نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آج کی تصویر

    وہ جو کونے میں حاجی صاحب کھڑے ہیں وہ شاید نو آموزوں ہی کا معائنہ فرما رہے ہیں۔ :LOL:
  2. محمد وارث

    پیسے ہمارے خریداری آپ کی

    میری طرف سے بلینک چیک ہے جناب، کوئی بھی اپنی 'ہمت' کے مطابق رقم بھر سکتا ہے۔ :)
  3. محمد وارث

    پیسے ہمارے خریداری آپ کی

    پی ٹی وی کا شاید ایک ڈرامہ تھا، اس میں ایک کردار 'فنونِ لطیفہ' کے استاد المعروف میراثی کو کہیں سے ایک خطیر رقم مل جاتی ہے۔ دوسرا اس سے پوچھتا ہے، استاد جی اس رقم کا کیا کرئیں گے، کہنے لگا، کریلے گوشت پکائیں گے اور کیا کریں گے۔ سو یہ رقم آپ مجھے دے دیں میں کتابیں خرید لونگا۔ :)
  4. محمد وارث

    آج کی تصویر

    کیا یہ واقعی 'رنگ' ہی کھیل رہے ہیں؟ مجھے تو 'فلیش' کے رسیا لگتے ہیں۔ :)
  5. محمد وارث

    کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

    مرد کی لغزش، ایک غسل اور دو رکعت نماز (توبہ) سے ہمارا معاشرہ معاف کر دیتا ہے۔ عورت کی لغزش ساری زندگی اس کا پیچھا کرتی ہے!
  6. محمد وارث

    کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

    بیٹے کی پیدائش پر دھوم دھڑکے اور مٹھائی کی تقسیم، بیٹی کی پیدائش پر سوگ۔ یہ ابھی تک ایک کھلا تضاد ہے!
  7. محمد وارث

    عام لطیفے

    نقیبی صاحب، برا مت مانیے گا لیکن آپ کے لطیفوں کا انتخاب پنجابی محاورے کے مطابق کافی "کھلا ڈُلا" ہے۔ باقی سوشل میڈیا اور اردو ویب میں "تھوڑا" سا فرق ہے، اگر اس فرق کو ملحوظِ خاطر رکھ لیں تو کیا کہنے!
  8. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    پڑھنے کو دل نہ کرنا دوسری چیز ہے، میرا بھی نہیں کرتا۔ لیکن صنف 'افسانہ' ہی کی تو تنقیص نہ کر دیں سر۔ جسے آپ من گھڑت کہہ رہے ہیں وہی تخیل آفرینی ہے۔ افسانہ نگار بھی ہمارے ہی معاشرے سے ادھر ادھر سے اپنی کہانی لیتا ہے اور پھر اپنے فن اور تخیل سے اسے ادب کی ایک صنف بنا دیتا ہے۔
  9. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    یہ شاید عمر کا تقاضہ ہے۔ آج سے بیس پچیس تیس سال پہلے میں انہی کتابوں کے پیچھے دیوانہ ہوا پھرتا تھا، اب دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا۔
  10. محمد وارث

    آپ کے شہر کے پکوان

    حیرت ہے اس میں سیالکوٹ شامل نہیں، چلیں میں شامل کر دیتا ہوں: محمد حسین کے چنے (اصل مالک فوت ہو چکا ہے، اس کے بیٹے بھتیجے اب "اصلی محمد حسین چھولے" کے نام سے پانچ سات دکانیں چلاتے ہیں)۔ سپر سنو ریسٹورنٹ کے مرغ چنے (ہوٹل بند ہو چکا ہے) اللہ مالک ریسٹورنٹ کا پلاؤ صوفی تکہ شاپ کے چکن تکے اور اسی...
  11. محمد وارث

    شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

    ناقابل بیان تو نہیں نا؟ آپ بیان کر دیں تشریح ہم خود ہی کر لیں گے! :)
  12. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    پس ثابت ہوا کہ یہ تصویر یا آگ یا جو کچھ بھی ہے، بار بار لگانے کی چیز ہے! :)
  13. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی پہلے میں سمجھا کہ یہ "کلیات فراز" کی بات ہو رہی ہے کہ وہ بھی مجھے کچھ اتنے ہی عرصے بعد واپس ملی تھی بعد میں احساس ہوا کہ آپ افسانوں کی بات کر رہے ہیں۔ :) ویسے بر سبیل تذکرہ کہ یہ شاعری اور افسانوں کی کتابیں خریدنا تو دور کی بات میں نے ان کو کچھ سالوں سے پڑھنا بھی چھوڑ رکھا ہے۔ کئی سالوں سے...
  14. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    زرد صحافت اور بدبودار سوشل میڈیا کی جنگ اپنے عروج پر ہے۔ عمر چیمہ نے جنگ اور نیوز میں اگر عمران خان کی شادی دوران عدت کا شوشہ چھوڑا ہے تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بریگیڈ نے عمر چیمہ کی بیٹی کی بات چھیڑ دی ہے۔ لاحول و لا قوۃ الا باللہ۔
  15. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    شاید، کیونکہ اب مجھے لگتا ہے کہ شاعری افسانے وغیرہ کی کوئی کتاب خریدنا بس ایک "بچگانہ حرکت" ہی ہے! :)
  16. محمد وارث

    کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

    غبارِ خاطر از مولانا ابوالکلام آزاد کالج کے دنوں میں کالج تو کیا خاک جاتے، ہم کچھ دوست صبح صبح (کالج والوں کی صبح :)) ہی ایک سنوکر کلب پہنچ جاتے۔ سنوکر کلب کے مالک سے بھی دوستی ہو گئی تھی اور بعض اوقات تو اس کے گھر سے چابی لا کر اسکی دکان بھی ہم ہی کھولتے۔ چائے کا دور چلتا تو ساتھ سگریٹ بھی سلگ...
  17. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    کانگریسی رہنما، سابق انڈین وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کی کتاب The Other Side of the Mountain۔ یہ کتاب خاص طور پر 2014ء کے انڈین انتخابات میں کانگریس کی شکست اور بی جے پی کی فتح کے متعلق ہے۔
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از جلوۂ علم بے نیازم سوزم، گریم، تپم، گدازم علامہ محمد اقبال ۔ (پیامِ مشرق) میں علم کے جلووں اور چمک دمک اور بکھیڑوں سے بے نیاز ہوں، (میں تو بس) جلتا ہوں، گریہ و زاری کرتا ہوں، تڑپتا ہوں، پگھلتا ہوں۔
  19. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    تا کہ اردگرد والے بھی کان لگا لیں! :) اس کا سب سے آسان حل تو یہی ہے کہ فون پر بات ہی نہ کی جائے، اور اگر ناگزیر ہی ہے تو انتہائی مختصر سی بات۔ آزمودہ و مجرب نسخہ ہے! :)
  20. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    "سرکاری پی آئی اے" سے مراد پاکستانی اور سیاسی پی آئی اے نہیں گھر کی "سرکاری پی آئی اے" تھی، اب مار کے دکھائے کوئی "دوسرا" پر!
Top