عام طور پر یہی لگتا ہے کہ بعض جگہ 'نہ' کو دو حرفی یعنی فع باندھا گیا ہے جیسا کہ پیر نصیر کا پہلا ہی شعر، لیکن ایسا نہیں ہے۔ مذکورہ شعر کی بحر فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن ہے اور اس بحر میں فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن وزن بھی جائز ہے، پس پہلے مصرعے کا وزن فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن اور دوسرے کا...