نتائج تلاش

  1. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی بچھڑ گیا ہے تو اب اس سے کچھ گلا بھی نہیں - سعود عثمانی

    بچھڑ گیا ہے تو اب اس سے کچھ گلا بھی نہیں کہ سچ تو یہ ہے وہ اک شخص میرا تھا بھی نہیں میں چاہتا ہوں اسے اور چاہنے کے سوا مرے لیے تو کوئی اور راستا بھی نہیں عجیب راہگزر تھی کہ جس پہ چلتے ہوئے قدم رکے بھی نہیں راستا کٹا بھی نہیں دھواں سا کچھ تو میاں برف سے بھی اٹھتا ہے سو دل جلوں کا یہ ایسا...
  2. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی سعود عثمانی ۔ غم شکوہء حال تک نہ آیا

    غم شکوہء حال تک نہ آیا اس کا تو خیال تک نہ آیا آقاؤں کی مملکت تھی دنیا سورج کو زوال تک نہ آیا ٹوٹا ہوں کچھ اس طرح اچانک پہلے کوئی بال تک نہ آیا محفل میں نظر چرالی اس نے ہم کو یہ کمال تک نہ آیا یوں ختم کیا فسانہ ہم نے لہجے میں ملال تک نہ آیا (سعود عثمانی)
  3. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی ایک نظم - سعود عثمانی

    ہر طرف ڈوبتے سورج کا سماں دیکھیے گا اک ذرا منظرِ غرقابٔی جاں دیکھیے گا (عرفان صدیقی ) ریت ، گرم اور نرم ریت ، سفید ، خاکی ، مٹیالی اور ریتلی ریت ۔ ہر نقش قدم کو کچھ دیر محفوظ کرتی اوراس قدم دھرنے والے کو اپنا آپ سونپتی ہوئی ۔ کرنوں کے بدلتے زاویے ، ہرے، آسمانی اور فیروزی ، نقرئی ، سرمئی...
  4. چوہدری لیاقت علی

    خامشی ٹوٹے گی، آواز کا پتّھر بھی تو ہو۔عزیز نبیل

    خامشی ٹوٹے گی، آواز کا پتّھر بھی تو ہو جس قدر شور ہے اندر، کبھی باہر بھی تو ہو مسکرانا کسے اچھّا نہیں لگتا یارب مسکرانے کا کوئی لمحہ میسّر بھی تو ہو بجھ چکے راستے، سنّاٹا ہوا، رات ڈھلی لوٹ کر ہم بھی چلے جائیں مگر گھر بھی تو ہو بزدلوں سے مَیں کوئی معرکہ جیتوں بھی تو کیا کوئی لشکر مری ہمّت کے...
  5. چوہدری لیاقت علی

    معجزے کا در کھلا اور اک عصا روشن ہوا ۔ عزیز نبیل

    معجزے کا در کھلا اور اک عصا روشن ہوا دور گہرے پانیوں میں راستہ روشن ہوا جانے کتنے سورجوں کا فیض حاصل ہے اُسے اُس مکمّل روشنی سے جو ملا روشن ہوا آنکھ والوں نے چرالی روشنی ساری تو پھر ایک اندھے کی ہتھیلی پر دیا روشن ہوا ایک وحشت دائرہ در دائرہ پھرتی رہی ایک صحرا سلسلہ در سلسلہ روشن ہوا مستقل اک بے...
  6. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے - سعود عثما نی

    رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے جانے والے تو نہیں لوٹ کے آنے والے کیسی بے فیض سی رہ جاتی ہے دل کی بستی کیسے چپ چاپ چلے جاتے ہیں جانے والے ایک پل چھین کے انسان کو لے جاتا ہے پیچھے رہ جاتے ہیں سب ساتھ نبھانے والے لوگ کہتے ہیں کہ تو دور افق پار گیا کیا کہوں اے مرے دل میں اتر آنے والے. جانے...
  7. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی عشق تو خیر کرلیا کروں گا ۔ سعود عثمانی

    عشق تو خیر کرلیا کروں گا پر ترے ہجر کا میں کیا کروں گا تو نہیں ہے تو کس طرح گزرے تو ملے گا تو مشورہ کروں گا تیرے چہرے پہ اپنی آنکھوں سے میں بہت دیر تبصرہ کروں گا باندھ رکھا ہے تجھ کو میں نے بھی اب میں زنجیر کو رہا کروں گا چھوڑ جاؤں گا ایک زخم ِ ملال تیرے حق میں بہت برا کروں گا میں نے تو...
  8. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی چشمِ بے خواب پہ خوابوں کا اثر لگتا ہے ۔ سعود عثمانی

