آجکل تو لگتا ہے محفل پر موسم ہے دوستیوں کا ;) اور لطف یہ ہے کہ بندے ایک دوسرے کو پہچان رہے ہیں اور یوں ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں۔ ظفری کی بات چل نکلی ہے تو بتاتا چلوں کہ موصوف 3 اگست کے بعد رفو چکر ہوگئے تھے اور پھر 18 اپریل سے دوبارہ بھرپور طریقے سے فعال ہوئے ، وہ دن اور آج کا دن ظفری نے پھر...
تحقیق کا دائرہ وسیع کر لیا ہے مگر بات وہی ہے کہ انگریزی صفحات کا ہونا لازمی ہے اردو کے اشتہار پکڑنے کے لیے بھی ۔ ویسے آپ نے اردو کا بلاگ نہیں بنایا کوئی۔
کیا میں نے نام غلط لکھا ہے یا انداز تخاطب نہیں صحیح؟؟؟؟؟؟؟؟ نام کا آغاز تو یونہی ہی ہے افتخار اجمل بھوپالی شاید دوسرا نام زیادہ لیا جاتا ہے یا پہچان ہے جس سے میں لاعلم ہوں۔ :(
سب سے پہلے تو امن کو مبارک کہ نہ صرف افتخار صاحب کا تعلق زکریا سے ڈھونڈ نکالا بلکہ افتخار صاحب کو انٹرویو پر راضی بھی کرلیا۔ یقیناٌ اس سے بہت سے لوگوں کو افتخار صاحب کو جاننے کا موقع ملے گا اور بلاگ سے ہٹ کر سوالات پوچھنے کا بھی نادر موقع ہاتھ آیا ہے۔
دیکھتے ہیں زکریا بھی اس سنہری موقع سے...
اللہ اللہ یہ دن بھی آنے تھے کہ سمن ہمارے نام آنے تھے۔
ویسے میں نے پوسٹ کا عنوان دیکھا تو سمجھا کہ شگفتہ شاید فرزانہ کی دوست سمن سے مخاطب ہیں مگر لگتا ہے کہ یہ تو میرے ہی وارنٹ نکلے ہوئے ہیں۔
یا فاتح یا وارث یا ظفری کوئی ہے جو مدد کرے ;)
بالکل صحیح کہا ہے مگر ایسا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی اور عموماً انا اور ضد آڑے آ جاتی ہے ۔ جو لوگ اصلاح کرلیتے ہیں وہی آگے بھی بڑھتے ہیں اور سیکھتے رہنے سے ان کی صلاحیتیں بھی نکھرتی رہتی ہیں۔ امید ہے آپ اس روش کو بھلا نہیں دیں گی ( غزل میں اپ نے اخلاص کی روش کو بھلانے کی بات جو کی ہے ( :)
فاتح تم نے بھی کیسے گانے چنے ہیں کل یہ دونوں میرے پاس آئے تھے کہہ رہے تھے کہ محترم محب علوی صاحب خدارا کچھ کیجیے اور ہماری زندگیوں کو آسان کیجیے۔ فاتح نے ہمارے وارنٹ جاری کر دیے اور لوگ ہماری تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں۔ کئی ہارڈ ڈسکس اور آن لائن سائٹس کی بیہمانہ تلاشی لی گئی ہے اور آف...
ماشاءللہ دونوں ہی کورس بہت عمدہ ہیں ، کیا ہم امید رکھیں کہ آپ یہاں بھی معلومات شئیر کریں گے اور باقی احباب کو بھی سیکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔
ویسے یہ کورسز فری ہیں یا ان کے لیے نقد رقم کی ادائیگی کی ہے آپ نے :)
عبدالرحمن میں آن لائن ہوتا تو ہوں اور میں نے آپ کو آجکل آنلائن دیکھا بھی ہے۔ آپ کو شریک کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ ہمارے ساتھ رہیں کام اتنا ہی ہوگا جتنا آپ آسانی سے کر سکیں اور نہ بھی کر سکیں تو کوئی مسئلہ نہیں مگر کم از کم آپ ساتھ تو ہوں گے۔ آپ اپنے آنلائن کورسز کا ہی کچھ حال لکھیں تاکہ اسی بہانے...
زرقا نثر کے بعد آپ کی شاعری دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور یہ دیکھ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے مثبت تنقید کا اچھا اثر قبول کیا۔
ہر شخص ہے غلام یہاں اپنے نفس کا
اخلاص کی روش کو بُھلا دینا چاہیئے
بہت عمدہ خیال ہے
وارث یہ تو واقعی بڑی غلط بات ہے کہ اتنے بڑے ہوگئے ہیں آپ اور آپ کو ابھی تک ایک فیوز لگایا نہیں آیا اور اوپر سے کتنے فخر سے یہ بتا بھی رہے ہیں، اگر غلطی کا احساس نہیں کریں گے تو اسی طرح باتیں سنتے رہیں گے اسی ہفتہ فیوز لگانا سیکھیں اور پھر محفل پر فیوز لگانے کا پورا طریقہ وضاحت کے ساتھ بمع...