یہ مرحلہ یہاں میرے لئے شاید آپ کی نسبت مشکل تر ہے۔ آپ ایک تجربے سے گزرے ہیں یا گزر رہے ہیں اور مجھے آپ کے لفظوں سے اس کا ادراک کرنا ہے۔ اس لئے کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکوں گا۔ ہاں، یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا قاری آپ کے داخل کے مقابلے میں آپ کے خارج کو نسبتاً آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ داخل سے خارج...