بہ پیری سعی کن گر در جوانی رفت کار از دست
زرِ گم گشتہ در آتش، ز خاکستر شود پیدا
ناصر علی سرہندی
اگر جوانی میں منزلِ مقصود نہیں مل سکی تو بڑھاپے میں (جب آتشِ جوانی بُجھ جائے) جد و جہد کر، کیونکہ آگ میں گم شدہ سونا، راکھ میں سے مل جاتا ہے۔
یہی بات ساؤتھ افریقہ کی ٹیم بھی سوچ رہی ہوگی! :)
فقط ایک دوسری حکمت عملی کی بات کی تھی اگر سرپرائز ہی دینا مقصود ہے، ایسا ہوتا بھی رہا ہے اور انسانی ذہن ایسے سوچتے بھی رہے ہیں! :)
ہاں یہ ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے کہ ڈیکلئیر کر دیں۔ لیکن اگراگلے دو دن موسم بالکل صاف ہے تو ڈبل سرپرائز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کھلیتے رہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت وکٹ پر گزار کر ان کے اعصاب شل کر تے رہیں۔
صدیوں سے یہاں کے اور باقی دنیا کے شاہی حکمران شاہی خزانے کو انتہائی ذاتی ملکیت سمجھتے رہے ہیں۔ جمہوریت نے یہ روش بدلی، لیکن افسوس برصغیر میں صرف نام بدلا، باقی برتاؤ وہ اب بھی ذاتی ملکیت والا ہی کرتے ہیں۔
درست فرمایا اور اسی اصول سے کشمیر اور خاص طور پر وادی کی بھی انڈیا میں شامل ہونے کی وجہ نہیں بنتی تھی لیکن جیسا کہ آپ نے کہا یہاں کوئی اس پائے کا لیڈر نہیں تھا ورنہ لشکری قیمتی وقت ضائع کر کے سری نگر پر قبضے کا موقع ضائع نہ کرتے!