باریوں والی مرضی سے! چونکہ لمبی گیم ہوتی ہے اس لیے سیو کر کے کھیلتا ہوں۔دونوں بیٹوں کو بھی لگا دی تھی کہ شاید کچھ ہسٹری کا لگاؤ بنے، کچھ عرصہ کھیلے پھر میری چال سمجھ گئے! :)
اجی کہاں کی فلم،کل شام گھر آتے ہوئے سڑک پر نظر آئے تو کافی سارے لے آیا اور کتاب کھول کر بیٹھ گیا اوپر سے بیوی آ گئی کہ میں بھی کھاؤنگی، میں نے کہا بسم اللہ بیگم، آؤ اسی طرح ویلنٹائن منا لیتے ہیں ۔ :)
یہ تصویر کئی دنوں سے گردش کر رہی ہے۔ پاکستان میں تعلیم واقعی اس وقت ایک اہم اور مہنگا مسئلہ ہے، مونٹیسری کے بچے کا اسکول میں داخلہ، مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے میں کہ نصف جس کے پچھتر ہزار ہوتے ہیں، اللہ اللہ!
میں معذرت خواہ ہوں کہ بات ہومیوپیتھی سے ہو کر کہیں سے کہیں نکل چلی ہے، لیکن اب اس بات کو منطقی انجام تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔
سو عالمین سے میرا اگلا سوال:
کیا کوئی ایسے مفسر یا محدث یا فقہیہ گزرے ہیں جنہوں نے "خمر" سے مراد خاص انگوری شراب مطلب نہ لیا ہو بلکہ ہر قسم کے نشہ آور مائع چیز کو مراد...