نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    گہہ ہوئی صبح گاہ شام ہوئی ۔ قائم چاند پوری

    غزل گہہ ہوئی صبح گاہ شام ہوئی عمر انہیں قصوں میں تمام ہوئی رنجش آگے جو خاص تھی ہم سے وائے طالع کہ وہ بھی عام ہوئی کس گرفتار پر ہوا ہے یہ قہر جو بلا مجھ پہ زیرِ دام ہوئی وہی سمجھے ہے رمزِ حکمتِ عین جس سے وہ چشم ہم کلام ہوئی یہ بھی نالے کا طور ہے قائم خواب اِک خلق پر حرام ہوئی (قائم چاند پوری)
  2. فرخ منظور

    شب غم سے ترے جان ہی پر آن بنی تھی ۔ قائم چاند پوری

    غزل شب غم سے ترے جان ہی پر آن بنی تھی جو بال بدن پر ہے سو برچھی کی انی تھی شب گریہ سے وابستہ مری دل شکنی تھی جو بوند تھی آنسو کی سو ہیرے کی کنی تھی بے دردی ہے فرہاد سے نسبت مجھے کرنا آخر یہ جگر کاوی ہے وہ کوہ کنی تھی میں کشتہ ہوں اسباب کا تیرے شہدا کا گر چلتے میں کچھ ساتھ لیا بے کفنی تھی یک...
  3. فرخ منظور

    نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے ۔ قائم چاند پوری

    غزل نیا ہر لحظہ ہر داغِ کہن ہے بہارِ سینہ رشکِ صد چمن ہے دہن تیرے کو پایا بات کہتے ہماری جز رسی میں کیا سخن ہے یہ صحرا ہے بھلا دیکھیں تو بارے جنوں کیسا ترا دیوانہ پن ہے نہ جمعِ رخت سے خوش ہو کہ اک روز ترا منصب وہی دس گز کفن ہے وہ گویا زخم ہے چہرے کے اوپر جو بے لطفِ سخن کوئی دہن ہے شہیدِ...
  4. فرخ منظور

    کچھ یادگار ویڈیو گیمز

    کچھ یادگارِ شہر ستمگر ہی لے چلیں آئیں ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں (ناصر کاظمی)
  5. فرخ منظور

    13 سالہ لڑکے نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی۔

    k2 سر کر کے دکھائے تو مانیں۔ کے ٹو کے آگے ماؤنٹ ایورسٹ بچوں کا ہی کھیل ہے اسی لئے 13 سالہ لڑکے نے سر کر لی۔
  6. فرخ منظور

    فیس بک بین

    قبلہ آپ کے دستخط میں جو روابط ہیں ۔ وہ سائٹ بھی انہی یہود و نصاریٰ کی بنائی ہوئی ہیں۔ براہِ مہربانی انہیں بھی استعمال کرنا بند کریں۔ بلکہ یہ پورا انٹرنیٹ ہی یہود و نصاریٰ کا بنایا ہوا ہے۔ میرا مشورہ ہے یہ پیغام پڑھنے کے بعد آپ انٹرنیٹ کو ہاتھ بھی نہ لگائیں تو پھر ہی احتجاج کا حق ادا ہوتا ہے۔
  7. فرخ منظور

    وہ قدم رکھیں جہاں

    آپ کی نعت میں کچھ اوزان کے مسائل ہیں۔ اس لئے میں اس نعت کو "آپ کی شاعری" میں ہی منتقل کر رہا ہوں۔
  8. فرخ منظور

    یو ٹیوب اور وکی پیڈیا بھی پاکستان میں بین

    مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کئے ہوئے جوشِ قدح سے بزمِ چراغاں کئے ہوئے :)
  9. فرخ منظور

    درد بن کب ہو اثر نالۂ شب گیر کے بیچ ۔ قائم چاند پوری

    حضور آپ کا بھی پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ! :)
  10. فرخ منظور

    عہدے سے تیرے ہم کو بَر آیا نہ جائے گا ۔ قائم چاند پوری

    شکریہ وارث صاحب۔ ہو سکے تو میر کی یہ خوبصورت غزل بھی شئیر کیجیے۔
  11. فرخ منظور

    وہ قدم رکھیں جہاں

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ کلام شئیر کرنے کا بہت شکریہ جامی صاحب۔ اگر یہ آپ کا اپنا کلام ہے تو اسے "آپ کی شاعری" میں ہونا چاہیے۔ اگر آپ کا کلام نہیں ہے تو براہِ مہربانی شاعر کا نام ضرور لکھیے۔
  12. فرخ منظور

    درد بن کب ہو اثر نالۂ شب گیر کے بیچ ۔ قائم چاند پوری

    پسندیدگی کا شکریہ وارث صاحب!
  13. فرخ منظور

    سودا زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ ۔ مرزا رفیع سودا

    حضور آپ کی محبت ہے۔ لیکن مجھے غزل کا انتظار رہے گا۔ :)
  14. فرخ منظور

    سودا زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ ۔ مرزا رفیع سودا

    واہ واہ! آج تو شعر پر شعر ہو رہے ہیں۔ وارث صاحب اسی زمین میں پوری غزل ہو جائے لیکن سخنور کو نکال کے۔ :)
  15. فرخ منظور

    درد بن کب ہو اثر نالۂ شب گیر کے بیچ ۔ قائم چاند پوری

    پسند فرمانے کے لئے شکریہ کاشفی صاحب!
  16. فرخ منظور

    سودا زہے وہ معنیِ قرآں، کہے جو تُو واعظ ۔ مرزا رفیع سودا

    بہت شکریہ وارث صاحب۔ اور شعر کے لئے بھی بہت شکریہ! خُو بدلنے کی اپنی سی کوشش جاری رکھوں گا۔ :)
  17. فرخ منظور

    راحت فتح علی او رے پیا - راحت فتح علی

    آپ نے درست فرمایا واقعی بہت بے سرا ہے۔ :)
  18. فرخ منظور

    میں نہ وہ ہوں کہ تنک غصے میں ٹل جاؤں گا ۔ قائم چاند پوری

    پسند فرمانے کے لئے بہت شکریہ کاشفی صاحب!
Top