نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت داد قبول کیجیے۔
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فرصتِ کشمکش مدہ، ایں دلِ بے قرار را یک دو شکن زیادہ کن، گیسوئے تابدار را علامہ محمد اقبال۔ (زبورِ عجم) (میرے) اِس بے قرار دل کو کشمکش کی فرصت بالکل بھی نہ دے، بلکہ اپنی خم دار زلفوں میں ایک دو شکن اور ڈال دے (تا کہ دل کا کام بالکل ہی تمام ہو جائے)۔
  3. محمد وارث

    مبارکباد وارث بھیا کو اکیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

    ذرہ نوازی ہے آپ کی فرقان صاحب، ان کلماتِ خیر کے لیے تہہِ دل سے ممنون ہوں، نوازش آپ کی۔ شکریہ صدیقی صاحب۔ شکریہ زیک۔ شکریہ لاریب۔ شکریہ فہد صاحب۔ شکریہ یاز صاحب۔ شکریہ نقیبی صاحب۔ خاکسار، جہاں پناہ کی عنایت پر ممنون ہے! :) زندہ ہی کو؟
  4. محمد وارث

    مبارکباد سید عاطف علی کے 5000 مراسلے !

    آپ کو مبارک ہو سید صاحب محترم۔
  5. محمد وارث

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    ہومیو پیتھی میں اگر واقعی بیماریوں کے علاج ہو جاتے ہیں، اور ہومیو پیتھ 'ڈاکٹروں' کے پاس اگر واقعی کوئی "سنجیونی بُوٹی" موجود ہے تو کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ لوگ ان سے علاج نہیں کرواتے؟ آخر، پاکستانی کی آبادی کوئی اتنی ترقی یافتہ اور ساری کی ساری ایسی عالم فاضل تو نہیں ہے کہ ہومیو...
  6. محمد وارث

    آج کی دلچسپ خبر!

    یہ حساب غلط ہے، 15 ہزار انڈے، 121 لوگ، 17 دن تو جواب 124 انڈے فی کس یومیہ کی بجائے صرف 7 انڈے فی کس فی یوم بنتا ہے۔ ٍ124 انڈے فی کس پورے ایونٹ یعنی 17 دنوں کے بنتے ہیں نہ کہ یومیہ! خبر نگار نے 15000 کو 121 سے تقسیم تو کر دیا لیکن پھر 17 سے تقسیم کرنا بھول گیا۔
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از اہلی شیرازی پروانہ صفت سوزِ دلم پنہاں است کارم نہ چو بلبل از غمت افغاں است ما را نہ کہ در دہاں زباں نیست ولے فریاد زدن نہ شیوۂ مرداں است پروانے کی حالت کی طرح، میرے دل کا سوز بھی پنہاں ہے، اور میرا کام بلبل کی طرح، تیرے غموں کی وجہ سے آہ و فغاں نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے منہ میں...
  8. محمد وارث

    سُر اور تال اور لَے کیا ہوتے ہیں؟

    تان: گویا گاتے ہوئے کسی ایک خاص سُر پر کچھ دیر ٹھہرتا ہے بعض اوقات کافی دیر تک ٹھہرتا ہے کہ لگتا ہے سانس ہی رکی جا رہی ہے اور ختم کرتے کرتے دو تین چار سُر اور بھی لگا دیتا ہے، اس کو تان کہتے ہیں۔ دُھن۔ کسی راگ میں بولوں یعنی الفاظ یا الفاظ کے بغیر ہی کوئی خاص ترتیب کو دھن کہتے ہیں جیسے کسی گانے...
  9. محمد وارث

    سُر اور تال اور لَے کیا ہوتے ہیں؟

    راگ: راگ سے پہلے سروں کی تقسیم جاننی ضروری ہے، بنیادی طور پر سات سُر ہیں (سا، رے، گا، ما، پا، دھا، نی) اس میں پانچ سروں (سا اور پا کے علاوہ) کے دو دو حصے ہیں یعنی کومل (ہلکا یا مدھم) اور تیور (یعنی تیز یا چڑھا ہوا)۔ گویا اس طرح 12 سُر بن گئے۔ پھر ان بارہ سروں کی دو ترتیبیں ہیں صعودی اور نزولی۔...
  10. محمد وارث

    تاسف ممتاز اداکار قاضی واجد اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی رحلت!

