نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں ۔ محمد احمد

    واہ واہ وا!! کیا بات ہے احمد بھائی ! بہت خوب! آج کل تو لگتا ہے غزلیں ہاتھ باندھے قطار اندر قطار چلی آرہی ہیں ! اللہ قلم کی جولانیاں سلامت رکھے ! :):):) احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے ! واہ!
  2. ظہیراحمدظہیر

    اے خدا مجھ کو آزمانا کیا

    حال اِس بیخودی کا کہنا کیوں عشق کرنا تو پھر جتانا کیا واہ! اچھا شعر ہے !!
  3. ظہیراحمدظہیر

    خوشبو ہوگی یہاں کی مٹّی میں

    واہ واہ ! اچھی غزل ہے کاشف بھائی ! بہت داد آپ کے لئے ! کئی اچھے مضامین ہیں!! دوسرے شعر کو ذرا دیکھ لیجئے ۔ عجز ِ بیان ہے ۔ ’’قرب کا لمس ہے نیا اس کو‘‘ توجہ طلب ہے ۔ کسی کونیا ہونا درست نہیں ۔ کسی کے لئے نیا ہونا درست ہے ۔ دِکھتا والے نکتے پر ادب دوست سے متفق ہوں ۔ میری حقیر رائے میں کوشش یہی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اپنے ہی گھر کے در و بام سے جھگڑا کر کے

    واہ واہ وا!! کیا خوبصورت غزل ہے ! بہت عرصے بعد آپ کا کلام پڑھا نذر حسین ناز صاحب! اپنے ہی گھر کے درو بام سے جھگڑا کرکے میں نکل آیا ہوں کمرے کو اکیلا کر کے کیا اچھا مطلع ہے ! بہت عمدہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    عجب سی کیفیت دل کی ۔ عمر سیف

    واہ ! اچھی نظم ہے ! بزمِ شعر مین خوش آمدید!!
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہاں خدا لگتی، برملا کہیے

    اچھی کاوش ہے ! زبان و بیان کو ایک بار پھر دیکھ لیجئے ۔ کافی لسانی اغلاط ہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

    واہ واہ! کیا اچھی غزل ہے ! سلامت رہیں شاد آباد رہیں !
  8. ظہیراحمدظہیر

    اہلِ اظہار نہیں چاہنے والے مجھ کو، کس کے ہونٹوں سے گروں کون سنبھالے مجھ کو

    بہت خوب سلمان حمید صاحب! کیا اچھی غزل ہے ! مفتی عزیزالرحمان صاحب کا شکریہ کہ اسے نکال کر سر فہرست لائے اور ہمیں پڑھنے کا موقع دیا ۔ ہوں زمیں بوس مگر خود کو گھسیٹے جاؤں چلنے دیتے ہی نہیں پاؤں کے چھالے مجھ کو وہ جو پلٹا ہے ابھی چیزیں سبھی لوٹا کر ا’سے کہہ دو کہ رگ و پے سے نکالے مجھ کو اچھے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    دِل پر بنی رہی کبھی جاں پر بنی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

    واہ واہ! بہت خوب ملک حبیب صاحب! دنیا مرے وجود کو کرتی رہی تلاش مجھ پر ترے خیال کی چادر تنی رہی کیا اچھا شعر ہے !! کیا موجودگی ہے اور کیا غیاب!!! بہت داد آپ کے لئے!!!
  10. ظہیراحمدظہیر

    تامل، تذبذب، تردد، تکلف

    واہ واہ وا! کیا بات ہے راحیل بھائی ! سلامت رہیں ! مِرا حاصلِ عمر مَیں ہوں، الٰہی! سراپا ندامت، سراپا تاسُف کیا اچھا کہا ہے ! بہت خوب!!
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ بجھے اگر بدن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ! بہت اچھے!! خوب غزل ہے ! شبِ فراق پر ہوا، شبِ وصال کا گمان مہک اُٹھے ملن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں بہت خوب ! کیا اچھا کہا ہے !! احمد بھائی چوتھے شعر کو ایک نظر دیکھ لیجئے گا ۔ کچھ شتر گربہ درآیا ہےاس میں ۔ ردیف بہت خوبی سے نبھائی ہے آپ نے ۔ اچھی غزل ہے !!!! سلامت رہیں!
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ اب کس سے کہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ محمد احمدؔ

