نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    مشکل کام ہے، بس ایسے ہی ہوتے ہیں مختصر مختصر۔ صوفی تبسم کی کتاب ٹوٹ بٹوٹ اور اسماعیل میرٹھی کی نظمیں اس ضمن میں چراغِ راہ ہیں! :)
  2. محمد وارث

    گرمی کا موسم آیا ( بچوں کے لیے لکھی گئی نظم)

    بچوں کو کچھ خاص اوزان مرغوب ہوتے ہیں، جو ان کی طبائع کو بھاتے ہیں اور زبانوں پر چڑھ جاتے ہیں، میری بیٹی چھوٹی سی تھی تو اس کو میں چند سطریں یاد کرواتا تھا اور پھر وہ گھر بھر میں ان کو دہراتی پھرتی تھی، سو اسی یاد میں چند ایک سطریں۔ :) گرمی کا ہے موسم آیا ٹھنڈی میٹھی قلفی لایا اور ساتھ میں...
  3. محمد وارث

    بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز

    بہادری اس میں کچھ بھی نہیں، یہ ٹارگٹ تھوڑی ہے! :)
  4. محمد وارث

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ

    استھائی ۔ کسی گانے یا گیت کا ابتدائی یا پہلا حصہ، عام طور پر اس میں نچلے اور درمیانے سُر لگائے جاتے ہیں، اور صرف پہلا شعر یا پہلے بول ہی اس میں ہوتے ہیں، اس کو مکھڑا بھی کہتے ہیں۔ انترہ - استھائی کے بعد وقفہ لے کر گیت یا گانے کا دوسرا حصہ، اس میں عام طور پر درمیانے اور اوپر والے سُر لگائے جاتے...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہرچند مست و بیخودم غافل ز یادت نیستم اے نغمۂ تسبیحِ تو در ہر لبِ پیمانۂ شیخ علی حزیں لاھیجی ہرچند کہ میں مست اور بے خود ہوں لیکن تیری یاد سے غافل نہیں ہوں، اے کہ تیری تسبیح کے نغمے ہی (میرے) ہر پیمانے کے لبوں پر ہیں۔
  6. محمد وارث

    ضیا محی الدین شو ۔ مہمان مشتاق احمد یوسفی و دیگر

    ماضی ہمیشہ ہی تابناک اور دلکش لگتا ہے نہ جانے کیوں، شاید حال کی کیفیات سے مفر کے لیے!
  7. محمد وارث

    ضیا محی الدین شو ۔ مہمان مشتاق احمد یوسفی و دیگر

    میں آپ کی بات کا سیاق و سباق تو نہیں سمجھا قریشی صاحب لیکن ظاہر ہے کہ گزرا ہوا زمانہ یادوں کے ذخیرے سے بہت مختلف چیز ہوتی ہے۔ ویسے اس پروگرام سے میری کوئی یاد وابستہ نہیں کہ شاید میرے جنم سے پہلے کا ہے یا انتہائی بچپن کا۔ اور ضیا دور میں جب میں شعور اور ذہن کی کھڑکیاں کھول رہا تھا اس وقت ضیا محی...
  8. محمد وارث

    ضیا محی الدین شو ۔ مہمان مشتاق احمد یوسفی و دیگر

    لیجنڈری ضیا محی الدین 1969 ء سے 1973ء تک پی ٹی وی سے ایک ضیا محی الدین شو کیا کرتے تھے۔ غالبا ًاسی شو کی ایک قسط، مہمان مشتاق احمد یوسفی صاحب ہیں اور قرائن سے لگتا ہے کہ یہ یوسفی صاحب کا پہلا ٹی وی پروگرام تھا، شگفتہ مہمانوں کی موجودگی میں یوسفی صاحب کی شگفتہ بیانیاں بھی عروج پر ہیں۔ مہدی حسن...
  9. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    سرِ افتخار بلند کرنے کے لیے سرِ تسلیم خم کرنا ہی پڑتا ہے قبلہ! :)
  10. محمد وارث

    میر کے بہتر نشتر

    صبح تک شمع سر کو دھنتی رہی کیا پتنگے نے التماس کیا
  11. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    اللہ ہی جانے، وجدان کے بارے میں کوئی وہی بتا سکتا ہے جسے کسی نے بتایا ہو کہ اس کیفیت کو وجدان کہتے ہیں، وگرنہ ہر حالت ہی وجدان ہے، یا پھر کوئی بھی نہیں!
  12. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    جی ہاں، ہر طرف ہرا تو نظر آئے گا ہی، "باغ و بہار" کی کرامت ہے! :)
  13. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    اللہ ہی جانے، بعض اوقات صحرا میں صدا ذرے ذرے سمیت ہر کسی کو سنانی مقصود ہوتی ہے اور بعض اوقات اپنے سمیت کسی کو بھی نہیں!
  14. محمد وارث

    جاپان کی تصویری یاداشتیں

    خدا کی خدا ہی جانتا ہے قبلہ "شاہ" جی، ہم آپ نہیں جان سکتے کہ اگر جان گئے تو وہ خدا نہ رہا، سو ایسا سوچنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں!
  15. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    ع۔ پس ازاں کہ من نمانم، بہ چہ کار خواہی آمد!
  16. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    اس بیلن مارنے والی کی چاہ میں تو کنوارے بیچارے مر مر کر خاک ہوئے جاتے ہیں چوہدری صاحب، ڈرنا کیا خاک ہے! ڈرتے بیچارے تو دوسری شادی والے ہیں، بچپن یعنی دہائیاں پہلے کی بات ہے۔ ہمارے ایک کرائے دار تھے، میاں نے کسی بات پر بیوی پر شاید ہاتھ اُٹھایا، جواب میں بیوی نے بھی ہاتھ اٹھا دیا، بات بڑ گئی،...
  17. محمد وارث

    بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز

    تین دنوں میں ایک ہزار سے اوپر رنز اور صرف 13 وکٹیں۔ اس وکٹ کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیئے۔
  18. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    اس کا جواب تو آپ کو گھر میں سے بھی مل سکتا تھا۔ :hatoff:
  19. محمد وارث

    بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز

    سنسکرت اور قدیم فارسی (اوستا) ایک ہی نسل کی دو زبانیں ہیں یعنی دونوں ہی آرینز کی زبانیں ہیں، اور اب بھی کئی ایک الفاظ معمولی سے تغیر کے ساتھ دونوں زبانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
  20. محمد وارث

    غزل برائے اصلاح

    خوش آمدید شجاعت صاحب محترم۔ آپ کی یہاں آمد ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے!
Top