تمنا کی انکھیاں نے سجن ہمنا کا دل جھٹ پٹ لیا
کیوں کر ملے ہمنا کو اب، دو ظالماں نے بٹ لیا
دستا نہیں کوئی اور پیو، تمنا کو سُٹ کاں جائیں ہم
سب جگ کے اب خوباں منیں ہم نے تمن کو جھٹ لیا
ہمنا کو ناصح مت ڈرا جیو جان کے جانے ستی
جب اُس گلی میں پگ رکھا پہلے ہمن سر کٹ لیا
یہ دل کہ قیمت جس کی مِیں ملتا...