نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مانا کہ عرضِ حال کے قائل نہیں تھے ہم

    میری کچھ غزلیں اور نثر ی تحریریں سمندر پار سے دوستوں کے خطوط کے جواب میں لکھی گئی ہیں ۔ اس لئے ان کا پس منظر بہت حد تک ذاتی ہے اور عین ممکن ہے کہ ایک عام قاری کے لئے ا ن میں کوئی خاص کشش نہ ہو ۔ بہرحال ، ان میں سے چند منتخب غزلیں اور نثری تحریریں میں احبابِ محفل کی خدمت مین پیش کرنے کا ارادہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا

    سفر حضر کی علامتیں ہیں ، یا استعارہ ہے قافلوں کا یہ شاعری تو نہیں ہماری ، یہ روزنامہ ہے ہجرتوں کا یہ رُوپ سورج کی دھوپ جیسا ، یہ رنگ پھولوں کی آنچ والا یہ سارے منظر ہیں بس اضافی ، یہ سب تماشہ ہے زاویوں کا ہر ایک اپنی انا کو تانے دُکھوں کی بارش میں چل رہا ہے دیارِ ہجرت کے راستوں پر عجیب...
  3. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ماں نے شکر کا سبق پڑھا کر ایسی دی ہے چھاؤں جب بھی اس سے باہر نکلوں ، جل جاتے ہیں پاؤں (ریحان بنارسی)
  4. ظہیراحمدظہیر

    جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے

    واہ ! بہت خوب راحیل بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں !! بہت خوب! سلامت رہیں ۔ شاد رہین آباد رہیں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں

    بہت ہی خوب نمرہ صاحبہ !! پہلی دفعہ آپ کی نثر سے تفصیلی تعارف ہوا ہے ۔ ماشاء اللہ کیا اچھا لکھا ہے ! کیا شگفتہ بیانی ہے !! بظاہر تو لگتا ہے کہ بات سے بات نکلتی چلی جارہی ہے لیکن بین السطور ایک ہی خیال کی رو ہے جو قاری کا ہاتھ پکڑے اچھلتی کودتی اِدھراُدھر دیکھتی آگے ہی بڑھے جاتی ہے ۔ اچھی بات...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بڑی دیر سے چپ ہوں۔ نذر شاذ

    سبحان اللہ ! کیا اشعار ہیں اعجاز بھائی !! بہت خوب! خیال اور زبان کی روانی ہے!! ویسے تو یہ چھوٹا منہ اور بڑی بات ہوجائے گی لیکن چونکہ آپ نے مشورے کا دروازہ وا کیا ہے تو مطلع کے لئے یہ چھوٹی سی تجویز دوں گا کہ دستِ طلب آسا والے شعر کا پہلا مصرع ویسے ہی کمزور پڑ رہا ہے اس لئے اسے درست کرنے سے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    تلاش

    واہ واہ خلیل بھائی ! یہ تو قندِ مکرر ہوگیا ۔ ایک دفعہ پھر کمال کردیا آپ نے !! اچھا ڈیزائن کیا ہے ۔ اور تصویر بھی ایسی خوبصورت منتخب کی ہے کہ جو نظم کی بنیادی کیفیت اور فضا کی عکاس ہے! اس حسنِ انتخاب کی داد الگ سے قبول کیجئے!! اللہ آپ کو سلامت رکھے !
  8. ظہیراحمدظہیر

    ساغر نے دوسرا مصرع کچھ یوں تو نہیں کہا تھا کہ: ہم فقط پوستی کے مجرم ہیں ؟!

    ساغر نے دوسرا مصرع کچھ یوں تو نہیں کہا تھا کہ: ہم فقط پوستی کے مجرم ہیں ؟!
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    پہلا مصرع تو اب وزن سے باہر ہوگیا ۔ وزن اس کا وہی فعولن ۔فعولن ۔فعولن ۔فعل ( یعنی دما دم ۔ دما دم ۔ دمادم ۔ دمم) رکھئے ۔ اسے یوں کر دیکھئے: ہنر درگزر کا ہےاُن میں اگر تو کیا اب خطا پر خطا کیجئے اسے یوں کر کے دیکھئے: وفاؤں کا میری لہو ہے حضور کبھی زیبِ دستِ حنا کیجئے مشق کی خاطر یہ اشعار...
  10. ظہیراحمدظہیر

    تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

    بہت خوب حضرت شاہ صاحب! آپ کی یہ بات لطف دے گئی ! ہماری مسکراہٹ کو معدوم ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا ۔ تب تک آپ کے لئے صدہا نیک خواہشات اور دعائے خیر ! خدا رحمت کند ایں صاحبانِ پاک طینت را
  11. ظہیراحمدظہیر

    بلیغیات

    مجھے اچھا لگتا ہے کہ جب اردو میں کسی نئے لفظ اور اصطلاح کا اضافہ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اردو کی اشد ضرورت ہے ۔ اور میں اکثر ان الفاظ کی ترویج یا عدم ترویج کوغور سے دیکھتا بھی رہتا ہوں ۔ اکثر الفاظ تو نوعمری ہی میں فوت ہوجاتے ہیں ۔ حسرت ان لفظوں پہ ہے جو ۔۔۔۔۔۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ ایک نیا لفظ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

