نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل: ہم اپنے آپ پہ بھی ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتے * والی آسی

    بہت شکریہ تابش بھائی! وقت نکال کر ضرور دیکھون گا ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    حدِ کن فکاں سے گزر گیا

    ادب دوست بھائی اچھا انتخاب ہے !! نمعلوم کس کی غزل ہے لیکن یہ مجھے کسی استاد کی نہیں لگتی ۔ ذرا مطلع کو دیکھئے گا ۔ حد کن فکاں اور حد لامکاں دونوں میں حد کو بغیر تشدید کے تلفظ کیا ہے ۔ سو یہ خارج از بحر ہوگیا ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: ہم اپنے آپ پہ بھی ظاہر کبھی دل کا حال نہیں کرتے * والی آسی

    واہ! اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ! والی آسی صاحب کا نام پہلی دفعہ سنا ہے ۔ کیا معاصرین میں سے ہیں؟
  4. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    راحیل بھائی یہ تو آپ کی محبت ہے ! اللہ تعالی خوش رکھے اور اپنے حفظ و امان مین رکھے ۔ نوازش تابش بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے! بہت بہت شکریہ بھائی! اللہ سلامت رکھے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    منظرِ دشتِ تگ و تاز بدل کر دیکھا

    بہت شکریہ فہد صا اشرف صاحب! ممنون ہوں ۔ بزمِ سخن میں خوش آمدید!!
  6. ظہیراحمدظہیر

    عجیب قاعدے ہجرت تری کتاب میں ہیں

    بہت شکریہ تابش بھائی ! نوازش اعجاز بھائی! ذرہ نوازی ہے! شکم کی آگ لئے پھرتی ہے در بدر ہم کو سگِ زمانہ ہیں ، ہم کیا ہماری ہجرت کیا (افتخار عارف) بہت شکریہ!! نوازش یوسف بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    غریب در در بھٹک رہے ہیں وطن کے جواد سو رہے ہیں

    بہت خوب حسیب بھائی ! کیا کہنے! یہ طفل مکتب نجانے کب سے یونہی پریشاں کھڑے ہوئے ہیں ابھی تو مکتب کھلا نہیں ہے ابھی تو استاد سو رہے ہیں اچھا کہا ہے ! سلامت رہیں !
  8. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

    نہ آؤ ،بے حجابانہ نہ آؤ مری آنکھوں میں بینائی نہیں ہے (نامعلوم) نہاؤ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (راحیل فاروق؟!) راحیل بھائی اپنے مخصوص انداز مین اس الزام کا دفاع فرمائیے گا ۔:):):)
  9. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی السلام علیکم! ماشااللہ آجکل آپ کے ذوق پر نکھار آیا ہوا ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک غزلیں...

    تابش بھائی السلام علیکم! ماشااللہ آجکل آپ کے ذوق پر نکھار آیا ہوا ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک غزلیں اور اشعار نمودار ہورہے ہیں :-)
  10. ظہیراحمدظہیر

    بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے

    بہت بہت شکریہ! نوازش!! اگر آپ برا نہ مانیں تو میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنا اسمِ گرامی ابن سعید سے کہہ کر اردو میں لکھوالیں ۔ آپ اردو کی اتنی اچھی قلمکار ہیں اور یہ محفل بھی اردو کی ہے سو کوئی وجہ نظر نہین آتی کہ آپ کا نام اردو میں نہ ہو ۔ اور دوسری بات یہ کہ انگریزی میں ٹیگ کرنے میں خاصی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل - جہان بنتا عدن تو کیسے؟ - منیب احمد

    لیجئے صاحب آپ تو سارا قصہ ہی ختم کردیا ۔ :) بھئی منیب احمد فاتح صاحب آپ نے اپنے اس ایک جملے "اس لفظ کو میں نے اس کے ہندی تلفظ नयन کے مطابق استعمال کیا ہے۔ یعنی یے پر فتحہ ہے بروزن لگن کرن وغیرہ نہ کہ سکون۔ باقی اردو دانوں پر منحصر ہے ٹھیک جانیں یا غلط" میں اردو کے جملہ لسانی مسائل کا اتنا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تلاش

