نتائج تلاش

  1. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    شکر ہے کہ میری مصالحت کی کوششیں رنگ لائیں گو وارث نے جو لگائی بجھائی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کی تھی ۔ وارث آجاؤ باہر عام معافی کا اعلان ہوگیا ہے دیکھ لو فاتح اور میری کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ کیا کتاب تو مجھے کل ہی مل گئی تھی آپ کو ابھی تک نہیں ملی کیا؟ چلیں جی امید اور محبت ایک اور غزل...
  2. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    بجا کہا امید اور محبت آپ نے کہ محبتیں بانٹ کر اضافے کی امید نہیں لگانی چاہیے اور دگنے تگنے کی تو قطعا نہیں۔ ویسے 'تواتر' کا جو حشر نشر آپ نے بھی کیا ہے اس کے بعد مزید تشریحات کی گنجائش تو بخوبی نکلتی ہے اور کم از کم آپ بھی خوش گمان نہ سہی خوش امید ضرور ثابت ہوتی ہیں۔ فاتح بھائی دیکھ لو...
  3. محب علوی

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    فاتح یہ تو ساجد صاحب پر منحصر ہے کہ وہ اکیس کی بجائے 14 ، 7 یا فقط 3 توپوں کی ہی سلامی کو کافی سمجھ کر شاکر ہو جائیں۔
  4. محب علوی

    اوپن پیڈ میں شامل صوتی اردو کی میپنگ!

    نبیل یہ زبردست کام کیا ہے اور اس کی ضرورت بہت عرصہ سے تھی اب امید ہے محفل پر اردو لکھنے پڑھنے اور تنصیب کرنے کا لنک بھی ہر صفحہ پر ہوگا تاکہ اردو لکھنے میں نئے صارفین کو مشکل نہ ہو۔
  5. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    جدائی برداشت نہ کرنے والی بات خوب کہی ، دل کو لگتی ہے مگر برقیانے والی بات صاف نہیں پڑھی جا رہی ذرا دوبارہ وضاحت سے لکھنا ویسے یہ برقیانے کے ہی تو بہانے ہیں اس بار اکھٹی نہیں ٹکڑوں میں برقیانے کا بندوبست کیا ہے ;) فاتح کو اچھی سی مبارکباد دینی تھی ، یہ شکار اور دام کی باتیں کہاں سے لے آئے ؟...
  6. محب علوی

    تعارف اردو محفل کا نیا پر آدب کا پرانا ممبر

    خوش آمدید فرحان ، بھئی آپ نے تو آتے ہی صنفی بحران برپا کر دیا ہے ۔ ;)
  7. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    فاتح زندگی کے ہزاروں معاملات پر ہزاروں نظریات ہوتے ہیں کچھ معاملات پر نظریاتی ٹکراؤ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوسکتا ہے کہ ہر معاملے پر ہی ایسا معاملہ ہو اور میرا نہیں خیال ہے کوئی بھی ایسے دو اشخاص ہوں گے جن کا ہر معاملہ پر نظریاتی اتحاد ہو۔ اس کے علاوہ نظریاتی اختلاف اگر کہیں ہو بھی اور اس کے...
  8. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    وارث اچھا کیا کہ سلیس اردومیں نہ لکھا اکثریت اس جملے کو پڑھ کر بغیر سمجھے آگے نکل جائے گی مجھ سمیت :)
  9. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک اور جناب اللہ دس ہزار کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواہشیں ، مرادیں پوری یا فقط پوسٹس:)
  10. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    شکریہ شگفتہ اور اللہ کرے کہ آپ کی زبان مبارک ثابت ہو اور فاتح اسی طرح کتابوں سے دلوں کو فتح کرتے رہیں۔;)
  11. محب علوی

    اے عشق جنوں پیشہ اور فاتح

    خیر مبارک اعجاز صاحب اور آپ نے جملہ مکمل نہیں کیا ، کہیں یہ اس قدغن کی وجہ سے تو نہیں جو محفل پر موجود ہے :)
  12. محب علوی

    تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

    وعلیکم سلام ساجد صاحب، دیکھ لیں آپ کی دونوں خواہشیں کتنی جلدی پوری کر دی گئیں ہیں یقینا اب آپ کو یہ گلہ نہ ہوگا کہ حسب خواہش استقبال نہیں ہوا۔ کہیے تو اکیس توپوں کی سلامی بندوبست بھی کیا جائے جو قومی ترانے کے بعد دی جاتی ہے اور اس کے بعد پھر ۔۔۔۔۔۔۔ کی یاد میں نیک خواہشات کا اظہار کیا...
  13. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    جی کل تومیں جاگ رہا تھا مگر آج سختی سے حکم ہے کہ اگر کل والی روش کا مظاہرہ کیا تو پھر واقعی صوفیانہ طرز فکر کو اپنا کر کل کسی خانقاہ کا رخ کر لیجیے گا گھر کی بجائے۔ وارث نے جو لگائی ہے اسے تو اب شاید امید اور محبت ہی بجھا سکیں کہ وارث کی لگائی میرے بجھانے سے نہ بجھے گی ;) ویسے مجھ معصوم کو آپ...
  14. محب علوی

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    وارث ، یہ محاورہ تو بذات خود جانبداری کی ایک تاریخی مثال رکھتا ہے اور خود اس کی اپنی تاریخ بھی جانبداری کے جڑوں سے پھوٹی ہے۔ میں بالکل قائم ہوں اس بات پر کہ میں نے دونوں طرف والوں کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ لال مسجد انتظامیہ سے اس سانحہ سے پہلے غلطیاں نہیں...
  15. محب علوی

    اس فورم کا مقصد!

    نبیل بہت اہم نکتہ پر پوسٹ کی ہے اور یقین جانو واقعی اکثریت مجھ سمیت ابھی تک وی بلیٹن کے فوائد سے محروم ہے اپنی لاعلمی یا پی ایچ پی بی بی سے تعلق دیرینہ کی بنا پر ۔ محفل کو خوبصورت اور نئے فیچرز سے متعارف کروانے سے یقینا لوگوں میں جوش و خروش بڑھے گا اور صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی...
  16. محب علوی

    لال مسجد آپریشن۔۔۔ایک تلخ سوال

    ظفری ایسی مایوسی کی بات نہیں ہے اور یقین جانو تمہاری بات لوگ غور سے سن رہے ہیں اور تمہاری اس سوچ سے خاموش اکثریت متفق ہے چاہے وہ فورم پر لکھ کر اظہار کرے یا نہ کرے۔ تم خود دیکھ لو کہ اس اہم مسئلہ پر کئی دفعہ فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے کئی پوسٹس ہوئیں مگر کامیاب نہ ہو سکیں اور نہ ہی یہ پورا...
  17. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    امید تو یہ ہے کہ امید اور محبت آ کر آپ کو معذرت کی 'حتمی ' ضرورت کا صحیح معنوں میں احساس دلائیں گی میں ذرا کچھ اور امور پر گفتگو کر لوں۔ سب سے پہلے تو اس 'شر پسند' کا نام بتائیں جس نے مجھے فلسفہ کا بے تاج بادشاہ بنانے کی افواہ اڑائی ہے تاکہ میں اس سے کم از کم یہ تو پوچھ لوں کہ بھائی اگر جھوٹ...
  18. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    فاتح ، میں کوشش میں تو ہوں کہ جلدی جلدی جواب دے لوں ویسے آپ کسی بھی جواب پر سوال کر سکتے ہیں یا نئے سوال بھی پوچھ سکتے ہیں ورنہ ڈر ہے کہ کہیں آپ پاؤں پسارے امیدواروں کے ساتھ گھل مل کر سوالات ہی نہ بھول جائیں۔
  19. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    سچ کہا ہے فاتح ، وارث نے جس عمدگی سے فارسی کا استعمال جاری رکھا ہوا ہے اس سے امید ہے کہ اہل فارس بھی دھوکہ کھا کر اردو ویب پر جلد ہی آنا شروع ہو جائیں گے اور پھر جب انہیں حقیقت حال معلوم پڑے گی تو وارث کا کچھ بندوبست لازم کریں گے ، عین ممکن ہے کہ وہ اصرار کریں کہ یہ بندہ ہمارے کام کا زیادہ ہے...
  20. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Top