نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    شعر،قافیہ،عروض وغیرہ سے متعلق متفرق معلومات

    آداب بجا لاتا ہوں، حضرت!
  2. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    جنابِ محمداحمد کی سہولت کے لئے ’’اصلی تے کھرا‘‘ سوال نامہ یہاں نقل کر رہا ہوں۔
  3. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    یہ سب آپ جیسے دوستوں کے ساتھ رہنے کی برکت ہے جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ اللہ جزا دے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    خوش آمدید جناب محمداحمد صاحب۔ یہ جو مکتب ہے نا! یعنی یہ مکتب ادب والا! یہ بہت عجیب و غریب مکتب ہے۔ اس میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو اولین ایام میں خود کو استاد گردانتا ہے۔ استاد نہ بھی گردانے تو خود بڑا شاعر ضرور مانتا ہے، کوئی اور مانے نہ مانے۔ اور تو اور خود ہم بھی ایسا ہی مانتے اور گردانتے...
  5. محمد یعقوب آسی

    سندباد جہازی سے ہنگامی غرقابی ملاقات

    عمدہ لکھا ہے صاحب۔ تحریر بہت پختہ اور جان دار ہے، ما شاء اللہ! اور اپنے لکھاری کے صاحب نظر ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے۔ اس میں شگفتگی کے ساتھ زبان کا چٹخارا بھی ہے۔ کتابت کی کچھ اغلاط البتہ ہیں، اُن کو خود ہی دیکھ لیجئے گا۔ کچھ جسارتیں ہیں، دیکھ لیجئے گا:۔ ’’چھیڑ یاراں سے چلی جائے‘‘۔ اس میں...
  6. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    ہاں، میں نے غور نہیں کیا تھا۔ نشان دہی کے لئے شکریہ زرقا مفتی
  7. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    اللہ خوشیاں دے۔ جناب zeesh
  8. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    منتظر ہیں ہم جناب محمداحمد کے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    ”اردو محفل “ کے شاعرسے مکالمہ (نیاسلسلہ)

    بجا ارشاد مادام گل بانو ۔ ہم تو آپ کی زِیرکی کے پہلے سے قائل ہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    میرے عزیز بھائی یہ سارے پیمانے قارونیت پر مبنی ہیں۔ ’’پاکستانی‘‘ ہونا بھی تو ’’کامل‘‘ ہونے کی دلالت نہیں کرتا۔
  11. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    وہ شخص اُن کا محبوب کارکن تھا، اور ہے! اُن کی عینک تو ظاہر ہے دنیا کو ہرا ہرا ہی سُجھائے گی۔
  12. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    بہت شکریہ محترمہ زرقا مفتی آپ کا۔ یہ سب کچھ دنیا کو اپنے پنجۂ استبداد میں رکھنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اللہ کریم ہمیں اپنی آنکھوں سے دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    چند اشعار در مدح صحابہ رضوان اللہ علیم اجمعین۔۔۔! والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    بجا ارشاد جناب مزمل شیخ بسمل ۔ ’’تعقیدِ معنوی‘‘ سے گریز اَولٰی کہ ایسی تعقید ایہام کی طرف لے جاتی ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    چند اشعار در مدح صحابہ رضوان اللہ علیم اجمعین۔۔۔! والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    اگر یہاں لفظ ’’بعد‘‘ کی اصل ’’بُعد‘‘ (دُوری) ہے تو شعر کا مفہوم درست ضرور ہے، واضح نہیں ہے۔ یعنی: ’’اُن کی محبت سے دُور رہ کر یا دُوری اختیار کر کے ۔۔۔۔ ‘‘ اردو میں لفظ ’’بَعد‘‘ کے معروف معانی (انگریزی: then، عربی: ثُمَّ) ہیں، قاری کا ذہن مندرجہ بالا معانی (دُوری) کی طرف مائل نہیں ہوتا۔...
  15. محمد یعقوب آسی

    ناکام ریاستوں میں پاکستان تیرھویں نمبر پر

    محترمہ زرقا مفتی ۔ یہاں پہلا سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ’’ناکام‘‘ اور ’’کامیاب‘‘ کا پیمانہ کیا ہے؟ دوسرا سوال: اس پیمانے کے عناصر کیا کیا ہیں اور ہر عنصر میں ماڈل یعنی 100 فی صد کیا ہے؟ تیسرا سوال: اس پیمانے پر کسی ریاست کو ناپنے مانے کا طریقۂ عمل کیا ہے؟ چوتھا سوال: یہ پیمانہ مقرر کس نے کیا...
  16. محمد یعقوب آسی

    ایک ڈرون پائلٹ کااعتراف گناہ

    اُسی امریکا کے لئے ہمدردیاں جیتنے کی ایک کوشش؟ کہ جی امریکی بہت اچھے ہیں، امریکا اچھا نہیں ہے!۔ اے کاش! ہم مانگے کی عینک سے دیکھنے کی بجائے اپنی حقیقی آنکھوں سے دیکھنے کا رویہ اپنا سکیں۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اردو میں لیپ ٹاپ کے لیے متبادل نام کیا ہو گا؟

    ’’لیپ ٹاپ‘‘ کے لئے ۔۔۔ ’’آغوشیہ‘‘ اور ’’برقی بستہ‘‘ دونوں نام اچھے لگے۔ کسی بھی نام سے مانوس ہونے میں وقت بھی لگتا ہے اور کچھ بات اس نام کو استعمال کرنے کی بھی ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    چند اشعار در مدح صحابہ رضوان اللہ علیم اجمعین۔۔۔! والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    عمدہ اشعار ہیں۔ علم الحدیث کے حوالے سے جو گفتگو یہاں چل نکلی ہے، اس میں فریقین پر لازم ہے کہ اپنی اپنی بات پوری سند کے ساتھ بیان کر دیں، پھر اس بحث کو روک دیں (بحث در بحث سے گریز کریں)۔ اللہ ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے کہ وہ (ربِ کریم) جسے چاہے سیدھے راستے پر چلا دے۔
  19. محمد یعقوب آسی

    آشنائے محبت۔۔۔!

    اچھی تحریر ہے۔
Top