نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    راحیل بھائی ، میرے علم کے مطابق اوزان کے نام رکھنے کا نظام کچھ یوں ہے ۔ پہلے بحر کا نام ۔ پھر اس وزن میں موجود افاعیل( یا ان سے حاصل کردہ فروعات) کی تعداد ۔ پھر افاعیل یا فروعات کی ترتیب ۔ جو رکن یا فروع وزن میں پہلے آیا ہے اس کا نام پہلے لکھا جائے گا اور بعد میں آنے والے کا بعد مین ۔ اگر...
  2. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    راحیل بھائی اپنے پچھلے مراسلے میں وقت کی قلت کے باعث تقطیع حقیقی اور غیر حقیقی کی بابت آپ کے استفسار کا جواب نہیں دے سکا تھا ۔ اور دوسری وجہ یہ تھی کہ یہ بات رجز کی بحث سے بالکل الگ ہٹ کر تھی سو میں خلط مبحث سے بھی بچنا چاہتا تھا ۔ اب چاہتا ہوں کہ اس بارے میں اپنا موقف بیان کردوں ۔ بھائی میں تو...
  3. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    جی ۔ بالکل ریحان میاں ! صرف اسی طریقے سے رجز میں فعل کا فروع لانا ممکن ہے ۔ اور جو طریقہ آپ نے استعمال کیا ہے وہ اجتہادی ہے ۔ اور ایسے ہی اجتہاد کی بات میں اوپر راحیل بھائی کے ساتھ کر آیا ہوں ۔ رمل میں تو مخبون محذوف کی لامحدود مثالیں ہیں اور فعِلن کو فاعلاتن کے فروعات میں مستند درجہ حاصل ہے ۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی ۔ آپ کی رائے میرے لئے بڑی وقعت رکھتی ہے ۔ وارث بھا ئی بہت ممنون ہوں کہ آپ نے فیڈ بیک دیا ۔ آپ درست کہتے ہیں کہ بحروں کے ساتھ مختلف تجربات ہر دور مین ہوتے رہتے ہیں ۔ افتخار عارف اس کی زندہ مثال ہیں ۔ اس غزل پر آپ کی رائے گراں قدر ہے اور حوصلہ افزا ہے ۔ اللہ آپ کو سلامت...
  5. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    راحیل بھائی مذکورہ غزل کا وزن مخبون احذ نہیں ہے ۔ اگر اس کا وزن مستفعلن مستفعلن فعلن مفاعلن ہوتا (جیسا کہ یہ مفروضہ ریحان نے بھی اوپر لکھا ہے) تو اسے مخبون احذ نہیں بلکہ احذ مخبون (یا محذوذمخبون) کہا جا سکتا تھا ۔ لیکن یہ مفروضہ وزن بحر رجز میں ممکن ہی نہیں ہے ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    غمِ روزگار

    واہ واہ! کیا بات ہے خلیل بھائی!! بہت اعلی!! یہ نظم کی نظم ہے اور دلیل کی دلیل! اگر سہل پسندی ترک کردی جائے تو کس قدر امکانات ہیں نظم میں!! محمد خرم یاسین صاحب پابند بھی لکھتے ہیں لیکن ان کا رجحان پابندیاں توڑنے کی طرف کچھ زیادہ ہے ۔ مجھے امید ہے کہ وہ پابند شاعری کی طرف زیادہ توجہ کریں گے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

    تمام دوستوں کا بہت بہت شکریہ!! اللہ شاد و آباد رکھے! آمین
  8. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    بہت نوازش! بہت ممنون ہوں بھائی ۔ اور شو شو کرنے کا بھی شکریہ! :) لیجئے صاحب یک نہ شد دو شد بلکہ تین شد ! یعنی اس ایک مراسلے میں تین ظہیر وں کا ظہور ہو گیا ہے ۔ اللہ خیر کرے! ظہیر آپ کو اصل نام کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ تبدیلی نام مبارک ہو! بہت بہت شکریہ سلطان بھائی!! بہت نوازش!! بہت...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہائیں تو کیا تماشا ہو

    یعنی بات کپکپی سے آگے جاکر منجمد ہونے تک پہنچ چکی ہے۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    منظرِ دشتِ تگ و تاز بدل کر دیکھا

