آخرکار وہ تاریخی فیصلہ آہی گیا جس کا انتظار قوم کو کئی ماہ سے تھا اور جس کے لیے لوگوں نے خون کا نذرانہ بھی پیش کیا اور بے مثال اتحاد اور یگانگت کا ثبوت بھی دیا۔ کوئی لالچ ، کوئی دھوکہ ، کوئی چال رغنہ نہ ڈال سکی اس بے مثال تحریک اور اتحاد میں ، اتحاد اور تحریک زور ہی پکڑتی گئی۔ ملک کے جس شہر میں...