نتائج تلاش

  1. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    وارث پیارے ، ماورا کی باتوں میں نہ آنا یہ اسی طرح کہتی ہے کہ میں تو الیکشن ہار ہی جاؤگی اور محب کے تو اتنے ووٹ ہیں اور سب تو اسے ہی ووٹ دیں گے، بندہ اچھا خاصا سمجھدار اور غیر جذباتی ہوئے یہ سوچ لیتا ہے کہ بیچاری کہیں دل برداشتہ ہی نہ ہو جائے اور چلو اسے تسلی کے لیے میں تو ووٹ دے ہی دوں ویسے بھی...
  2. محب علوی

    پاکستان کو امریکی امداد دہشت گردی کے خلاف کاروائی سے مشروط!

    واقعی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک طے شدہ پیٹرن پر ہی چلتے ہیں جس میں تجدید وفا ہوتی ہے پہلے ، گذشتہ بے وفائیوں کو پس پشت ڈالا جاتا ہے ، وعدہ فردا ہوتے ہیں اور پھر وفاؤں شک اور آخر میں راہیں جدا جدا ۔ میرا خیال ہے تیسرا چکر ہے
  3. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک نوید اور آپ کی بھی تو دو ہزار پوسٹس ہونے والی ہیں
  4. محب علوی

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    بالکل صحیح کہا ہے آپ نے بنت حوا کہ حکومت ہی ذمہ دار ہے اس خون کی جو اس نے انتہائی بیدردی اور سفاکی سے بہایا ہے معصوم بچوں ، طلبہ اور طالبات کا اور مجھے حیرت ہے کہ اب بھی لوگ دونوں کو کس طرح ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جبکہ آج بھی وہاں سے معصوم بچوں اور طالبات کی ہڈیاں مل رہی ہیں اور مرنے والوں کی...
  5. محب علوی

    فونٹ بنانے سے متعلق معلومات اکٹھی کریں!

    فاروق صاحب ، آپ بہت عمدہ کام کر رہے ہیں اور یقین جانیے ایسا کام ہے کہ آئیندہ انٹر نیٹ پر اردو کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ آپ کے خلوص‌ پر ہم سب کو مکمل یقین ہے اور آپ جانتے ہی ہوں گے کہ اچھے کام کی راہ میں ایسی رکاوٹیں آیا ہی کرتی ہیں جن سے نبرد آزما ہو کر ہی منزل تک پہنچا جاتا...
  6. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    لیں جی فاتح اور اس کتاب کی ایک روداد اس ربط پر دیکھ لیں۔ فاتح آپ بھی ذرا جواب دیں اتنے سستے میں نہیں چھوٹنے والے۔
  7. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    اس پوسٹ کو میں فاتح کے نام کرنا چاہوں گا جن کی بدولت اس کتاب 'اے عشق جنوں پیشہ' سے ایسی الفت ہوگئی ہے کہ شاید کم ہی کسی اور کتاب سے ہو سکے۔ قصہ کچھ یوں شروع ہوا کہ میں نے یہ کتاب خریدی اور پچھلے ہفتہ 21 تاریخ بروز ہفتہ گفٹ میں دے دی گو کہ کتاب مجھے کافی پسند آئی تھی اور فراز کی شاعری کی کتاب...
  8. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    اتنی خوبصورت مبارکباد پر بہت بہت شکریہ سارہ ۔
  9. محب علوی

    مبارکباد فاتح صاحب محسن کے عہدے پر

    وعلیکم سلام ! جناب محبتیں تو آپ کی آج بذریعہ ڈاک بھی وصول ہو گئیں اور کتاب سے ساتھ ساتھ خوبصورت کارڈ اور اس میں محبتوں کا ہی پیام پڑھ کر جس طرح آپ نے گراں بار کیا ہے اس کے بعد شکر اور خلوص کے جواب میں الفاظ کی تنگی داماں کا شدت سے احساس ہو رہا ہے۔ اس پر ایک علیحدہ دھاگہ کھول رہا ہوں اے عشق...
  10. محب علوی

    آج کا شعر

    بجا کہا وارث ویسے فرحت کا اپنا ذوق بھی کافی اچھا ہے جس کی وجہ سے اس دھاگے کو زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ دھیان رکھنا ضرب المثل اشعار یہاں سے ایک اور دھاگے پر پوسٹ کرنے نہیں بھولنا۔ یہ رعونت تا بکے اے دل فگاراں دیکھنا اب طرہ سلطاں سرِ سلطاں سمیت احمد فراز
  11. محب علوی

