اردو محفل وی بلیٹن انگریزی جملوں کا ترجمہ

اس وقت محفل پر بہت سی ایسی سٹرنگز string ہیں جو انگریزی میں ہی ہیں اور ان کا ترجمہ ہونا باقی ہے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ایک دھاگہ کھول لیا جائے اور ایسی تمام سٹرنگز جس جس کو ملیں وہ یہاں پوسٹ کرتا چلا جائے اور ہو سکے تو ترجمہ بھی کرتا جائے۔ اس طرح یہ کام ہم سب مل بانٹ کر کر لیں گے اور سارا بوجھ نبیل اور زکریا پر نہیں پڑے گا۔ آخر میں البتہ نبیل اور زکریا انہیں لینگویج فائلز میں انگریزی سٹرنگز کے ترجمے کے طور پر استعمال کرکے فورم کو مکمل اردو میں ڈھال دیں گے۔ آغاز میں جو سٹرنگز مجھے ملی ہیں وہ یہ ہیں۔


Powered by vBulletin® Version 3.6.7, Copyright ©2000 - 2007, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN

وی بلیٹن ورژن 3۔6۔7 کاپی رائٹ 2000 - 2007 ، جیل سافٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ اردو ترجمہ از عبدالرحمن

موضوع کے اختیارات میں درج یہ آپشن

Subscribe to this thread

اس دھاگے سے باخبر رہیں ( باخبر رہنے پر زور ہے اور مطلب نہ نکالیں (
مطلع رہیں اس دھاگے کی بابت

سوال اور جواب میں

vBulletin FAQ

* User Maintenance
* General Forum Usage
* Reading and Posting Messages

وی بلیٹن عمومی سوال
صارف دیکھ بھال
فورم کا عام استعمال
پیغامات پڑھنا اور ارسال کرنا
 
بہت سی تصاویر بھی

جناب بہت سی تصاویر بھی انگریزی میں ہیں مثلاً Post reply اور Quote وغیرہ ، اگر ان کے ٹیمپلیٹ امیج مجھے مہیا کر دیے جائیں تو ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
 
بالکل صحیح کہہ رہے ہیں شارق آپ۔ اب یہ دھاگہ کھل گیا ہے تو انشاءللہ یہ سارے مسائل زیر بحث آ کر حل ہوتے رہیں گے۔

مجھے یاد آیا کہ آپ بڑے دنوں بعد نظر آئیں ہیں کبھی آپ نے لغت میں مدد کا وعدہ کیا تھا ذرا اس پر نظر ڈال لیجیے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ محب، میں خود کافی عرصے سے اس موضوع پر تھریڈ شروع کرنے کا سوچ رہا تھا۔ یہ کام کافی ضروری ہے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ کو فورم میں جہاں بھی انگریزی ٹیکسٹ‌ نظر آتا ہے، اس کی نشاندہی کریں، اور ممکن ہو تو اس کا اردو ترجمہ بھی فراہم کر دیں۔ اس سے بھی ہمارے کام میں آسانی پیدا ہوگی۔
 
اس کے علاوہ جو اردو ترجمہ ہے، اس میں بھی اکثر جگہ تصحیح ضروری ہے۔
پوسٹ میں لکھا ہے: ’’اپنی دستخط ظاھر کریں‘‘۔ اس کے بجائے بہتر ہوگا کہ: ’’دستخط ظاہر کریں‘‘۔
لفظ ’’دستخط‘‘ اب تک تو مذکر ہی سنا ہے۔ پھر یہ ’’ظاہر‘‘ کا ’’ہ‘‘ یوں ہوگا، ’’ھ‘‘ یوں نہیں۔۔۔
کنٹرول پینل کا اردو ترجمہ؟؟؟
کنٹرول پینل کے دائیں طرف جو سائیڈ بار ہے، اس میں ایک جگہ ’’فولڈر‘‘ کو ’’فورلڈر‘‘ لکھا گیا ہے۔۔۔
 
میں مشن نیوز پر اردو فورم بنانا چاہتا ہوں۔ میں نے وی بلیٹن کا لائسنس تو خرید لیا ہے لیکن اس میں اردو سپورٹ شامل کرنے کیلئے مجھے آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ کیا کوئی مجھ سے وی بلیٹن کی اردو کیلئے تبدیل شدہ فائلیں اور لینگوئج شیئر کر سکتا ہے؟ یا کوئی دوست اس سلسلے میں میری معاونت کر سکے؟
پلیز، ضرور جواب دیجئے گا۔
 
Powered by vBulletin® Version 3.6.7, Copyright ©2000 - 2007, Jelsoft Enterprises Ltd. Urdu Translation by A.REHMAN

وی بلیٹن ورژن 3۔6۔7 کاپی رائٹ 2000 - 2007 ، جیل سافٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ اردو ترجمہ از عبدالرحمن
اس لائن کے درج زیل ترجمہ کے بارے کیا خیال ہے


وی بلیٹن ورژن 3۔6۔7 جملہ حقوق 2000 - 2007 ، جیل سافٹ انٹر پرائزز لمیٹڈ اردو ترجمہ از عبدالرحمن
 
Top