    چشمِ بے خواب پہ خوابوں کا اثر لگتا ہے کیسا پت جھڑ ہے کہ شاخوں پہ ثمر لگتا ہے نیند اب چشمِ گراں بار کی دہلیز پہ ہے جسم میں کھلتا ہوا خواب کا در لگتا ہے مہلت ِ عمر بس اتنی تھی کہ گزرا ہوا وقت اک ڈھلکتے ہوئے آنسو کا سفر لگتا ہے کہیں کچھ اور بھی ہو جاؤں نہ ریزہ ریزہ ایسا ٹوٹا ہوں کہ جڑتے ہوئے...
  9. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی سنہری دھوپ ، ہری گھاس اور تری خوشبو ۔ سعود عثمانی

    سنہری دھوپ ، ہری گھاس اور تری خوشبو کہ جیسے تو ہے مرے پاس اور تری خوشبو سفید بال سیہ رات میں چمکنے لگے مگر بجھی نہ تری آس اور تری خوشبو رم ِ ہوا کی طرح ، دور کی صدا کی طرح یہ تیرے قرب کا احساس اور تری خوشبو ہر اک دیار میں بھی ، گرد ِ ر ہ گزار میں بھی اسی طرح مرا بن باس اور تری خوشبو...
  10. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی حجرے شکستہ دل ،در و دیوار دم بخود ۔سعود عثمانی

    حجرے شکستہ دل ،در و دیوار دم بخود آرام گاہ ِ شاہ کے آثار دم بخود جکڑا ہوا زمیں نے ستونوں کا اک جلوس اک پَل پہ آکے وقت کی رفتار دم بخود اندر کی سمت گرتی ہوئی دل گرفتہ سِل باہر کے رخ جھکے ہوئے مینار دم بخود یہ سنگِ ماہ رنگ کہ مر مر کہیں جسے یہ روشنی سی برف کے اُس پار دم بخود اک دوسرے کو...
  11. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی یہ دکھ پہلے کبھی جھیلا نہیں تھا - سعود عثمانی

    یہ دکھ پہلے کبھی جھیلا نہیں تھا اکیلا تھا مگر تنہا نہیں تھا ہوا سے میری گہری دوستی تھی میں جب تک شاخ سے ٹوٹا نہیں تھا محبت ایک شیشے کا شجر تھی گھنا تھا پیڑ پر سایا نہیں تھا تصور جیسی اس میں بات کب تھی وہ میرے پاس تھا گویا نہیں تھا کسی کی آنکھ سے دیکھا ہے خود کو برا تھا میں مگر اتنا نہیں تھا...
  12. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی ایک تازہ نظم . (24.03.15) اے میری طرح دریا ۔ سعود عثمانی

    اے میری طرح دریا ............. اک دور کی بستی سے آیا ہوں تری دھن میں اے خواب سرا دریا ! اس خواب میں ملتے ہیں خوشبو سے بھرا جنگل پانی سے بھرا دریا آیا ہوں تھکا ماندہ کچھ دیر توجہ کر مجھ پر بھی ذرا دریا! براق پرندوں کی جو دوستی تجھ سےہے مجھ سے بھی کرا دریا! دریا ! ترے پہلو میں یہ گھاس...
  13. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی برون ِ دیوار و در گئی تھیں ، ورائے حد نظر گئی تھیں - سعود عثمانی

    برون ِ دیوار و در گئی تھیں ، ورائے حد نظر گئی تھیں وہ عشق پیچاں کی سرخ بیلیں جو مجھ میں گہری اتر گئی تھیں میں ایک دن جب ادھر سے گزرا ، تو پھر وہ منظر نظر سے گزرا اسی طرح سے وہ سبز شاخیں سنہرے پھولوں سے بھر گئی تھیں جنہوں نے مجھ کو جگائے رکھا ۔ تمام شب جگمگائے رکھا سحر ہوئی تو وہ شوخ کرنیں نہ...
  14. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی اے خواب گرِ عشق - سعود عثمانی

