نتائج تلاش

  1. محب علوی

    اردو محفل وی بلیٹن انگریزی جملوں کا ترجمہ

    بالکل صحیح کہہ رہے ہیں شارق آپ۔ اب یہ دھاگہ کھل گیا ہے تو انشاءللہ یہ سارے مسائل زیر بحث آ کر حل ہوتے رہیں گے۔ مجھے یاد آیا کہ آپ بڑے دنوں بعد نظر آئیں ہیں کبھی آپ نے لغت میں مدد کا وعدہ کیا تھا ذرا اس پر نظر ڈال لیجیے گا۔
  2. محب علوی

    انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

    بہت خوب ظفری ، مختصر مختصر کرکے صحیح کنارہ کش ہوئے ہو جوابات سے، جوابات تمہارے پسند آئے مگر بحث کی غرض سے فلسفہ کے زمرے میں یہ دھاگہ کھولوں گا ضرور اور پوچھوں گا تم سے۔ امید ہے وہاں کہیں مشتاق بھی دوڑے چلے آئیں گے۔ لگتا ہے تم نے بعد میں لکھے جانے والے رضوان کے پیغام کو خوب غور سے پڑھ لیا تھا...
  3. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    آپ اتنی محبت سے کہیں اور ہم انکار کریں ایسے تو حالات نہیں۔ ابھی ذاتی پیغام میں پتہ بھیجتا ہوں تاکہ اس سے پہلے کہ کوئی اور خیال آئے یہ خیال پہلے مستحکم ہو جائے :) بس دل پاکستان کے قریب ہونا چاہیے باقی جہاں بھی کوئی رہے وہ ملک کا سفیر ہی تو ہوتا ہے۔
  4. محب علوی

    اردو سلیکس کی تیاری

    ماشاءللہ مکی آپ جب بھی آتے ہیں اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے کوئی خوشخبری ہی لے کر آتے ہیں۔ سنگل ڈبل کی بجائے چھکے چوکوں پر ہی یقین رکھتے ہیں جو ہم جیسے ٹک ٹک کرنے والوں کے لیے رشک آمیز ہے۔ :)
  5. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    اس میں سے غزلیں پوسٹ کرنا تو آپ کا فرض ٹھہرے گا مگر میں جس انعام کی بات کر رہا ہوں اس کے لیے آپ کو ذرا زیادہ تردد کرنا پڑے گا ، اتنے سستے میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔ :) ویسے آپ کس ملک کس شہر میں ہیں اور کوئی بات نہیں پاکستان میں رات دو بجے بھی لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں جو جاگنا چاہتے ہیں۔ :cool:
  6. محب علوی

    نظموں اور کہانیوں کو گرافکس اور اینیمیشن میں پیش کرنا

    نبیل ، ایک تعریف جو وی بلیٹن کی سنی تھی وہ شاید یہ بھی تھی کہ یہاں آڈیو اور ویڈیو فورم بھی بنیں گے اور اس کے لیے یہ زیادہ موضوع ہے۔ کیا اس پر کام جاری ہے یا ابھی کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا۔
  7. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    چلیں فاتح میری پوسٹ کسی کے کام تو آئی ویسے مجھے امید نہ تھی کہ اتنے کام آئے گی۔ :) آپ کا مسئلہ حل کرنے پر کوئی انعام میرے لیے بھی ہے آپ کے پاس کیا ;)
  8. محب علوی

    اردو محفل وی بلیٹن انگریزی جملوں کا ترجمہ

    اس وقت محفل پر بہت سی ایسی سٹرنگز string ہیں جو انگریزی میں ہی ہیں اور ان کا ترجمہ ہونا باقی ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ایک دھاگہ کھول لیا جائے اور ایسی تمام سٹرنگز جس جس کو ملیں وہ یہاں پوسٹ کرتا چلا جائے اور ہو سکے تو ترجمہ بھی کرتا جائے۔ اس طرح یہ کام ہم سب مل بانٹ کر کر لیں گے اور...
  9. محب علوی

