پارٹیشن کے بعد ہمارے محلے میں بھارت کے علاقے سے ہجرت کر کے کچھ لوگ آباد ہوگئے جو کہ خالصتاً اردو بولتے تھے۔ ہمارے بڑے بزرگ جو پکے پنجابی تھے جب بھی ان سے اردو بولنے کی کوشش کرتےتو عجیب صورتِ حال پیدا ہوجاتی۔ مثلاً ان اہلِ اردو اصحاب کی نانی اکثر برامدے میں چارپائی بچھا کر بیٹھ جاتی اور ہمارے...