نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے

    بھائی میں تو مقدار پر معیار کو ترجیح دیتا ہوں۔ آپ جانیے، آپ کی ترجیحات جانیں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    آپ نے جناب ’’خاکسار‘‘ کی داد پر بس بھی تو نہیں کیا نا! پتیسہ اور جلیبیاں بھی طلب کر لیں۔ :zabardast1:
  3. محمد یعقوب آسی

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    جناب شوکت پرویز صاحب، اور جناب امجد علی راجا صاحب۔ آپ نے شاید نوٹ نہیں کیا، محمد وارث صاحب خود کو ’’خاکسار‘‘ لکھا کرتے ہیں، اس فقیر کی طرح۔ ہے نا پتے کی بات!
  4. محمد یعقوب آسی

    ہے کون کون اہل وفا دیکھتے رہو

    عمدہ ہے جناب راجا صاحب۔ ایک دو مقامات پر معمولی سی مزید توجہ دے لیجئے گا۔ عریاں ہوا ہے حسن نمائش کے شوق میں نون کی صوتیت میں کچھ ثقالت ہے، اگر کسی طور دور ہو سکے۔ انجام ہے تباہی تکبر ہو یا غرور ہر شخص بن گیا ہے خدا، دیکھتے رہو تکبر اور غرور قریب قریب ایک ہی بات ہے۔ ’’بن رہا ہے خدا‘‘ اگر اچھا...
  5. محمد یعقوب آسی

    میں نہیں رہا اب کسی کےگمان میں

    پکی بات؟ شوکت پرویز کہ آپ نے ہاتھ دھوئے تھے پہلے؟ ویسے یہ شہزاد بھائی نہیں ’’شہزاد انکل‘‘ ہیں، میری طرح!
  6. محمد یعقوب آسی

    دیکھو کوئی وعدہ نہ کرو، بھول جاؤ گے

    جناب مزمل شیخ بسمل اس کے ارکان تک پہنچنے میں اس فقیر کی مدد فرمائیے گا۔
  7. محمد یعقوب آسی

    "آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"

    اطلاع کے لئے شکریہ جناب شوکت پرویز ۔ مجھے سینما سے کچھ خاص شغف کبھی نہیں رہا، وہ تو میرا احساس تھا کہ کچھ ایسا ہو سکتا ہے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    کامل کہانی

    شہزاد احمد صاحب نے بہت مناسب بات کی ہے، جناب کاشف عمران ! آپ مکمل یکسوئی سے اس کام کو (کہانی، داستان، خود نوشت یا) جس بھی حساب میں آپ رکھیں کرتے رہئے۔ اور اپنے بلاگ پر محفوظ کرتے چلے جائیے۔ اس میں ایک فائدہ ہے: آپ جس نہج پر بھی اس کو چلاتے ہیں، چلاتے جائیے۔ میرے جیسوں کی مداخلت آپ کی توجہ کو...
  9. محمد یعقوب آسی

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا خود ستم ڈھا کے مرا نام ستمگر رکھنا شرارے رکھے نہیں جاتے، پھینکے یا اچھالے جا سکتے ہیں۔ ہاں کوئی آپ کے دل پر انگارے ضرور رکھ سکتا ہے۔ دوسرا مصرع بہت اچھا ہے۔ سرخ آنکھوں میں رہے اشک تری یادوں کے کتنا مشکل ہے شراروں میں سمندر رکھنا شعر اچھا ہے، اس کی جگہ بدل...
  10. محمد یعقوب آسی

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    آپ کی شاعری کا سنجیدہ پہلو مجھے بہتر محسوس ہوا۔ زیرِ نظر غزل میں کچھ گنجائشیں ضرور موجود ہیں، تاہم عمدہ کوشش ہے۔ کچھ گزارشات پیش کروں گا، بارِ دگر دیکھ لوں۔
  11. محمد یعقوب آسی

    "آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"

    1۔ مصرعِ طرح (ظاہر ہے آپ کا تو نہیں)، بجائے خود کمزور ہے اور ممکن ہے اِس کے پیچھے کوئی ’’فلمی‘‘ قسم کا منظر رہا ہو۔ مجھے ٹھیک ٹھیک معلوم نہیں ہے۔ 2۔ آپ کے قوافی ہیں۔ قابِل، منزِل، مِل ۔۔ لام سے پہلا حرف زیر کے ساتھ۔ جب کہ ’’پاگَل‘‘ میں گاف پر زبر ہے۔ لہٰذا یہ قافیہ درست نہیں سمجھا جائے گا۔...
  12. محمد یعقوب آسی

    "گھر والی - باہر والی"

    آداب، بڑی بوا !
  13. محمد یعقوب آسی

    "گھر والی - باہر والی"

    یہ بات آپ کی بالکل بجا ہے کہ قوم ہم واقعی عجیب ہیں۔ اور ہر الیکشن میں ووٹ اسی کو دیتے ہیں جو اپنے پچھلے سارے عہد میں ہمارے لہو سے عشرت کشید کرتا رہا، اور ہم بارہا کہتے رہے کہ بس، اب اس کو ووٹ کوئی نہیں ملے گا!! ۔
  14. محمد یعقوب آسی

    "گھر والی - باہر والی"

    ہمارے سرکاری میڈیا کا حال کسے نہیں معلوم، جناب کاشف عمران صاحب۔ اتنے سو فیصد میں ہندسوں کا ہیر پھیر صرف ایک مثال سے سمجھ لیجئے۔ ایک سکیل میں بنیادی تنخواہ چھ ہزار روپے ہے۔ اور مہنگائی الاؤنس وغیرہ تین ہزار ملا کر کل نو ہزار ہوا۔ سرکار نے پانچ چھ سال میں ایک بار مذکورہ الاؤنس کو تنخواہ میں ضم کر...
  15. محمد یعقوب آسی

    "گھر والی - باہر والی"

    بجا ارشاد جناب! سرکاری ملازم تو چھ ہزار مہینے کا بھی ہے اور تین لاکھ مہینے کا بھی۔ اوسط درجے کے بابو کی تنخواہ فی زمانہ بھی (پچھلے مہینے کے ادھار کھاتے اور بجلی پانی کا بل اور دیگر کٹوتیاں ادا کرنے کے بعد)آدھی بچ جاتی ہے، جس کی قوت پر اسے آدھا مہینہ نقد اور آدھا مہینہ ادھار سودا سلف لانا ہوتا...
  16. محمد یعقوب آسی

    شعراء کا مقام شعراء کے اشعار میں

    جناب محمد وارث کی طرف سے ۔۔۔ بہت آداب، جناب محمد وارث ۔۔۔ اسی لئے تو case آپ کو refer کیا تھا، نا! محترمہ مہ جبین کا نکتہ توثیق پاتا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کامل کہانی

    بہت آداب جناب کاشف عمران صاحب ۔ فی الحال کچھ اور مصروفیات ہیں۔ بیٹے کی شادی کی تاریخ طے کر دی ہے۔ سنجیدگی سے یہاں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکوں گا، آتے جاتے جملے بازی کر جانا اور بات ہے۔ معذرت خواہ ہوں۔
  18. محمد یعقوب آسی

    "آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"

    مصرعِ طرح محلِ نظر ہے۔ ’’پاگل‘‘ میں گاف مفتوح ہے۔ ’’دفعہ‘‘ ’’مصرعہ‘‘ ’’مصرعے‘‘ کی بندش کا معاملہ متنازع سمجھا جاتا ہے۔ باقی مناسب ہے ’’حسبِ معمول‘‘۔
Top