نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    آپ پریشان نہ ہوں، متلاشی جی! بادشاہ کے نقیبوں نے ہماری جسارت ان کی سرکار میں پیش کر دی ہو گی۔ ہم یہاں ’’خلعتِ فاقرہ‘‘ کے منتظر ہیں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    جنابِ محمد بلال اعظم ۔ یہ تاگا تو اصلاح کا نہیں، یہاں تو برسایا جاتا ہے اور وہ بھی ڈونگروں کی صورت۔ برسیں گے بھی، اور برسائیں گے بھی! آپ سمیت اتنے سارے دوستوں کی اتنی ساری شاندار شاعری جمع ہو گئی ہے۔ یوں حق ادا نہیں ہو گا، کسی وقت انہماک سے دیکھتا ہوں، پھر کچھ عرض کر سکوں گا۔
  3. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    حضورِ والا تو بادشاہ ہیں، اور اپنی بادشاہت کا اعلان بھی فرما چکے۔ ہم فقیروں تک یہ اعلان حضرت علامہ سَرسَری کے ذریعے پہنچا تھا۔ تب ہم خاکساری اور فقیری کی آبرو کے بارے میں متفکر تھے اور اب بھی ہیں۔ بہت آداب۔
  4. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    احباب کے ذوق کی نذر ۔۔ یہ نظم جس پر اس فقیر نے اپنی اردو نظموں کے مجموعے کا نام سوچا ہے۔ مجھے اک نظم کہنی تھی مجھے اک نظم کہنی تھی مجھے مدت کے پژمردہ تفکرکو لہو دینا تھا صدیوں پر محیط اک عالمِ سکرات میں مرتے ہوئے جذبوں کو پھر سے زندگی کی ہاؤہو سے آشنا کرنا تھا ہونٹوں پر لرزتے گنگ لفظوں کو...
  5. محمد یعقوب آسی

    شاعری اور ہم ۔۔۔۔ ایک ہنستی مسکراتی تحریر۔۔۔!

    ’’ہم‘‘ آ گیا نا !! یہ آ ہی جاتا ہے، اپنی زبان سے نہ سہی کسی ہم زبان سے سہی!
  6. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    رہی بات شاعری کی، اور پھر اس پر شرط ’’بہترین‘‘ کی بھی۔ بہت مشکل ہے، بہت ہی مشکل ہے! میری ساری شاعری (اردو : نظم اور غزل، پنجابی : نظم اور غزل) پہلے ہی محفل کے سارے احباب دیکھ چکے! ایک شعر ہے جو وہاں شامل نہیں ہے، سو عرض کئے دیتا ہوں: عقلِ کم کوش کو موت کی گود میں جا کے نیند آ گئی عشق منہ زور...
  7. محمد یعقوب آسی

    سخنورانِ محفل کے شعری فن پارے۔۔۔!

    ع: خداوندا، خدائی دردِ سر ہے ہم فقیروں کو یوں رُسوا نہ کرو صاحبو! ہم فرش نشینوں کو خدائی سے کیا سروکار؟ کوئی کج کلاہ ہوتا تو اس کی گردن کچھ اور ٹیڑھی ہو جاتی۔ مزمل شیخ بسمل صاحب! ایک تو یہ فقیر ہے اور وہ علم و ادب کے وارث خود کو ’’خاکسار‘‘ کہتے ہیں۔ ایک فقیر ایک خاکسار کا احترام نہیں کرے گا...
  8. محمد یعقوب آسی

    دو شعر ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    کسی قدر تفصیلی گزارشات جواب نمبر 14 میں کر دی ہیں۔ بہت شکریہ مزمل شیخ بسمل صاحب۔ آپ نے جس سہوِ کتابت کے امکان کی بات کی ہے، وہ یوں بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے مصرعے میں ’’اب‘‘ زائد لکھا گیا ہو؟ جنابِ متلاشی بہتر بتا سکتے ہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    دو شعر ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    زخموں کو بھرتے بھرتے اب تو دل ہی بھر چکا اپنا حساب آ کے اے چارہ گر چکا دو زخم کھا کے کیا میں وہ رستہ ہی چھوڑ دوں جس میں مرے قبیل کا ہر فرد مر چکا مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ؟۔ یا تسکینِ اوسط کے ساتھ مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن ؟۔ زخموں کو بھرتے بھرتے اب تو دل ہی بھر چکا زخمو کُ (مفعول)...
  10. محمد یعقوب آسی

