سودا نکل نہ چوکھٹ سے گھر کی پیارے، جو پٹ کے اوجھل ٹھٹک رہا ہے ۔ سودا

فرخ منظور

لائبریرین
نکل نہ چوکھٹ سے گھر کی پیارے، جو پٹ کے اوجھل ٹھٹک رہا ہے
سمٹ کے گھٹ سے ترے دَرَس کو نُیَن میں جی آ اٹک رہا ہے

اگن نے تیرے برہ کے جب سے بھلس دیا ہے مرا کلیجا
ہئیے کی دھڑکن میں کیا بتاؤں یہ کوئلا سا چٹک رہا ہے

مجھے پسینا جو مکھ پہ تیرے دکھائی دے ہے تو سوچتا ہوں
یہ کیوں کہ سورج کی جوت آگے ہر ایک تارا چھٹک رہا ہے

جنہوں کی چھاتی سے پار برچھی ہوئی ہے رن میں وہ سورما ہیں
پڑا وہ ساونت من میں جس کے برہ کا کانٹا کھٹک رہا ہے

ہلورے یوں لے نہ اوس کی بوند لگ کے پھولوں کی پنکھڑی سے
تمہارے کانوں میں جس طرح سے ہر ایک موتی مٹک رہا ہے

کہیں جو لگ چلنے ساتھ دیتا ہو اس طرح کا کٹر ہے پاپی
نہ جانوں پینڈے کی دھول ہوں میں جو مجھ سے پلّا جھٹک رہا ہے

کبھو لگا ہے نہ آتے جاتے جو بیٹھ کر ٹُک اُسے نکالوں
سجن جو کانٹا ہے تجھ گلی کا تو پگ سے میرے پھٹک رہا ہے

کوئی جو مجھ سے یہ پوچھتا ہووے کیوں تُو روتا ہے کہہ تو ہم سے
ہر ایک آنسو مرے نَیَن کا جگہ جگہ سر پٹک رہا ہے

گُنی ہو کیسا ہی دھیان جس کا ترے گُنوں سے لگا ہے پیارے
گیان پربت بھی ہے جو اُس کا تو چھوڑ اُس کو سٹک رہا ہے

جو باٹ ملنے کی ہووے اُس کا پتا بتا دو مجھے سریجن
تمہاری بَٹیوں میں آج برسوں سے یہ بٹوہی بھٹک رہا ہے

جو میں نے سودا سے جا کے پوچھا تجھے کچھ اپنے ہے من کی سدھ بدھ
یہ رو کے مجھ سے کہا کسی کی لٹک میں لٹ کے لٹک رہا ہے

(مرزا رفیع سودا)

فرہنگ

پٹ = دروازے کا ایک حصہ، دروازے کا ایک پٹ
دَرَس کو = درشن ، دیکھنے کو، دیکھنے کے لئے
نُیَن = آنکھیں، نیناں
اگن= آگ
برہ = جدائی
بھلس دیا = جلا دیا
ہئیے = دل، ہمت و حوصلہ مراد ہے
مکھ = چہرہ
جوت = روشنی
رن = میدانِ جنگ
ہلورے = ہلکے ہلکے جھولنا
پینڈے کی دھول = سفر کی دھول
پگ = پاؤں
گُنی = جس میں بہت سارے گن یعنی خوبیاں ہوں
گیان= دھیان
پربت = پہاڑ
گیان پربت = پہاڑ ایسا دھیان یعنی انتہائی خوش و خضوع
سٹک رہا ہے = کھسک رہا ہے، فرار ہو رہا ہے
باٹ = راستہ
سریجن = خوبصورت، بناؤ سنگھار کرنے والی
بَٹیوں = رستوں
بٹوہی = مسافر
من = دل
سدھ بدھ = ہوش
لٹک = زلف

