نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    اس طرح حسا ب تب برابر ہوتا ہے جب ایک ایک بندہ پی پی پی، اے این پی، ایم کیو ایم وغیرہم سے بھی نا اہل ہو لیکن اس پر شاید مولانا فضل الرحمٰن اتفاق نہ کریں۔ :)
  2. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    درست فرمایا آپ نے، قاعدے قواعد میں بچے تو کیا بڑے قاری بھی نہیں الجھتے اور نہ ہی ان سب کے لیے یہ الجھنے کی چیز ہے، اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہاں، لکھاری بیچارے کی جان پر ضرور بنتی ہے کہ وہ لکھاری ہے۔
  3. محمد وارث

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    یوں تو بات صرف 'چھے' کی تھی اور وہ لغت کے مولوی صاحب نے صاف کر دی۔ ان کے پہلے جملے کا لب لباب یہ ہے کہ 'چھ' کی ھ کو واضح کر کے (مظہرہ) نہیں بولنا چاہیئے بلکہ ھ کو مخفی یعنی تھوڑا چھپا کر یا آہستہ سے بولنا چاہیئے۔
  4. محمد وارث

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    جی اس سے تو یہ لگتا ہے کہ دلی میں اس کا تلفظ 'چھے' رہا ہوگا۔ لکھنؤ اور دوسرے علاقوں میں 'چھ' ہی ہوگا جیسا کہ ہم بولتے ہیں۔ ویسے یہ ہندی کا لفظ ہے سو ہندی اہلِ زبان کا تلفظ اس میں سند ہوگا۔
  5. محمد وارث

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    فرہنگِ آصفیہ تو تلفظ کے بارے میں کچھ نہیں کہتی، نور اللغات واشگاف کہتی ہے، املا تو 'چھ' ہی ہے، تلفظ میں فرق ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    جی کسی کے بھی پاس ہوں، کاپی رائٹس آزاد ہو جاتے ہیں۔ ہاں اگر کسی پبلشر نے کوئی خاص کمپوزنگ کی ہے، یا اس پر کچھ حواشی لگائے ہیں یا کوئی خاص مقدمے وغیرہ لکھوائے ہیں تو ان کے کاپی رائٹس جس کے نام ہوں اس کے پاس ہی رہتے ہیں، گویا کہہ سکتے ہیں کہ اصل مصنف کا متن آزاد ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پروفیسر...
  7. محمد وارث

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    پاکستان میں مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد اس کی کتابیں کاپی رائٹس سے آزاد ہوتی ہیں، آغا شورش کاشمیری 1975ء میں فوت ہوئے تھے سو 2025ء میں ہونگی اگر تب تک قانون بدل نہ گیا تو۔ :)
  8. محمد وارث

    دعا درخواست برائے دعا.

    4 دن پہلے راجا صاحب کا بائی پاس آپریشن تھا، امید ہے اب رُو بہ صحت ہونگے۔اگر صحت اجازت دے تو ان کو یہاں اپنی خیریت سے آگاہ کر دینا چاہیئے۔
  9. محمد وارث

    برِ اعظم 6: نیوزی لینڈ

    زیک سے معذرت کے ساتھ ! اِس طرح پینے کو مے کب ملتی ہے ناب ہو، تُو ساتھ ہو، برسات ہو :)
  10. محمد وارث

    برِ اعظم 6: نیوزی لینڈ

    بارش، بار اور یار کا کوئی جوڑ نہیں ہے دنیا میں عبداللہ صاحب، واللہ! :)
  11. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    'پی ٹی وی کا سفر'۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی تیس سالہ تاریخ پر یہ ڈاکیومنٹری 1994ء میں بنائی گئی تھی۔ چھ پروگرام ہیں جو پانچ پانچ سال کا فی قسط احاطہ کرتے ہیں۔ 'جنریشن ایکس' کی طرح میں بھی ناسٹلجیا کا مارا ہوں سو رات ہی رات میں چھ کے چھ پروگرام دیکھ لیے۔ ایک بات نوٹ کرنے کی یہ ہے کہ یہ پروگرام بے...
  12. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    یہ لام کا قافیہ نہیں بلکہ "آل" کا قافیہ ہے۔ لام سے پہلے الف بھی پھنسا ہوا ہے قافیے میں!
  13. محمد وارث

    ایک کتاب کی تلاش۔۔۔۔"فنِ خطابت"

    یہ عرفان صاحب کی مطلوبہ کتاب نہیں ہے "شاہ" جی۔ غور سے پڑھیے! :)
  14. محمد وارث

    ایڈورٹائزنگ ایجنسی

    میں سمجھا تھا یہ آپ کرکٹ سے کدھر جا نکلے، لیکن اب علم ہوا کہ یہ کچھ اور معاملہ ہے! :)
  15. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    ساری مقامی زبانیں بشمول پنجابی اسی نظام کو فالو کرتی ہیں، اس کے عالم یہاں خال خال ہی ہیں، ایک لاہور کے نصیر احمد صاحب سےفیس بُک پر میری آشنائی تھی نہ جانے اب کہاں ہیں۔ وہ شاید اس پر کوئی کتاب لکھنے کا بھی سوچ رہے تھے لیکن ابھی تک کوئی ایسی بات سنائی نہیں دی۔
  16. محمد وارث

    ٹرانس-تسمان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز

    جی آپ نے درست کہا، ہر اس خطے میں جہاں جہاں انگریز پہنچے اور کرکٹ رائج ہوئی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔
  17. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    جی ہاں عام طور پر چھوٹی بحر، پنگل کے تحت۔
  18. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    جی عمدہ ہے، عربی اور فارسی کے الفاظ کا ترجمہ مرزا نے خوب دیا ہے ان میں۔ ہمارے مدارس میں عام طور پر سعدی کے 'کریما' اور 'آمد نامہ' سے فارسی کا سبق شروع کروایا جاتا ہے۔ کریما میں آسان اشعار ہیں اور آمد نامہ میں فارسی کی گردانیں۔
  19. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    اور یہ ایک احمد ندیم قاسمی کے مضامین کی کتاب ہے، کسی زمانے میں خاکسار نے اس پر کام کیا تھا۔ پہلے دو مضامین بچوں کے ادب کے حوالے سے ہیں۔
Top