    دو شعر ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    جواب نمبر 5 یہاں خالی دکھائی دے رہا ہے۔ نہ جانے کیوں؟
  11. محمد یعقوب آسی

    دو شعر ۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    پہلے مصرعے کے ارکان میرے کئے مشکل ہو رہے ہیں۔ مزمل شیخ بسمل سے اعانت کی درخواست ہے۔
  12. محمد یعقوب آسی

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    فراز پر لکھا گیا مضمون ’’کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں‘‘ بہر حال ایک عمدہ مضمون ہے، اور ناقدانہ ذہنوں میں بہت سے سوال پیدا کرتا ہے۔ ایسے سب سوال اور جواب اپنے معتبر نقادوں پر چھوڑتے ہوئے، اپنا ایک رویہ یہاں بیان کر دوں۔ میں نئے (شعر: خاص طور پر غزل) لکھنے والوں کو مشورہ دیا کرتا ہوں کہ...
  13. محمد یعقوب آسی

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    اقبال اور سند ۔ اس نکتے پر پہلے بھی ایک طویل بحث ہو چکی ہے۔ بہتر ہو گا کہ اس کو دہرانے کی بجائے اس تاگے کے اقتباسات یہاں بہم پہنچا دئے جائیں۔ اس تاگے کی ابتداء اس بات سے ہوئی تھی کہ استاد شعراء کی فہرست بنائیں۔ محمد بلال اعظم
  14. محمد یعقوب آسی

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    ابھی جناب مزمل شیخ بسمل نے اقبال کا شعر نقل کیا، اور پوچھا کہ اس میں غلطی کی نشان دہی کریں۔ میری طرف سے لاعلمی پر مبنی سکوت ہے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں

    جناب محمد بلال اعظم ۔ اقبال کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے! کہ وہ استادی، شاگردی، فصاحت و بلاغت کی پیمائشوں میں نہیں الجھا۔ اور یوں اس نے بہت سے ’’دوست‘‘ پیدا کر لئے، یہ الگ بات ہے کہ اس نے ایسے ’’دوستوں‘‘ کی کتنی پروا کی۔ میرا مسئلہ شاید اقبال کے مسئلے سے بڑا ہے، وہ صاحبِ علم تھا، جانتا تھا کہ کہاں...
  16. محمد یعقوب آسی

    "دیدہ دلیری"

    یہ کچھ مانوس سا لگ رہا ہے۔ پہلے بھی کہیں اور پوسٹ کیا ہو گا؟ ہے بہت کمال کا! پسند آمد۔
  17. محمد یعقوب آسی

    مثنوی(دل چسپ قصوں کا مجموعہ)

    کریں گے ہم بھی کچھ ’’تاگا نوازی‘‘ کہانی پک رہی ہے ایک ’’تازی‘‘ ۔۔۔
  18. محمد یعقوب آسی

    100 روپے صرف!

    ہائے المیہ! مغربی تہذیب کے دل دادگان توجہ فرمائیں۔ اس کہانی کا ’’باپ‘‘ اولڈ ہوم میں نہیں جائے گا تو کہاں جائے گا؟ ع: عشرتی! گھر کی محبت کا مزہ بھول گئے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اکبر الہ آبادی)
  19. محمد یعقوب آسی

    تھپڑ تھا کس نے مارا، دکھائی نہیں دیا

    آداب عرض ہے۔ ہم کیا صاحب اور ہماری کی ہوئی اصلاح کیا! جوہر تو امجد علی راجا کا اپنا ہے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    میری فوٹوگرافی3: نظریاتی

    امجد میانداد لکھنا تھا، ارشد میانداد لکھ دیا۔ (پوسٹ نمبر 71) معذرت!
Top