    واہ واہ واہ وا !!! احمد بھائی کمال کے اشعار ہیں ۔ کیا خوب غزل ہے ! بے ساختہ اور بھرپور!! بہت اچھا ہے! کچھ کہا بھی نہیں اور سارا قصہ کہہ بھی دیا ! کیا محاکات نگاری ہے! سبحان اللہ ! واہ واہوا بہت اعلیٰ !! کیا چھا کہا ہے!! سلامت رہیں احمد بھائی !
  13. ظہیراحمدظہیر

    اوزانِ رباعی کے دو "فائدے"

    :D:D:D کیا زبردست لکھا ہے تابش بھائی !! ماشاء اللہ قوۃ الاباللہ ۔ آپ کی تحریر کا اعجاز ہے کہ اسے پڑھ کر راحیل فاروق کو ہنسی بھی رباعی کے وزن میں آرہی ہے ۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہوہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی پورے چالیس اسباب کی ہنسی ہے ۔ :):):)
  14. ظہیراحمدظہیر

    غم

    کون رکھتا ہے میری جیسی نظر؟ راحیل بھائی اشارہ اس طرف نہیں تھا جس طرف آپ چلے گئے ۔ یہاں میری کے بجائے میرے کا محل ہے ۔ آپ کے جیسی نظر ، تمہارے جیسی نظر ، ان کے جیسی نظر ، ہمارے جیسی نظر وغیرہ ۔ اس کے برعکس آپ کے جیسا فہم ، تمہارے جیسا فہم ، انکے جیسا فہم ، ہمارے جیسا فہم وغیرہ ۔ غم کی عظمت...
  15. ظہیراحمدظہیر

    اپنے راحیلؔ میاں مفت گنہگار ہوئے!

    یہ توبڑی اچھی نظیر مل گئی ۔ چلئے اس ترکیب کے متعلق آپ کے اور میرے تحفظات ختم ہوئے ۔ راحیل بھائی ویسے اس میں معافی تلافی کا سوال پیدا ہی نہیں ہونا چاہئے ۔ الفاظ اور ترکیبات کا درست استعمال تو نظیر کا ہی محتاج ہوتا ہے ۔ جب مائل کی تمام مستعمل ترکیبات صرف "مائل بہ" کے ساتھ ہی ملتی ہیں تو بہ کے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ بند سب کام کاج لوگوں کا ۔ رؤف ساحر

    مت کہو سچ کہ یار ہوں گے خفا احمد بھائی صبح سے یہی مصرع دہرائے جارہا ہوں ۔ آپ کا انتخاب ہمیشہ کی طرح خوبصورت ہے! اکثر خوشگوار سی حیرت ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ غزل مین میری اور آپ کی پسند بہت حد تک مشترک ہے ۔ مجھے بھی روایتی عشقیہ موضوعات اور آپ بیتی سے بڑھ کر جگ بیتی اور معاشرے کی ٹوٹتی پھوٹتی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

    واہ واہ ! کیا خوب غزل ہے غدیر زھرا صاحبہ ! معذرت کہ آنے مین دیر ہوئی اور بہت دیر سے آپ کا ٹیگ دیکھا ۔ استاذی الف عین صاحب اور دیگر احباب آپ کی غزل سنوار ہی چکے ہیں ۔ بہت اچھے اشعار ہیں ۔ بس مطلع کا دوسرا مصرع مجھے اچھا نہین لگا ۔ " جہاں جدھر جاؤں" اہلِ زبان کا محاورہ نہیں ۔ کوشش ہونی چاہئے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    جوش ملیح آبادی اور فیس بک ۔۔۔ تحریف در غزلِ جوش

    ہا ہا ہا ہا ہا !!! کیا بات ہے احمد بھائی !! میں فیس بک پر کبھی نہیں رہا لیکن ظاہر ہے کہ یہ معلومات تو اب یونیورسل ہوگئی ہیں ۔ اس لئے مزا آیا !! سلامت رہئے !! اس کا رونا نہیں ان فرینڈ کیا تم نے مجھے اس کا غم ہے کہ بہت دیر سے آزاد کیا احمد بھائی ویسے آپ ر گرنے کا قطعی ملال نہ کریں ۔اکثر ماہرین...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    راحیل بھائی اس چو مکھی لڑی میں خاکسار کو تہِ ٹیگ کرنے کا شکریہ ! :):):) رباعی کے اوزان کے بارے میں میرا علم کچھ زیادہ نہین لیکن تعمیلِ حکم میں اپنی ناقص رائے پیش کردیتا ہوں ۔ پہلی بات تو یہ کہ اشرفی صاحب نے اگر رباعی کے اوزان رجز سے کشید کئے توکچھ عجب نہیں کیونکہ ہزج اور رجز دونوں ایک ہی دائرے...
Top