نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    بات سمجھ میں آ گئی تھی حضرت! کاشف عمران۔ بہت شکریہ اس گلابیات کے لئے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    غزل ۔۔۔ ایک لمحے کو ٹھیر کر سوچیں۔۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    لفظ ’’ٹھہر‘‘ کا اصولی تلفظ بھی یہی ہے۔ محترمی سید عاطف علی نے عمدہ مثال پیش کی ہے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    کمپیوٹر کے دور میں ایک مسئلہ فانٹ کا بھی آیا ہے۔ اگر میں ہاتھ سے لکھتا ہوں تو ہمزہءِ اضافت کو لفظ میں کسی بھی جگہ آسانی سے لکھ سکتا ہوں، اور اگر کمپیوٹر پر لکھنا ہے تو وہاں تو ایک ’’مشینی ترتیب‘‘ درکار ہے۔ کہیں لکھا جاتا ہے، کہیں نہیں لکھا جاتا، کہیں لفظ کی شکل بگڑ یا بدل جاتی ہے تو پھر میرے...
  4. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    کچھ احباب لکھتے ہیں: ’’مئے لالہ فام‘‘ یہ درست نہیں ہے۔ اس میں ہمزہ اضافت کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے تو اس کو ’’مےءِ لالہ فام‘‘ لکھئے۔ یعنی ہمزہ اضافی لفظ کے آخر میں آئے گا، نہ کہ اس کے اندر۔ یار لوگ تو ’’والیءِ شہر‘‘ کو بھی ’’والئی شہر‘‘ بنا ڈالتے ہیں! وہ اُن کا ذوق ہے، اصل تو ’’والی‘‘ ہے اور ہمزہ...
  5. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    محترمی فارقلیط رحمانی صاحب۔ یہ ’’مئے‘‘ والی بات؟۔۔۔ اس میں تو ہمزہ ہے ہی نہیں، اسی طرح:شَے : (چیز)، لَے: (سُر، تال، لے)، کَے: (کتنے)، ہَے: (فعل ناقص)، طَے: (معاملہ طَے ہو گیا)۔ ان میں سے ہمزہ کسی کا بھی جزو نہیں ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    غزل ۔۔۔ ایک لمحے کو ٹھیر کر سوچیں۔۔۔ والد گرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    رہی انگریزی والی بات، اس میں فرانسیسی، لاطینی، یونانی، جرمن بھی شامل کر لیجئے۔ ادھر ایک گروپ مشرقِ بعید کی زبانوں کا ہے، چپنی، جاپانی وغیرہ، پھر دیوناگری ہے۔ یہ سارے خط ہمارے (فارسی رسم الخط) سے قطعی مختلف ہیں۔ ان کا صوتیات کا نظام سرے سے مختلف ہے۔ اُن کے ہاں اعراب اگر ہیں بھی تو کسی مختلف صورت...
  7. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    جناب امجد میانداد صاحب۔ آپ نے جو چار صورتیں لکھی ہیں، ان میں پہلی دو سیاق و سباق کے مطابق برابر درست ہیں اور دوسری دو بلا جواز ہیں۔ سیاق و سباق کو نظر انداز کرنے میں آخر کچھ تو کجی آئے گی نا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    آپ ٹھیک فرمودہ، جناب! ہم کو شک پڑیدہ در پڑھیدن۔ معذرت قبول فرمودئیے!
  9. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    ۔۔۔۔ کیا کیا کِیا کئے! قافیہ از کتابت ’’رہستہ‘‘ است و ’’شعرِ وزن‘‘ گھٹیدہ۔ توجہ نہ ’’فرمیدہ‘‘؟ کاشف عمران
  10. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    اچھے شعر کہے ہیں صاحب۔ آپ کو یہ خاص ملکہ عطا ہوا ہے۔ بادشاہ بھی رہے ہوں گے، نہیں تو ملکہ عطا ہونا؟؟ ۔۔ کاشف عمران
  11. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    پھڑے گئے او، استاد!! رنگے ہتھ (رتے ہتھیں)۔ ذرا گوہ کرو نا!!
  12. محمد یعقوب آسی

