۔ انا للہ و انا لیہ راجعون۔ ع۔ خاک میں کیا صورتیں ہوں گی...
  16. محمد وارث

    تماشائی

    بغیرِ ظلم توقّع مدار از ظالم کہ نخلِ شعلہ اگر بار می دہد شرر است شیخ حسین شہرت شیرازی ظالم سے ظلم کے علاوہ کسی اور چیز کی توقع مت رکھ کیونکہ شعلوں کا درخت اگر پھل بھی دے گا تو وہ شرارہ ہی ہوگا۔
  17. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی ٹیسٹ

    ڈاکٹر صاحب میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ آپ اپنے مریضوں کا کیا حال کرتے ہونگے :) میچ ہے، ایک نے جیتنا ہے ایک نے ہارنا ہے، اس کو بس اس نظر سے دیکھیں۔ کیا کوئی کھلاڑی کسی ہاری ہوئی سیریز یا میچ میں اچھا نہیں کھیل سکتا؟ کیا ہر وقت اس کی برائی ہی کریں گی یا ڈکشنری میں کوئی "ویل پلیڈ" کا لفظ بھی ہے۔ اتنا...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در دستِ روزگار گُلِ آرزوئے من زآنگونہ شد فسردہ کہ بُو ہم نمی دہد بابا فغانی شیرازی زمانے کے ہاتھوں میں میری آرزؤں کا پھول کچھ اس طرح سے مُرجھایا اور مسلا گیا ہے کہ وہ اب خوشبو بھی نہیں دیتا۔ (مُرجھایا ہوا پھول پرانا ہو جائے تو اُس میں خوشبو بھی باقی نہیں رہتی)۔
  19. محمد وارث

    مضطرب آپ کے بنا ہے جی

    ہیں جی :)
  20. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: سڈنی ٹیسٹ

    ہو سکتا ہے کہ یہ میچ مصباح کا آخری ٹیسٹ میچ ہو اور مصباح کو ٹیسٹ میچوں میں پانچ ہزار رنز پورے کرنے کے لیے 105 رنز کی ضرورت ہے، دو اننگزیں ہیں، کرنے چاہئیں۔ یونس خان کو دس ہزار رنز کرنے کے لیے مزید 147 رنز کی ضرورت ہے، اس میچ میں کرنے چاہئیں۔
Top