نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کے مستعمل مجرب نسخے

    تفنن طبع کے لیے پیشگی معذرت سید صاحب قبلہ۔ لیکن آپ نے نسخے کا آغاز ہی یہاں سے کہاں ہے کہ "اگر کہیں ضروری جانا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔" تو دو سادہ سے سوال ہیں: 1۔ اگر کہیں نہ جانا ہو تو کیا یہ نسخہ پھر بھی کارآمد ہے؟ 2۔ اگر واقعی کہیں جانا ہو تو ایسی صورت میں امرود کے پتے کہاں سے ڈھونڈیں، ہمارے ارد گرد تو...
  2. محمد وارث

    آپ کے مستعمل مجرب نسخے

    میرے مستقل استعمال میں بلامبالغہ آٹھ دس بارہ قسم کی ایلوپیتھک دوائیاں ہیں سو ساری ہی آزمودہ ہیں، لیکن یہاں ان کو بتانے کا فائدہ کوئی نہیں۔ :)
  3. محمد وارث

    آپ کے مستعمل مجرب نسخے

    انتہائی آزمودہ اور مجرب نسخہ۔ کئی بار آزما چکا ہوں۔ جب کبھی سر میں شدید درد ہو تو ایک یا دو گولی پیناڈول! :)
  4. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    اور ہم نے بھی ابتدا ہی کی ہے آپ کو مبارک بادیاں دینے کی! :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    طعنہ کم تر زن حرم جویانِ رہ گم کردہ را ایں ملامت بس کہ ما راہِ حرم گم کردہ ایم عرفی شیرازی (ہم) راہ گم کردہ حرم کے متلاشیوں کو طعنے ذرا کم کم مار، (ہمیں شرمسار اور رُسوا کرنے کے لیے) یہ ملامت ہی کافی ہے کہ ہم نے حرم کی راہ گم کر دی ہے۔
  6. محمد وارث

    کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

    پتا نہیں کیا الا بلا بھرا ہوا تھا۔ میں نے مینیو دیکھا ضرور تھا لیکن کھانا دیکھا تک نہیں کہ میں ولیمے پر گیا ہی نہیں۔ باس صاحب نے اپنے دفتر بُلا کر خود دعوت نامہ دیا تھا، میں نے دیکھ کر کہا سر اتوار کو ہے سو آپ کو پتا ہی ہے! مسکرا کر معذرت قبول کر لی۔ ہاں میرے اسسٹنٹ اور باقی کولیگ کافی تعریفیں...
  7. محمد وارث

    ماڑے دی تقدیر وغیرہ (صابر علی صابر)

    مطلعے دا تے جواب نئیں، واہ واہ!
  8. محمد وارث

    آج کی دلچسپ بات

    آپ کے اسکول کے شوشے شروع ہو گئے، مبارک ہو! (شوشوں کی) :)
  9. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    بیچ میں ایک کاف سین ٹائپ عین غین بھی تو تھے، مرزا شاہد کریم کاف شاہ! :)
  10. محمد وارث

    کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

    حالیہ، دوالیہ، چاروالیہ، قوالیہ! وغیرہ وغیرہ، شکریہ قبلہ مجھے 'مثالیہ' بنانے کے لیے! :)
  11. محمد وارث

    کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

    مطلب میں اپنے آپ کو "دیوالیہ" ہی سمجھوں! :)
  12. محمد وارث

    پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

    ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی روایتی طور پر انتہائی زندہ دل ہوتے ہیں۔ ظرافت، حسِ مزاح، زندہ دلی، جذباتیت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے، پرانے کھلاڑیوں کے آپ چھوڑ دیں، نئے کی مثالیں لے لیں جن کو آپ نے بھی کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، گیل، سیمی، سیموئل اور بھی کتنے ہی، کیسے کیسے نئے نئے شوشے گراؤنڈ میں اور...
  13. محمد وارث

    کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں چوہدری صاحب، ماشاءاللہ۔ لیکن میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ایک اپنے عبدالقیوم چوہدری صاحب ہیں دو شادیوں والے ایک ماشاءاللہ آپ چوہدری صاحب۔ لگتا ہے اب مجھے بھی "چوہدری" ہونا ہی پڑے گا! :)
  14. محمد وارث

    کوئی مشورہ دے کے شادی میں دوسو افراد کے لئے کھانے کا کیسے انتظام کیا جائے

    ابھی کچھ ماہ پہلے ہمارے باس صاحب کے صاحبزادے کا ولیمہ ہوا ہے۔ ایک ہزار بندوں کا بندوبست تھا، ساڑھے چار ہزار روپے فی کس میں۔ تب سے میں سوچ رہا تھا کہ بھاڑ میں جائے (دوسرے) ولیمے کی خواہش، ہم لنڈورے ہی بھلے! :)
  15. محمد وارث

    اردو اور فارسی سے مرکب اشعار

    مسکین حال سے رنجش مت کر کہ دل بیچارہ پہلے ہی ہجر کا مارا ہے۔
  16. محمد وارث

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    برٹرنڈ رسل کی کتاب A History of Western Philosophy گو اس کتاب سے پہلے میں فلسفے کی تاریخ پر کچھ اور کتابیں پڑھ چکا تھا جیسے ول ڈیورنٹ کی 'سٹوری آف فلاسفی' لیکن اس کتاب نے صحیح معنوں میں مجھے تاریخِ فلسفہ سے متعارف کروایا اور حد سے زیادہ متاثر کیا۔ رسل 'جید' مؤرخ نہیں تھا بلکہ فلسفی تھا لیکن اس...
  17. محمد وارث

    بلا عنوان ۔ ۔ ۔ (ساحر لدھیانوی)

    خوش آمدید زیدی صاحب!
  18. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    سُنا ہے ایک باپ بیٹا رات گئے چھپتے چھپاتے بنی گالہ پہنچے، گارڈ کو رشوت دی، دروازے کو بوسہ دیا، پانچ کلو مٹھائی کی ٹوکری صاحبِ خانہ کے لیے دی، اور واپس جاتے جاتے نعرہ لگا گئے، "شکریہ عمران خان"! :)
  19. محمد وارث

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    ریختہ سے تو شاید ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتیں۔ آرکائیوز پر یہ ربط دیکھیں، نظم طباطبائی، جوش ملسیانی اور حسرت موہانی کی شروح ڈاؤنلوڈ ہو جائیں گی۔
  20. محمد وارث

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    کچھ جو اس وقت میرے ذہن میں ہیں، ریختہ پر ان میں سے کچھ یقینا موجود بھی ہونگی: نظم طباطبائی کی شرح مولانا حسرت موہانی کی شرح پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی شرح بیخود دہلوی کی شرح شاداں بلگرامی کی شرح جوش ملسیانی کی شرح نوائے سروش
Top