    اقبال جبریل و ابلیس

    اقبال اقبال ہے صاحب!! ع: دگر دانائ راز آید کہ ناید
  13. محمد یعقوب آسی

    ان تیز ہواؤں کا اثر ذہن میں رکھنا۔۔۔ والدگرامی جناب نصراللہ مہر صاحب

    واہ!! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ میری طرف سے ڈھیر ساری داد پہنچا دیجئے گا۔ اس پر کچھ اضافہ نہیں کر سکوں گا۔ متلاشی
  14. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    ایک گزارش خاص طور پر جناب امجد میانداد صاحب کی خدمت میں ۔ ایک لفظ آپ کے سامنے آتا ہے، آپ کو اس کی املاء میں تذبذب ہے۔ اگر آپ پیشہ ور کاتب (کمپوزر) ہیں تو اپنے کلائنٹ کے نوٹس میں لائیے کہ صاحب آپ نے یوں لکھا، درست یوں ہے، کہئے آپ کیا کہتے ہیں؟ کیسے لکھوں؟ ۔ پھر وہ غلط بھی بتائے تو ویسے ہی لکھ...
  15. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    بہت آداب جناب کاشف عمران صاحب ۔
  16. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    جی جناب قیصرانی صاحب، تولیہ عربی میں اسم مصدر اور اردو میں اسم نکرہ ہے۔ آپ ’’تولیے‘‘ لکھئے، اس میں کوئی قباحت نہیں بلکہ بہتر ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    اعراب کی بھی دیکھ لیجئے۔ ایک سادہ سا جملہ ہے ’’تم نے یہ کیا کیا یار!‘‘ کوئی بھی وضاحت کئے بغیر یہاں بات بالکل صاف ہے کہ پہلا ’’کیا‘‘ استفہامیہ ہے اور اس میں یاے مخلوط ہے (یا جو بھی اس کا اصطلاحی نام ہے)، یہ شعر میں کوئی صوت نہیں رکھتی۔ اور دوسرے ’’کیا‘‘ میں کاف مکسور ہے۔ مصدر ’’کرنا‘‘ سے ماضی کا...
  18. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    میں نے پہلے بھی کہیں مثال دی تھی: ’’اس نے دیا بجھا دیا‘‘ ۔ پہلا دیا اسم ہے دوسرا فعل ہے مصدر دینا سے۔
  19. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    نہ ایں ہمہ اگر کہیں کوئی الجھاؤ ہے تو اس کے لفظ کی اصل اور وضع کو دیکھا جائے گا، یہ بہت منطقی سی بات ہے۔ ایک مثال دیکھئے: ’’گزارہ کرو یار، جیسے بھی ہو‘‘ اور ’’تم نے وہ وقت کیسے گزارا؟‘‘ ذال اور زاے کے لحاظ ہے، کوئی اگر یہ کہتا ہے کہ درست لفظ ’’گزارہ‘‘ نہیں ’’گذارا‘‘ ہے تو، یہ بات تو قابل توجہ...
  20. محمد یعقوب آسی

    اردو کے کچھ الفاظ سے متعلق مدد چاہئے

    ایک ہی املاء کا حامل لفظ ایک سے زیادہ معانی بھی تو دیتا ہے یا دے سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ ہر معنی کے لئے اس کی املاء بھی بدلی جائے گی۔ پھر یہ بھی تو ہے، کہ شعر یا نثر میں ہم ایک اکیلا لفظ تو نہیں لکھتے، مصرع یا جملہ ہوتا ہے، گفتگو میں بھی اور تحریر میں بھی لفظ اپنے سیاق و سباق کے ساتھ آتا ہے، یہی...
Top