نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    آج اپنے محدود سے سوشل میڈیا پر نکاح کی فضیلت میں اتنے مذہبی ارشادات اور بیانات دیکھے ہیں کہ زندگی میں پہلی بار اپنے 'نکاح شدہ' ہونے پر رشک آ رہا ہے! :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ یک دو شیوہ ستم، دل نمی شوَد خرسند بہ مرگِ من کہ بہ سامانِ روزگار بیا مرزا غالب دہلوی میرا دل تیرے ایک دو اندازِ ستم سے مطمئن اور راضی نہیں ہوتا، تجھے میری موت کی قسم، سارے زمانے کے ظلم و ستم کے سامان لے کر آ جا۔
  3. محمد وارث

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    فی زمانہ، یہاں ہمارے معاشرے میں، اصل مسئلہ فکرِ روزگار ہے۔ شادی کریں یا نہ کریں، کوئی علمی ادبی کام کریں یا نہ کریں لیکن معاش کی فکر ہر حال میں کرنی پڑتی ہے۔ شادی، بچے اور پھر اگر آپ کا کام کچھ اور ہے جبکہ شوق علمی و ادبی کاموں والے ہیں تو پھر زندگی مزید مشکل ہو جاتی ہے اور سعیِ مسلسل میں رہنا...
  4. محمد وارث

    مبارکباد سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا

    آپ نے درست کہا، پاکستانی پنجاب، انڈین پنجاب سے رقبے میں کافی بڑا ہے۔ پاکستانی پنجاب رقبہ - تقریبا 2 لاکھ 5 ہزار مربع کلومیر انڈین پنجاب رقبہ - تقریبا 50 ہزار مربع کلومیٹر یعنی اس وقت پاکستانی پنجاب انڈین پنجاب سے رقبے میں قریب چار گنا بڑا ہے۔ اصل میں انڈین پنجاب بھی اتنا کم نہیں تھا لیکن...
  5. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    ڈیڑھ دو دہائیاں شادی کو گزر جائیں تو بس پھر لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ! :p
  6. محمد وارث

    تاسف میرے والد بزرگوار محمد ساجد رضا حیدری انتقال فرماگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ افسوس ہوا یہ جان کر ڈاکٹر صاحب۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ سب کو یہ صدمہ براداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں، آمین۔
  7. محمد وارث

    انا للہ و انا الیہ راجعون

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  8. محمد وارث

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    جھگڑا تو دُور کی بات ہےبچے عام باتوں میں بھی والدہ ہی کی طرفداری کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم چھ بھائی ہیں، بچپن میں ہم گھر میں لڈو کھیلا کرتے تھے کبھی کبھار امی ابو شامل ہو جاتے تھے، کوئی بھائی بھی ابو کا پارٹنر بننے کو تیار نہیں ہوتا تھا۔ اگر وہ دونوں اکیلے کھیلتے تھے تو ہم چھ کے چھ بھائی امی...
  9. محمد وارث

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    میرے خیال میں شاہد "شاہ" صاحب کی بات کُلی غلط نہیں ہے، پاکستان میں ابھی تک اور خاص طور پر دیہات اور قصبوں میں بچیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔
  10. محمد وارث

    پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

    اچھا جی وقت آ گیا اس کا! وہ اپنے سر رچرڈز کس ٹیم کے ساتھ ہیں اس سال!
  11. محمد وارث

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    درست کہا آپ نے۔ پاکستان یا برصغیر کی ثقافت میں ایسا ہی ہے کہ ماں بچوں کی "ہیرو" ہے اور باپ "ولن"۔ وجہ شاید یہ ہے کہ ماں خود بچوں کو کچھ کہتی نہیں یا کہے تو اُس کے کہے میں وہ اثر نہیں ہوتا سو وہ ہر مشکل اور سخت کام باپ سے کہلوا کر کرواتی ہے نتیجے کے طور پر ابا جی ہر کام سے روکنے ٹوکنے والے اور...
  12. محمد وارث

    آج کی تصویر

    لودھراں سے ایک سیاسی جنازے کے بعد اب اردو کا جنازہ۔ :) "اسلام اباد" ۔ اسلام آباد "اج" ۔ آج "منضور" - منظور "انشا للہ" - انشاءاللہ "ائن" - آئین "نضام" ۔ نظام "نہیی" ۔ نہیں دو لائنوں میں چھ سو "گلتیاں" ہیں، "ظرورت" ہی کیا تھی اردو کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی، سیدھا سیدھا انگریزی میں لکھتے یا پھر...
  13. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    آپ کے اس جملے میں املا کی غلطیاں ہیں، جیسے دونوں کو مخاطب کیا تو 'صاحب' کی جگہ 'صاحبان'، 'مذاح' کی جگہ 'مزاح'، 'ہر' کی جگہ 'پر'۔ ریٹنگ یوں نہیں دے رہا کہ منفی ہے۔
  14. محمد وارث

    بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

    میرے دونوں بڑے بیٹے ٹین ایج میں ہیں اور بلوغت میں قدم رکھ چکے ہیں، بڑا بیٹا سترہ سال کا ہونے والا ہے اور چھوٹا پندرہ سال کا جب کہ بیٹی بارہ سال کی۔ میرے ساتھ تو خیر ان کا دوستانہ نہیں ہے نہ جانے کیوں لیکن اپنی والدہ کے ساتھ گپ شپ لگاتے ہیں اور وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہے ان کے مسائل پر۔
  15. محمد وارث

    ایک بدعتی جملہ اور ہم !

    آپ شاید سید عمران کی کمی محسوس کر رہے ہیں! :)
  16. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    اور مجھے اس بونگ، نہاری، کھد، سری، پائے وغیرہ وغیرہ سے للہی بغض ہے! بعض اوقات تو ہر طرح کے کھانے سے جی اچاٹ ہو جاتا ہے، دو چار گولیاں ہونی چاہئیں، بندہ کھائے، جسم کی ساری ضروریات پوری ہو جائیں اور پیٹ بھی بھرا بھرا سا محسوس ہو، اللہ اللہ خیر صلیٰ۔
  17. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    ایسا ہی ایک واقعہ میرے برادرِ نسبتی نے مجھے سنایا، ان کی ایک رشتے دار تھیں اور انگلینڈ میں شوہر اور بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ایک بار پاکستان آئیں اور میرے برادرِ نسبتی کے ساتھ کھانا کھا رہی تھیں تو اپنے بیٹے کو سالن دیتے ہوئے کہنے لگیں، لو بیٹا "فِش" کی بوٹی، تمھیں بہت پسند ہے نا! (سنا ہے کہ بکرے...
  18. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    صرف 'ٹائپو' :)
  19. محمد وارث

    عام لطیفے

    سہج 'پکے' سو میٹھا ہو۔ آپ حسبِ ضرور کاف کے اوپر تشدید پڑھ سکتے ہیں! :)
  20. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    آپ کے برادرِ خورد بالکل ایک صحت مند نوجوان ہیں اور اس عمر کے تقاضوں کے عین مطابق 'لڑی' کو بھی 'لڑکی' پڑھ رہے ہیں، اور امید ہے کہ 'کھڑی' اور 'کھڑکی' کو بھی لڑکی ہی پڑھتے ہونگے!
Top