ویسے اس نظم سے مجھے بھاٹی گیٹ لاہور کی ایک بیٹھک یاد آگئی، ہمارے لڑکپن کے دن تھے اور میں کبھی کبھی سنوکر کھیلنے کیلئے اس بیٹھک میں جایا کرتا تھا۔ ۔ وہاں ایک بہت بڑی سالخوردہ الماری بھی تھی جو پرانی کتابوں سے بھری ہوئی تھی۔۔ ۔ اگرچہ مقفل تھی لیکن اسکے اند بھی گرد کی کافی تہیں بیٹھی ہوئیں...