    حضور تابش صاحب! بہت شکریہ! :):):) نوازش! بہت ممنون ہوں نقیبی صاحب! اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے!! بزمِ شعر مین خوش آمدید!!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    بہت شکریہ ! نوازش! آداب تابش بھائی ! اگر آپ کو رواں لگ رہی ہے تو یقینا رواں ہوگی ۔ لگتا ہے کہ ہمارا اور آپ کا شعری ذوق اور وجدان خاصا ملتا جلتا ہے ۔ :):):) اللہ آپ کوخوش رکھے ! شکریہ کاشف بھائی ! بہت نوازش! بالکل ٹھیک سمجھے ریحان! اس کا وزن مستفعلن مستفعلن مستفعلن فعل ہے ۔ یہ کوئی معروف بحر...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تعلقات نظریاتی اختلافات اور رواداری کی حدود ۔۔۔ !

    بہت اچھا مضمون ہے حسیب بھائی !! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ !
  13. ظہیراحمدظہیر

    " سوشل میڈیا اور الحاد ".

    حسیب بھائی آپ نے بہت اہم موضوع پر قلم اٹھایا ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ فی الوقت صرف دس منٹ کی مہلت ہے ۔ اس پر مزیدگفتگو بشرطِ فرصت قرض رہی ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    لوگ مصروف ِ خدائی ہیں خدا کے گھر میں

    لوگ مصروف ِ خدائی ہیں خدا کے گھر میں بندہ توبہ کرے مسجد سے اب آکے گھر میں پُل بنانے میں تھے مصروف ، یہ معلوم نہ تھا دریا آ جائے گا دیواریں گرا کے گھر میں اتنا گھبرا ئے گھٹن سے کہ ہم ایسے محتاط آگئے لے کے دیا اپنا ہوا کے گھر میں کھوٹا سکہ تو نہیں ہے یہ محبت لوگو! آزماؤ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا

    نصیب ہو جو کبھی اُس کی آرزو کرنا متاعِ دیدہ و دل صرفِ جستجو کرنا گمان تک بھی نہ گزرے کہ غیر شاہد ہے یہ جس کا سجدہ ہے بس اُس کے روبرو کرنا ملیں گے حرفِ عبادت کو نت نئے مفہوم کبھی تم اُس سے اکیلے میں گفتگو کرنا ہزار رہزنِ ایمان سے ملے گی نجات کوئی سفر ہو عقیدت کا قبلہ رو کرنا وہ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی

    احبابِ محفل یہ ایک بہت پرانی غزل نکل آئی ہے ۔ بحر بھی غیر مطبوع ہے ۔ شاید کسی کام کی ہو ۔ غزل دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی کچھ وہ جلا ، کچھ ہم جلے تو روشنی ہوئی اتنا بڑھا کچھ حبسِ جاں کہ بجھ گئےخیال کچھ دَر کھلے کچھ غم جلے تو روشنی ہوئی کل رات گھر کی تیرگی دل میں اُتر گئی دو دیدہء...
  17. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    عاطف بھائی بہت بہت شکریہ! ذرہ نوازی ہے! اللہ تعالی آپ کو بھی خیروعافیت اور تندرستی سے مالامال رکھیں ، خوش و خرم رکھیں ۔ آمین
  18. ظہیراحمدظہیر

    بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے

    چلئے جیسا آپ مناسب سمجھیں ۔ آپ بہتر جانتی ہیں ۔ اب آپ ہوسکے تو مجھے یہ بھی سکھائیے کہ اردو اور انگریزی زبان کو یہاں کس طرح آپس میں بدلا جاتا ہے ۔ مین تو حسبِ ضرورت اپنے ورڈ پیڈ پر انگریزی لکھ کر یہاں کاپی پیسٹ کرتا ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم لوگ ضرورت ہی ضرورت ہیں بہرحال مانگیں جو دعا ہم تو دعا ختم نہ ہوگی (رعنا ناہید رعنا)
  20. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اس دورِ پر آشوب میں لینے دو ہمیں سانس ہم سانس جو لیں گے تو ہوا ختم نہ ہوگی (رعنا ناہید رعنا)
Top