    خلیل بھائی کیوں شرمندہ کرتے ہیں ۔ خوشی تو ہمیں آپ کی تخلیقات دیکھ کر ہوتی ہے ۔ ہم تو شروع ہی سے آپ کے قلم کے معترف ہیں اورمداحوں میں سے ہیں ۔ یہ تو آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ ہمارے الٹے سیدھے تبصروں کو اس فراخدلی سے قبول کرتے ہیں ۔ پوری نظم بہت رواں ہے اور مرکزی خیال سے کہیں الگ نہیں ہوتی ۔ اور...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا

    کیا بات ہے راحیل بھائی!! بہت ہی اعلی!! اولین دو اشعار تو لاجواب ہیں! خصوصا مطلع بہت ہی جاندار ہے ! پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا عشق نے خاص تو کیا عام بھی رہنے نہ دیا بہت خوب! سلامت رہیں!
  14. ظہیراحمدظہیر

    تلاش

    بہت خوب خلیل بھائی ! کیا خوب رواں دواں ترجمہ ہے !! اچھی بات یہ لگی کہ لفظ بہ لفظ ترجمہ کرنے کے بجائے آپ نے شعری خیال کی ترجمانی کی ہے جو میری رائے میں شعری ترجمے کا بہترین طریقہ ہے ۔ جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اس کا وزن آپ نے مستفعلن کی تکرار پر رکھا ہے ۔ لیکن کہیں کہیں سطور اس وزن سے گر رہی...
  15. ظہیراحمدظہیر

    منظرِ دشتِ تگ و تاز بدل کر دیکھا

    منظرِ دشتِ تگ و تاز بدل کر دیکھا رزق کو رفعتِ پرواز بدل کر دیکھا سلسلہ کوئی ہو انجام وہی ہوتا ہے ہم نے سو مرتبہ آغاز بدل کر دیکھا بس وہی ہجر کے سرگم پہ وہی درد کی لے مطربِ عشق نے کب ساز بدل کر دیکھا میرے شعروں سے ترے رمز و کنائے نہ گئے میں نے ہر مصرعہء غماز بدل کر دیکھا ہم گدایانِ محبت نے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    کچھ دیر کو رسوائی ِجذبات تو ہوگی محفل میں سہی اُن سے ملاقات تو ہوگی بس میں نہیں اک دستِ پذیرائی گر اُس کے آنکھوں میں شناسائی کی سوغات تو ہوگی سوچا بھی نہ تھا خود کو تمہیں دے نہ سکوں گا سمجھا تھا مرے بس میں مری ذات تو ہوگی ہر حال میں ہنسنے کا ہنر پاس تھا جن کے وہ رونے لگے ہیں...
  17. ظہیراحمدظہیر

    بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے

    بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے محور نہیں ہے پھر بھی سفر دائرے میں ہے دُہرارہے ہیں خود کو عروج وزوالِ دہر عالم تمام زیر و زبر دائرے میں ہے کہنے کو انجمن ہے شریکِ سخن ہیں لوگ ہر شخص اپنے اپنے مگر دائرے میں ہے سونپی تھی رازدان کو ، آ پہنچی مجھ تلک معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    عجیب قاعدے ہجرت تری کتاب میں ہیں

    عجیب قاعدے ہجرت تری کتاب میں ہیں خسارے دونوں طرف کے مرے حساب میں ہیں یہ طے ہوا ہے کہ اب اُس کی ملکیت ہونگے وہ سب علاقے جو میری حدودِ خواب میں ہیں نہ تشنگی میں کمی ہے ، نہ پانیوں کی کمی عذاب میں ہیں کہ پیاسے کسی سراب میں ہیں تجھے ہی رکھتے ہیں قلب و نظر کے آگے امام جہاں بھی ہوں ترے بندے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    تم جو کہو مناسب، تم جو بتاؤ سو ہو

    راحیل فاروق بھائی ٹائپو تو کوئی بھی نہیں ہے ۔بس میں نے یہ ایک چھوٹا سا مذاق کیا تھا آپ سے ۔ :):):) آدھی زندگی اس خرابے میں گزارنے کے بعد مقامیوں کی طرح مذاق بھی اب سنجیدہ چہرے کے ساتھ کرنے کی عادت پڑ گئی ہے ۔ کہنا یہ چاہا تھا کہ اس غزل کی فضا ۲۰۱۷ کی نہیں ۱۷۲۰ کی ہے ۔ یعنی ہم نے آپ کو ولی ،...
Top