    راحیل فاروق بھائی، پچھلے مراسلے میں بات کسی اور طرف ہی نکلتی چلی گئی اور پھر حسبِ معمول ’’ پروگرام کا وقت ختم ہوگیا ‘‘ اور مجھے اٹھنا پڑا ۔:):):) آپ کےتعمیلِ ارشاد میں مطلع کی مذکورہ بندش کے بارے میں اظہارِ خیال ہی نہ کر سکا ۔ اب دوبارہ بیٹھا ہوں تو کچھ عرض کرتا ہوں ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تیرے یعقوب نے پائی ہے دوا تیرے ساتھ

    ہا ہاہاہاہاہاہ!!!!! تابش بھائی بد ذوقی ہی سہی لیکن اس بات پر تو مجھے خود اپنا یہ شعر یاد آگیا اور اب اسے آپ کی نذر کرنا ہی پڑے گا کہ: دل پہ مت لینا کہ لوگوں کی تو باتیں یوں ہیں جیسے اُڑتے ہوئے کچھ تیر نشانے دھونڈیں اجی حضور آپ جیسے باذوق اور محبتی لوگ ایک شعر بھی عنایت فرمائیں تو لوگ اسے آپ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

    محمدظہیر ایسا کہنا تو بہت پرانا روز مرہ ہے اور فصیح اردو ہے ۔ آپ کو یہ بندش ذرا عجیب اس لئے لگ رہی ہے کہ اس میں شعری ضرورت کی خاطر لفظی ترتیب بدل گئی ہے ۔ اصل محاورہ یوں ہے : تم بیٹھے غزلیں پڑھا کرو ، تم بیٹھے مکھیاں مارا کرو ۔ وغیرہ :):):) راحیل بھائی ، یہ آپ نےبالکل درست کہا ۔ اور جیسا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    تیرے یعقوب نے پائی ہے دوا تیرے ساتھ

    واہ واہ!! بہت خوب ! بھئی بدرالفاتح صاحب آپ نے تو کمال کردیا ! یقین کیجئے آپ کے تو پاؤں نظر آرہے ہیں! آپ اتنے دن ناحق صبرکے پیمانے کو بھرتے رہے ۔ یہ تو ظلم کیا ۔ بھئی انٹر نیٹ کے اس دور میں تو لوگ ایک شعر بلکہ ایک مصرع کہہ کربھی شائع کرنے میں تاخیر نہین کرتے ۔ ماشااللہ اس صبر اور احتیاط سے آ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    کچھ دیر کو رسوائی ِ جذبات تو ہوگی

    نوازش حضور! ذرہ نوازی ہے! محمدظہیر تو پھر انتظار کس بات کا ہے ۔ شروع کرو ۔ کرتے کرتے بالکل سیکھ جاؤ گے۔ بہت شکریہ منیب! نوازش ! ممنون ہوں نقیبی صاحب!! بہت بہت شکریہ عاطف بھائی !! ذرہ نوازی ہے! اللہ سلامت رکھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    ایک منظر پس ِ منظر بھی دکھایا جائے

    بہت شکریہ اعجاز بھائی ! آپ کی سرپرستی اور قدر دانی ہے ۔ اَستین درزیوں کی اصطلاح ہے اور دہلی والوں مین عام بولا جاتا ہے ۔ اسے عوامی لفظ کہہ سکتے ہیں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    مرزا تفتہ کے نام

    جی ہاں اعجاز بھائی ۔ اس ادارے کو سرکاری سرپرستی حاصل تھی اور یہ اس زمانے کے حساب سے معیاری اور کم قیمت کتب چھاپتے تھے ۔ اس کے علاوہ اسی کی دہائی میں شاہکار بک اور اسی طرح کے ایک دو اور ادارون نے (شاید فیروز سنز بک پبلشرز) رسالے کے سائز میں نسبتاً بہتر نیوز پرنٹ پر غیر مجلد سستی کتابیں جاری کی...
  19. ظہیراحمدظہیر

    مرزا تفتہ کے نام

    آپ نے واقعی مجھے ستر کی دہائی میں پہنچادیا خلیل بھائی! کیا اچھے دن تھے !! اور بالکل یہی کتاب تھی ۔ ایسا لگ رہا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی اس ہاتھوں میں اٹھائے پڑھ رہا تھا ۔ تمام قدیم اساتذہ کا کلام ، میر درد، میر تقی میر ، خواجہ آتش ، یادگارِ غالب وغیرہ یہ سب اکیڈمی والوں نے چھا پی تھیں اور تین...
  20. ظہیراحمدظہیر

    برائے تنقید

    اچھی غزل ہے جناب! بزمِ سخن میں خوش آمدید! پہلا مصرع یوں کر دیکھئے: غم نہیں ہے ہمیں کسی غم کا تتلی والا شعر تو پُھر سے اُڑ گیا ہمارے سر سے۔ براہِ کرم اس کی تشریح فرمادیجئے ۔ یہ آپ کی اصلاح میں اور کلام کو نکھارنے میں بہت ممد و معاون ثابت ہوگی ۔
Top