    اے خواب گرِ عشق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو تین ماہ پہلے کی بات ہے ،میں نے اس بحر میں ایک غزل لکھنی شروع کی جو مجھے بہت پسند ہے بلکہ کہنا چاہیے کہ جو مجھ پر سحر کرتی ہے ۔ خیال تھا کہ یہ ایک غزل ہوگییا دو غزلہ ۔ لیکن جیسے جیسے لکھتا گیا مجھے محسوس ہوتا گیا کہ میں اس بحر کو...
  15. چوہدری لیاقت علی

    تبصرہ کتب سات آسمان - اسلم فرخی

    ڈاکٹر اسلم فرخی اردو خاکہ نگاری کا ایک معتبر نام۔ اسلم فرخی ۔23 اکتوبر 1923 میں پیدا ہوئے ۔ وہ مصنف ، نقاد ، شاعر ، ماہر لسانیات ، عالم اور براڈ کاسٹر ہیں . چیئرمین شعبہ اردو کراچی یونیورسٹی کے طور پر منسلک رہے۔ مشیر علمی انجمن ترقی اردو رہے۔ ان کی ایک کتاب سات آسمان اردو شاعری کے سات اساتذہ...
  16. چوہدری لیاقت علی

    اک بیل ہے جو لپٹی ہوئی ہے شجر کے ساتھ - ایک خاکہ

    اک بیل ہے جو لپٹی ہوئی ہے شجر کے ساتھ کچھ رشتے بڑے عجیب ہوتے ہیں۔ ایسے موڑ پر استوار ہوتے ہیں کہ یقین نہیں آتا۔ ایسی ہی ایک یاد میرے دل میں قائم دائم ہے کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آتا کہ میں اپنے تایا ابو کے اتنے قریب آجاؤں گا کہ اتنی قربت تو میرے والد کو بھی حاصل نہیں تھی۔ بہت عرصہ ہوا جب دل...
  17. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی کس طرح رہے بھرم ہمارا - سعود عثمانی

    کس طرح رہے بھرم ہمارا یہ شعر و سخن ، یہ حرف و تمثیل یہ غم کے بھرے ہوئے پیالے جو کہہ نہیں پائے غم ہمارا اس لوح کا ماجرا عجب ہے اوروں کا تو ذکرکیا ، کہ خود پر احوال کھلا ہے کم ہمارا دنیا کا گلہ کریں تو کیسے خود سے بھی مکالمہ اگر ہو ہم پر ہو بہت کرم ہمارا کس عشق کی داد مانگتے ہم اک جام ِ سفال...
  18. چوہدری لیاقت علی

    ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے - ابن صفی (الزبیر بہاولپور پہلا شمارہ 2015)

    یہ مضمون میں پہلے بھی اس فورم میں پوسٹ کر چکا ہوں۔ تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بہاولپور سے شائع ہونے والے ادبی جریدے الزبیر میں شائع ہوا ہے۔ یہ جریدہ ڈاکٹر شاہد حسن رضوی کی زیر ادارت جاری و ساری ہے۔ ڈاکٹر شاہد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ تاریخ کے سر براہ ہیں۔
  19. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی وہی ہے گیت ، جزیرے میں جل پری وہی ہے - سعود عثمانی

    وہی ہے گیت ، جزیرے میں جل پری وہی ہے یہ خواب اب بھی وہی ہے ، بعینہ وہی ہے وہی ہے سبز سمندر میں نقرئی مٹی جو بہہ رہی ہے تہ آب روشنی وہی ہے وہی ہے شوخ ہوا سیٹیاں بجاتی ہوئی سفید ریت پہ لہروں کی سمفنی وہی ہے لرزتا دیکھ کے عکس ِ زمردیں اپنا گیاہ رنگ پہاڑی کی دلبری وہی ہے اسی طرح ہے شب ِ...
  20. چوہدری لیاقت علی

    سعود عثمانی کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے - سعود عثمانی

    کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے ہاتھ بڑھتا ہے فون کی جانب اور میں اس کو روک لیتا ہوں کوئی زنجیر کھل نہیں پاتی دل کسی کام میں نہیں لگتا کوئی آواز ڈھونڈتی ہے مجھے پھر وہی تیزدھار نوک سعود قاش در قاش مجھ میں پھرتی ہے پھر وہی چھن کی آشنا آواز بوند تپتے توے پہ گرتی ہے کوئی لکڑی سی جیسے چِرتی ہے رنج...
Top