نتائج تلاش

  1. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب ، آپ کی دعائیں اسی طرح شامل حال رہیں تو ضرور رہوں گا فعال۔
  2. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    آپ کی طرف سے بھی مبارک باد قبول کر لی ہے ویسے آپ تو ایسے دے رہے ہیں جیسے نہ دینی ہو:)
  3. محب علوی

    مبارکباد محب کی پانچ ہزار پوسٹس ۔

    خیر مبارک ماورا اور اس عہدے کو حاصل کرنے میں تم سے باتیں کرنے کا بھی بڑا دخل ہے۔ تم مانو یا نہ مانو مگر محفل پر باتیں کرنی میں نے تم سے ہی سیکھیں;)
  4. محب علوی

    بشیر بھی ہے غزل خواں خدا خدا کر کے۔ فاتح الدین بشیر

    فاتح کیا کہنے یعنی آپ بھی چھپے رستم نکلے ۔ اعجاز صاحب کی داد اور وارث کی مدح سرائی کے بعد تو گنجائش نہیں کسی اور گواہی کی مگر اپنا اخلاقی فرض بھی پورا کرتے چلیں۔ جیسا کہ وارث نے کہا ردیف لاجواب ہے اور میں نے بہت کم اس ردیف میں غزلیں پڑھی ہیں ، خاصا مشکل ہے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ۔ دیا شنکر...
  5. محب علوی

    فراز احمد فراز کی تازہ غزل - بجھا ہے دل تو غمِ یار اب کہاں‌ تو بھی

    بہت عمدہ انتخاب ہے جیہ اور لگتا ہے بہت سوچ سمجھ کر غالب کے رنگ میں رنگا ہوا نہیں تو قریب کا کلام منتخب ضرور کیا ہے ۔
  6. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    فاتح ایک تو آپ نام غلط لکھ رہے ہیں امید اور محبت کا ، دوسرا معذرت تو ہوگئی قبول آپ کی اب اور کیا رہ گیا ہے ضروری۔ بہت ہی اچھے کام کے لیے محرک بنے ہیں آپ اور اردو محفل پر آپ کا نام اس کاوش کے لیے جگمگاتا رہے گا ہمیشہ :)
  7. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    شکریہ جیہ ، دیکھتے ہیں فراز کی کونسی غزلیں تم نے منتخب کی ہیں۔
  8. محب علوی

    آج کا شعر

    اگر متفق ہونا اتنا ہی غیر ضروری ہے تو میری طرف سے بھی ایک شعر کا اضافہ کر لیجیے۔ بدنصیبی کا قائل تو نہیں ہوں لیکن میں نے برسات میں جلتے ہوئے گھر دیکھے ہیں
  9. محب علوی

    میری غزل - جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں

    وارث آجکل شاعری پڑھنی کم کر رکھی ہے کہ نثر پر زور زیادہ ہے اور پھر سمجھا کہ کسی کہنہ مشق شاعر کا کلام پیش کیا ہے تو یقینا اچھا ہوگا کسی دن فرصت میں دیکھوں گا۔ آج دیکھا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ تو آپ کی اپنی غزل ہے ، بھئی واہ آغاز ہی کتنا عمدہ کیا ہے آپ نے ۔ جلا ہوں عمر بھر سوزِ نہاں میں...
  10. محب علوی

    مخدوم و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی

    ضیائے حرم ایک ماہنامہ ہے اور لاہور سے چھپتا ہے ۔ اس بار انہوں نے محسن ملت ڈاکٹر عبدالقدیر نمبر نکالا ہے جس کے سرورق پر یہ شعر قوم کی بے حسی اور بے دردی کی داستان سنا رہا ہے گزر تو گئی ہے حیات تیری اے قدیر مگر ستم ظریف بے درد کوفیوں میں گزری اس نمبر میں تقریبا پچیس کالم ہیں ڈاکٹر صاحب پر...
  11. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    جیہ کون کون سی غزلیں انتخاب کی ہیں اور لنک کیا ہے ان کا محفل پر۔
  12. محب علوی