    وانا۔۔محمود شام

    واقعی امت پر عجب وقت آ پڑا ہے ۔ بہت پہلے حالی نے یہ شعر لکھا تھا آج بھی کتنا سچا ہے۔
  10. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شائد مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے کیا عمدہ شعر ہے اور حسب حال بھی۔
  11. محب علوی

    فراز غزل "احمد فراز"(اے عشق جنوں پیشہ سے انتخاب) دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے

    جی فاتح یہ احمد فراز کی نئی کتاب ہے جو چند ماہ قبل ہی آئی ہے اور اس کا مقدمہ بھی کافی دلچسپ ہے۔ امید ہے کہ امید اس کی اچھی اچھی غزلیں ہم سے بانٹتی رہیں گی۔
  12. محب علوی

    تہی داماں

    بہت عمدہ زرقا ایک تو افسانہ لکھنے پر اور دوسرا اسے اتنی جلدی تحریر میں بدلنے پر بھی اور تیسرا اس کی اشاعت کے لیے بندوبست ہونے پر۔
  13. محب علوی

    آپ کا مُوڈ!

    نبیل یہ مزے کا فیچر شامل کیا ہے ۔ ویسے باسم کے علاوہ کالا پانی ، خاور ، ابو شامل ، فہیم بھی ہیں ان لوگوں سے بھی گرافکس بنائے جا سکتے ہیں۔ کیوں بھائیوں آپ لوگ تیار ہیں۔
  14. محب علوی

    ملکی و عالمی سیاست اور پاکستان کا مستقبل ؟ :

    ظفری ابھی صرف بات ٹاک شوز تک پہنچی ہے اور میڈیا پر امریکی حملے کے حوالے سے سوال جواب شروع ہوئے ہیں۔ دیکھیں اسمبلی میں اس پر بحث ہو پاتی ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ کوئی ایکشن لے پاتی ہے یا نہیں۔
  15. محب علوی

    پیشہ ور قاتلو! تم سپاہی نہیں

    نظم تو بہت عمدہ ہے اور فی الوقت تو سچی ہے کہ فوج کا کردار اس وقت بہت خوفناک ہوچکا ہے اور اپنے ہی لوگوں کے خون سے رنگے جا رہے ہیں ہاتھ کسی اور طاقت کی خوشنودی کے لیے۔ اگر اپنے فرایض پہچان کر واپس آ جائے تو پھر یقینا فوج پر تنقید نہیں ہوگی کیونکہ وہ اپنے اصل فرائض سرانجام دے رہی ہوگی۔
  16. محب علوی

    مخدوم و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی

    یہ مسئلہ اب اٹھایا جانا چاہیے کیونکہ اب مشرف صاحب کے جانے کے دن قریب ہیں اور اے پی سی میں بھی اسے شامل کیا گیا تھا۔
  17. محب علوی

    مخدوم و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی

    باری تعالی : مخدوم و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صحتِ کاملہ عطا فرما کینسر جیسے موذی مرض کے کراچی میں آپریشن کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان اب اسلام آباد میں اپنے گھر میں مسلسل نظر بندی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے اور ابھی تک مسائل سے دوچار ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی...
  18. محب علوی

    عبیداللہ علیم میں یہ کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں ۔ عبیداللہ علیم

    یوں لگتا ہے جیسے عبیداللہ علیم نے مستقبل میں جھانک کر دیکھ لیا تھا۔ کبھی رَحمتیں تھیں نازِل اِسی خِطّہ زمیں پر وہی خِطّہ زمیں ہے کہ عذاب اُتر رہے ہیں
  19. محب علوی

    جس شخص کے ہاتھوں میں ہنر کچھ بھی نہیں ہے

    خوب فرحت ، اس دفعہ بھی ایک اچھی شے سے نوازا
  20. محب علوی

    بریکنگ نیوز !

    وعلیکم سلام کہیے گا ہماری طرف سے قرال کو عمار۔
Top