نتائج تلاش

  1. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث تقریروں کا موقع جلد ہی آپ کو مل جائے گا اور اپنے حق میں کی جانے والی تقریروں میں چاہے مشرف کی سازش ہی کیوں نہ ہو میں ملک و قوم کے 'وسیع تر مفاد' میں قبول کر لوں گا۔ :cool:
  2. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک نظامی اور خدارا کبھی مبارکباد کے لیے یا اخی کے علاوہ بھی کچھ استعمال کر لیا کرو کہ یہ رٹا رٹایا جملہ بول کر اپنا فرض منصبی پورا کرکے چلتے بنتے ہو۔
  3. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    امن کے دو اچھے سوال اور ان کے جواب (‌امن ظفری اور وارث اور پھر فرحت کے سوالوں کے بعد تو تمہارے سوال بہت یاد آتے ہیں اس لیے دیکھ لو ڈھونڈ کر ان کے جواب دے رہا ہوں ، سچ بہت مزے کے ہوتےہیں بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی طرح ( ہ محب آپ اپنے بارے میں لوگوں کی رائے جاننے کا تجسس رکھتے ہیں؟ زیادہ متجسس...
  4. محب علوی

    میرے حضور دیکھیے پھر آ گیا مقام غم

    بہت عمدہ ابو شامل ، نظم لکھنے اور آڈیو لنک فراہم کرنے کا خاص شکریہ۔
  5. محب علوی

    مبارکباد فاتح صاحب محسن کے عہدے پر

    فاتح ، میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو اور محسن تو آپ تھے ہی اب باقاعدہ عہدہ بھی مل گیا ہے آپ کو۔ آپ کے متحرک ہونے سے فضا خوشگوار اور ماحول سازگار ہوگیا ہے۔ امید ہے آپ یونہی ہنستے مسکراتے رہیں گے اور محفل سجاتے رہیں گے۔ وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر...
  6. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    فاتح اب تو لگتا ہے اس دھاگے کو آپ نے ڈھیل دے دے کر اتنا اڑا لیا ہے کہ واپس ہاتھ آنے والا نہیں بلکہ کسی سے پیچ لڑا کر کٹ کر کسی کے آنگن میں جا گرنا ہی اس کی تقدیر نظر آتی ہے۔ چلیں اسی بہانے ہماری خط و کتابت تو چلی اور آپ کو شکر شکوے کے اتنے مواقع میسر آئے۔
  7. محب علوی

    بریکنگ نیوز (مشرف بے نظیر ملاقات)

    بات واقعی اس وقت ملک کی سالمیت اور دفاع کی ہے مگر اسے استحکام عوام کو اعتماد میں لینے سے حاصل ہوگا اور ملک میں اگر انتخابات کا اعلان کر دیا جائے تو اس سے بھی صورتحال یکسر بدل سکتی ہے۔ تمام پارٹیوں اور لوگوں کو حقائق سے آگاہ کرکے بتایا جا سکتا ہے کہ ملک کو کیا خطرات ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے کس...
  8. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث چشم فلک نے یہ نظارہ اسی فورم پر دیکھا بھی ہے اور محفوظ بھی رکھا ہے ۔ یہ رہا ربط الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون
  9. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث کیا قصہ درد چھیڑ دیا ، سیانا بننا کتنا مشکل ہے کچھ اندازہ تو بھئی تمہیں ہو ہی گیا ہوگا۔ کاش تم اس وقت ہوتے تو آج اتنی باتیں نہ سننی پڑتی مگر قائم رہنا میں الیکشن لڑنے سے نہ کل گھبرایا تھا اور نہ آئیندہ گھبرانے کا ارادہ ہے۔ پہلے الیکشن میں تقریریں نہیں تھیں جس میں تھیں اس میں حال پہلے سے...
  10. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    معنوی ، لغوی اور اصطلاحی پہلو سے تو اب کوئی اور ہی آکر دیکھے گا اور آپ کو بتائے گا کہ غلطی ہوئی یا اغلاط کر بیٹھے ہیں آپ ، ویسے جمع خاطر رکھیں جب تک یہ دھاگہ پھیل کر ایک کتابچہ نہیں بن جاتا کوئی نہیں آنے والا ;)
  11. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث کہاں میں سیانا ، بننے کی کوشش کی مگر ظالم سماج نے بننے نہ دیا اور ایک ووٹ سے کسی اور کو سیانا بنا دیا شاید اس لیے آجکل لوگ سیانوں کا سیانا نہیں مانتے ;)
  12. محب علوی

    آج کا شعر

    لگتا ہے سب اس انتظار میں تھے کہ کب فرحت آج کے شعر کے نام سے کوئی دھاگہ شروع کریں اور سب اپنے اپنے شعر لے کر حاضر ہو جائیں۔ سبھی لوگوں نے بہت عمدہ اشعار لکھے ہیں تو ایک اور ہماری طرف سے بھی جو ساز سے نکلی ہے ، سب نے سنی ہے جو تار پر بیتی ہے کس کو پتہ ہے
  13. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    وارث کہیں آپ اکبر اور اس کے نورتن کے واقعہ کی طرف تو اشارہ نہیں کر رہے ۔ :)
  14. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    فاتح ، آپ اپنی غلطی کی سنگینی پر بھی تو غور کیجیے حضور کہ آپ نے کیا سے کیا کر دیا۔ انہوں نے جانے کتنی کاوشوں سے اپنا نام امید اور محبت رکھا ہوگا اور آپ نے انہیں اسی محبت کا امیدوار بنا ڈالا ، اس جرم مسلسل پر آپ کی پکڑ لازم تھی کہ نہیں۔
  15. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    اف اتنی بے چارگی کہاں سے چلی آئی ، اب مذاق کے لیے بھی تمہیں سمجھانا پڑے گا۔ :) مذاق کر رہا تھا اور تم میرا انٹر ویو ختم کروانے میں امن کی مدد کیسے کر سکتی ہو بھلا :rolleyes:
  16. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک مگر صرف اتنی سی مبارک ، ویسے مبارک پھولوں کی لوں یا پوسٹس کی۔
  17. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث یہ تو آپ کی نگاہِ بینا ہے جس نے ماورا سے پہلے میرا منفرد ہونا دیکھ لیا اور خوبصورت احساس کہ دیرینہ رفیقوں کا حق سمجھ کر خود دھاگہ نہیں کھولا ، چلیں آئیندہ یہ حق استعمال کر لیجیے گا۔ بے تکلفی تو آپ سے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور روپ بدل بدل کر ، کبھی مزاح کے رنگ میں کبھی طنر کے روپ میں تو...
  18. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک ثناء للہ آپ کی طرف سے مبارکباد کا لطف آیا کہ آپ کبھی کبھی آتے ہیں اب اور جاتے جاتے مجھے مبارکباد دے گئے ہیں جو یاد رہے گی ویسے مقام میں آپ نے کونسی دنیا لکھی ہے پوری دنیا یا بوری دنیا ( بور کرنے والی ;) (
  19. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    جیہ تم نے تو لگتا ہے مبارک اوپر سے ضبط کی دو لفظی کاپی کرکے لکھ دی ہے۔ کوئی بدلہ تو نہیں لے رہیں۔
  20. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک ضبط ویسے لگتا ہے آپ نے مبارک سر سے اتاری ہے:)
Top