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    بہت شکریہ وارث، یہ بات میں نے اس لیے کی کہ مجھ سمیت کئی لوگ آپ کی اردو سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور نئے نئے الفاظ‌ سیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم یہاں اردو کے فروغ کے لیے جمع ہیں اور لوگ یہاں اردو بہتر کرنے اور سیکھنے بھی آتے ہیں اور میں خود یہاں رہ کر اپنی اردو میں خاطر خواہ...
  12. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    چلو اب مبارکباد دے دو امن
  13. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    اعجاز صاحب ماورا نے ہی دیکھ کر یہ دھاگہ کھولا تھا اور جانتے بوجھتے کھول لیا تھا۔ آپ کی ڈبل مبارکباد کا دوگنا لطف آیا ہے۔ ویسے سند یافتہ منفرد ہونے کے فوائد زیادہ ہیں یا نقصان یہ کس سے پتہ چلے گا؟
  14. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    جناب پریشان کرکے کہتے ہیں کہ پریشاں نہ ہوں ۔ دس ہزار پر توجہ رکھنے کا سوچا تھا مگر آپ کے اس انکشافی اقرار نے ساری توجہ اپنی طرف مبذول کروا لی ہے ۔ :)
  15. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    اگر پانچ ہزار خطوط کے بعد میں عالم پیری میں پہنچ گیا ہوں تو قیصرانی اور شمشاد یقینا عالم برزخ سے خطوط لکھتے ہوں گے ;) اور چند اور احباب شاید عالم بالا سے ۔ ویسے اس سنگین مذاق کے بعد تم یہ سمجھتے ہو کہ میں تمہاری مبارکباد قبول کر لوں گا ، چلو پہلے اپنے الفاظ واپس لو اور مجھے میری جوانی...
  16. محب علوی

    بریکنگ نیوز (مشرف بے نظیر ملاقات)

    حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے اس وقت قوم کو پرویز مشرف ہی اعتماد میں لے سکتا ہے اور جتنا بھی دباؤ ہے امریکہ کا اس کے بارے میں عوام کو اتنا ضرور بتا سکتا ہے کہ اس وقت ہمیں سب کچھ بھول کر امریکی جارحیت اور پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنا ہے اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اس موقع پر اگر یہ کام حکومت کر دے تو فی...
  17. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    دس ہزار اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قبلہ ابھی مجھے دس ہزار تو کر لینے دیں اور تو بعد کی بات ہے۔ خیر مبارک یاللہ خیر میں آپ کو کب سے اچھا لگنے لگا ہوں :) آجکل ، جن لوگوں کو میں‌اچھا لگتا تھا انہیں اب اچھا نہیں لگ رہا اور جنہیں نہیں لگتا تھا انہیں لگنے لگا ہوں۔ حیراں ہوں کہ اس صورتحال پر مسکراؤں یا...
  18. محب علوی

    آئیے مل کر خدا سے دُعا مانگیں۔۔۔

    سب دعائیں عمدہ ہیں اور میرے خیال سے سب کے دل کی آواز بھی یاللہ انہیں قبول فرما اور ہمارے حال پر رحم کر آمین ثم آمین
  19. محب علوی

    شیطان مولوی

    اللہ رحم کرے لاہور پر اور باقی شہروں پر بھی جہاں یہ زیر زمین تھیٹر اب سطح زمین پر آ گیا ہے اور لوگوں کے اخلاق کا جنازہ نکالنے پر تلا ہوا ہے اور اب کیا لکھوں پانچ پانچ سو کی ٹکٹ لے کر لوگ کیا دیکھنے جاتے ہیں ، یقینا اتنا مہنگا مزاح تو نہیں ہوتا۔ یونس بٹ کا 'ہم سب امید سے ہیں' آج کے دور میں...
  20. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    آپ کہیں اور ہم نہ آئیں ایسے تو حالات نہیں منزل پہ پہنچیں گے کیسے آپ کا جب تک ساتھ نہیں چال چلی ہے سوچ کے ہم نے اس کھیل میں اپنی مات نہیں :)
Top