مشکل الفاظ کے معانی لکھ دئیے ہیں پھر بھی کوئی شعر یا لفظ سمجھ میں‌ نہ آئے تو پوچھ سکتے ہیں۔ بہت شکریہ!
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے واہ کیا نادر و نایاب کلام پیش کیا ہے واہ واہ،
غزل کی ہیت میں گیت کا مزاج سبحان اللہ ،بہت شکریہ سخنور صاحب۔
مزا آگیا ۔ کلاسیک کا مزا ہی اورہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
کیا کہنے واہ کیا نادر و نایاب کلام پیش کیا ہے واہ واہ،
غزل کی ہیت میں گیت کا مزاج سبحان اللہ ،بہت شکریہ سخنور صاحب۔
مزا آگیا ۔ کلاسیک کا مزا ہی اورہے

بہت شکریہ حضرت ۔ کلاسک اس لئے پڑھنے ضروری ہیں کہ زبان و بیان کی بندشیں اور تراکیب جو کلاسکی شاعری میں ہیں وہ اور کہیں نہیں۔ اسی لئے ہم جیسے مبتدیوں کو کلاسکی شاعری ضرور پڑھنی چاہیے۔ :)
 

فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ! ہمیشہ کی طرح تاریخ کے جھروکوں سے کلاسیکی انتخاب برآمد کر کے لائے ہیں۔ بہت شکریہ جناب۔
ایسے کلام کے ساتھ ایک مختصر سی فرہنگ بھی دیا کیجیے کہ خوامخواہ بار بار لغات کھنگالنی پڑتی ہے۔:)
اب "ہئیے کی دھڑکن" کو ہی لیجیے۔۔۔ اگر فرہنگ آصفیہ کا ساتھ میسر نہ ہوتا تو تا قیامت نہ سمجھ پاتا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

سرکار یہ ذہنی بلوغت کی باتیں ہیں ہم کیسے سمجھیں گے ۔:coffee:
یا گرما گرم چائے پی کر یا فرخ صاحب کے سمجھانے پر;)
 

محمد وارث

لائبریرین
سبحان اللہ! ہمیشہ کی طرح تاریخ کے جھروکوں سے کلاسیکی انتخاب برآمد کر کے لائے ہیں۔ بہت شکریہ جناب۔
ایسے کلام کے ساتھ ایک مختصر سی فرہنگ بھی دیا کیجیے کہ خوامخواہ بار بار لغات کھنگالنی پڑتی ہے۔:)
اب "ہئیے کی دھڑکن" کو ہی لیجیے۔۔۔ اگر فرہنگ آصفیہ کا ساتھ میسر نہ ہوتا تو تا قیامت نہ سمجھ پاتا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

حضرت یہ تو آپ کی سخندانی ہے کہ کم از کم فرہنگ سے تو سمجھ آ گیا، ہم ایسے "شہزادوں" کو تو لغت چھوڑ تفیسریں پڑھ کر بھی سمجھ نہیں آتا، ہاں آنکھیں بند کر کے حوالہ لکھ مارنے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے ;)
 

فاتح

لائبریرین
حضرت یہ تو آپ کی سخندانی ہے کہ کم از کم فرہنگ سے تو سمجھ آ گیا، ہم ایسے "شہزادوں" کو تو لغت چھوڑ تفیسریں پڑھ کر بھی سمجھ نہیں آتا، ہاں آنکھیں بند کر کے حوالہ لکھ مارنے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے ;)

قبلہ! میں نے صرف لفظ یا ترکیب کا مطلب سمجھنے کی بات کی ہے۔ فرہنگ کے سہارے شعر کون کم بخت سمجھ پایا ہے۔:)
انگریزی میں ڈکشن اور ڈکشنری کی اصطلاحات کا فرق شاید اس مضمون کو کسی حد تک واضح کرتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مشکل الفاظ کے معانی لکھ دئیے گئے ہیں ۔ اب مزید ان اشعار پر بحث کی جائے تو مزا آئے گا۔ :)


اشعار پر بحث خاک کریں حضور، پہلے ہی شعر

تمنا کی انکھیاں نے سجن ہمنا کا دل جھٹ پٹ لیا
کیوں کر ملے ہمنا کو اب، دو ظالماں نے بٹ لیا

میں اتنے 'میم' ہیں کہ محاروں میں بھی 'میم' کا اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور بھی 'کھینچ' کر ;)
 
Top