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ دونوں کی مغفرت فرمائیں اور ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔
  11. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    فیروز اللغات اردو کو عام طور پر پہلی لغات کا چربہ سمجھا جاتا ہے اور مزید یہ کہ اس میں شاید کچھ اغلاط بھی ہیں، اس لیے اس کی ادبی سندی وقعت شاید اس طرح کی نہیں ہے جس طرح فرہنگِ آصفیہ، نور اللغات، علمی اردو لغت وغیرہ کی ہے۔ ہاں فیروز اللغات فارسی اردو ایک شاہکار ہے۔
  12. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    شکریہ نقیبی صاحب یاد آوری اور کلماتِ خیر کے لیے، سب خیریت ہے اور میں ادھر ہی ہوں۔ والسلام
  13. محمد وارث

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    شان الحق حقی صاحب کا شاہکار، فرہنگِ تلفظ!
  14. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    آپ کی اس بات پر کہ یہ لفظ 'نانگا' اردو لغات میں موجود نہیں ہے پر میں نے بھی اردو لغات دیکھیں۔ فرہنگِ آصفیہ میں موجود نہیں ہے لیکن دیگر لغات یعنی نور اللغات، فیروز اللغات اور علمی اردو لغت میں اس لفظ کو موجود پایا۔ ان میں سے نور اللغات اور علمی اردو لغت مستند ہیں۔ ان لغات کے مطابق یہ لفظ سنسکرت...
  15. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    مجھے یہ علم نہیں کہ مقامی لہجے میں اس پہاڑ کو کیا کہتے ہیں، لیکن لفظ "نانگا" شاید پنجابی کے دیگر لہجوں میں بھی مستعمل ہے۔ گوگل کرنے پر قصور سے ایک سید عرفان احمد شاہ صاحب عرف نانگا مست پر بلاگ بھی ملے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ نانگا لفظ پنجاب میں استعمال ہوتا ہے۔ پہاڑی لوگوں اور پنجابیوں کے...
  16. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    ادبیات و لسانیات کے موضوع کو بھٹکانا مقصود نہیں تھا بلکہ مذکورہ لفظ کے مطلب کی تائید میں ایک اور لفظ پیش کرنا مقصود تھا انہی معنوں میں۔اب خلق ِخدا بھٹکنے پہ آئے تو بے ہوش و حواس کے "نانگے پیروں" سے بھی بھٹک جائے! :)
  17. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    چلیں، بہ سبیلِ شرم ہی سہی، آپ نے بھی عالَم میں کسی کو "عالِم" سمجھا! :)
  18. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    جی بالکل، ایک بار نہیں کئی بار۔ ہمارے اسکول کے صحن مطلب کھلے سے جہاں ہم چھوٹی کلاس والے بیٹھتے تھے وہاں سے آستانہ اور مجذوب دونوں ہی نظر آتے تھے۔ ماسٹر بڑے تنگ تھے کہ لڑکے سبق سے زیادہ اس کو دیکھتے تھے! :)
  19. محمد وارث

    نانگا پربت؟

    سیالکوٹ کی بولی یعنی رچنا دو آب کی پنجابی میں، نانگا بمعنی ننگا استعمال ہوتے میں نے سُنا ہے جیسے کہ 'نانگا پیر' اور یہ ایسے مجذوب کو کہا جاتا تھا جو بلکہ برہنہ یعنی الف ننگا ہوتا تھا۔ ذاتی نوٹ پر یہ کہ ایک ایسے مجذوب کی زیارت کا شرف اس خاکسار کو بھی حاصل ہو چکا ہے، دہائیاں پہلے کی بات ہے اب...
  20. محمد وارث

    چ ھ کی بنی چھ اور 6 چھ میں تلفظ کا فرق

    اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو میں کسی لفظ کا آخری حرف متحرک نہیں ہے لیکن سنسکرت ہندی اور دیگر کئی زبانوں میں متحرک حرف الفاظ کے آخر میں ہوتے ہیں، جس کی معمولی سی آواز ہوتی ہے جو الف سے کافی کم ہوتی ہے اور اسے رومن میں لکھتے ہوئے a سے ظاہر کرتے ہیں جیسے 'نرنیدر 'کو ہم آخری رے ساکن کے ساتھ بولتے ہیں...
Top