    مبارکباد فضہ کاظمی کو مبارک ۔

    بہت بہت مبارک ہو شگفتہ آپ کو اپنی بہن کی نسبت ٹھہرنے کی اور فضہ کو بھی بہت مبارک ہو۔
  13. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو گپ شپ

    یہان کی تازہ جانکاری سے تو لگتا ہے کہ میرا انٹر ویو جاری ہے تو پھر کون ہیں وہ نادیدہ طاقتیں جو میرا انٹر ویو روکنا چاہتی ہیں۔ :) دھیمی رفتار سے کسی کو مضطرب کیے بغیر جاری ہے ایک معصوم انٹر ویو مگر لوگوں سے یہ بھی نہیں گوارہ ہو رہا۔
  14. محب علوی

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    جملے پھینکنے میں ماشاءللہ مہارت تامہ تو آپ بھی رکھتے ہیں اور سلمان رشدی کے دھاگے پر آپ نے اچھی خاصی مشق کی تھی مجھ پر اور اسی وقت مجھے بھی آپ کی اس صلاحیت کا ادراک ہو گیا تھا ویسے اب تک تو آپ عادی ہو گئے ہوں گے ۔ ویسے الفاظ کو اقتباس میں استعمال کرنے میں شاید محفل پر کوئی آپ کا ثانی نہیں ہے مجھ...
  15. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    آ گئی میری دشمن ، بھلا تمہیں یہ بے ضرر انٹرویو کیا کہتا ہے۔ یہاں تو امن کو بھی تنگ نہیں کیا جا رہا کہ وہ بیچاری سوالوں کے حاشیہ لگا کر جواب در جواب دیں بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ انٹر ویو دھیمی رفتار سے جاری ہے۔
  16. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    فاتح آپ کو تو جواب دے دیا ہے اور مقدمہ کے مضبوط ہونے کی گواہی تو مل ہی گئی ہے۔ بات آپ کی صحیح ہے کہ ہم نے باتیں کرکے اس دھاگے کی جو گڈی بنائی اس کی مبارکباد خود ہی ایک دوسرے کو دے لیتے ہیں۔ ویسے آپ نے کتب بینی کے 'فروغ' کے لیے جس تحریک کی بنیاد رکھی ہے اس پر میری طرف سے بے پناہ مبارکباد...
  17. محب علوی

    لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

    وارث میرا وقت بالکل بھی ضائع نہیں ہوا اس وضاحت میں بلکہ مجھے خوشی ہوئی کہ جو کام ایک پورے مضمون سے نہیں ہو پایا وہ ایک جملے نے کر دکھایا اور ایک دفعہ جھنجھوڑ کر رکھ دیا کئی لوگوں کو اور انہیں انسان اور انسانیت کے حوالے سے بھی سوچنے کی فرصت میسر آئی۔ یقین جانیں سوچ سمجھ کر ہی لکھا تھا یہ لفظ اور...
  18. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد محب علوی

    میں نے مانا کہ سقراط ارسطو کے استاد کا بھی استاد تھا مگر سقراط کے شاگرد کے شاگرد نے جو کارنامے انجام دیے وہ اساتذہ سے کہیں آگے بڑھ گئے۔ میرا ذاتی میلان اس قول کے حوال سے ارسطو کی جانب ہے ، ویسے بھی ارسطو کو لوگوں کو ستانے میں کافی لطف آتا تھا۔ ایک دفعہ کوئی صاحب ارسطو سے ملنے ان کے گھر آئے...
  19. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

    رضوان تم کہیں مجھے سکون سے لکھنے نہ دینا ، نہ میں نے کس کس کو جھانسا دیا ہے اب تک جو میرے خلاف ظفری کو ڈٹے رہنے کو کہہ رہے ہو۔ ٹھہرو ذرا امن سے کہہ کر تمہارا بھی انٹر ویو شروع کرواتا ہوں۔
  20. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

    ظفری ویسے ماورا نے سب سے پہلے تمہیں خوابوں کا پروفیسر کہا تھا اور پھر میں نے محفل کی سرگزشت میں تمہاری پروفیسری کا مختصر جائزہ لیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یار ایک تو تم بھولتے بہت ہو ;)
Top