نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    لفظِ 'عشق' کی اصل

    حسبِ معمول بہت اچھی اور معلوماتی تحریر ہے حسان خان ! اردو مین بھی ایک بیل (vine) کو عشقِ پیچاں کہا جاتا ہے ۔ یہ بیل درخت کی جڑ سے اگتی ہے اور اس کے تنے کے گرداگرد لپٹتی ہوئی اوپر شاخوں تک چلی جاتی ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    ریت گھڑی

    تابش بھائی جن الفاظ کے آخر میں ے ، ب، پ ، ت قبیل کے الفاظ آتے ہیں یعنے وہ الفاظ جن کی نشست لمبی ہوتی ہے انہیں کمپوزیشن کرتے وقت دیگر الفاظ کے اوپر رکھنا چاہیئے ناکہ ینچے ۔ پہلے مصرع میں آپ نے ہے کو ٹھہری کے اوپر رکھا ہے تو یہ درست طریقہ ہے ۔ لیکن بقیہ مصرعوں میں ایسا نہیں ہوسکا ۔ بس یہ ایک...
  3. ظہیراحمدظہیر

    جو تھی باقی رہی سہی کر لی ! ۔۔ ایک غزل

    کاشف اسرار احمد بھائی ! اچھی غزل ہے! کئی اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔ امید ہے وضاحت فرمائیں گے ۔ میری ناقص رائے میں جب موضوع مذہبی لحاظ سے حساس نوعیت کا ہو یا اس مین مذہبی تلازمات استعمال کئے جارہے ہوں تو ہر ممکنہ احتیاط سے کام لینا چاہیئے ۔ ایسے اشعار میں کسی قسم کی لفظی یا...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہے ایک ہی علاج بصیرت کی بھول کا

    سبحان اللہ! خوب ہے راحیل بھائی! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! وارفتگی میں پاسِ ادب کی بھی شرط ہے وحشی کو ہے معاملہ درپیش اصول کا
  5. ظہیراحمدظہیر

    کیا ہی تپتا ہے، سلگتا ہے، دھواں دیتا ہے

    واہ واہ راحیل بھائی!! کیا بات ہے ! اس پیرِ جواں نما کی داد بھی قبول فرمائیے ۔:):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    سیدھا پہن لیا کبھی اُلٹا پہن لیا - عُمر سیف

    بہت خوب عمر سیف!! بہت اچھے!! بیدل حیدری کی یہ غزل مجھے ہمیشہ سے پسند رہی ہے اور یاد بھی ہے ۔ آپ نے اچھے اشعار نکالے ہیں ان کی زمین میں !
  7. ظہیراحمدظہیر

    اشکِ کم ظرف مرا ضبط ڈبو کر نکلا

    صاحبانِ کرم ! آپ حضرات کا فردا فردا بہت بہت شکریہ !! اللہ آپ کو امن و امان میں رکھے ! خوش رہیں!!
  8. ظہیراحمدظہیر

    قرآن کہا جائے نہ تفسیر کہا جائے

    بالکل درست کہا تابش بھائی ! ہم سب ایک بہت ہی مشکل عہد میں جی رہے ہیں ۔ ہمارے حیدرآباد کی ایک شاعرہ ہیں ، رعنا ناہید رعنا ۔ ان کا ایک کی بہت خوبصورت غزل کا ایک شعر جو بہت پہلے ایک مشاعرے میں ان سے سنا تھا کچھ یوں ہے: اِس دورِ پرآشوب میں لینے دو ہمیں سانس ہم سانس جو لیں گے تو ہوا ختم نہ ہوگی بہت...
  9. ظہیراحمدظہیر

    قلب ہوجائے جو پتھر تو بشر پتھر کا

    بہت شکریہ بھائی ! اللہ آپ کو سلامت رکھے! بہت بہت شکریہ !! اللہ آپ کو خوش و کرم رکھے! بہت ممنون ہوں جناب ڈاکٹر صاحب! اللہ آپ کو سلامت رکھے! احمد بھائی آپ کی داد جہاں مجھے پھُلا کر کُپا کردیتی ہے وہیں ایک طرح سے شرمندہ بھی کردیتی ہے ۔ شرمندہ اس لئے کہ میں باوجود کوشش کے اس خوبصورت محفل میں...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ریت گھڑی

    [ تابش بھا ئی بہت زبردست!!! ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ بھی فنکارانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔ ماشاء اللہ!! ویسے اتنا زیادہ تعجب بھی نہین ہوا کیونکہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو لوگ شعر کا اچھا ذوق و شوق رکھتے ہیں وہ عموما بصری فنون سے بھی شغف رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی آپ کے فن کو جلا بخشے ۔ میں آپ کی محبتوں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ریت گھڑی

    بہت شکریہ احمد بھائی ! نظم کہاں بس اپنی مشینی زندگی کا رونا ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا

    بہت خوب احمد بھائی ! بہت ہی اچھا خاکہ لکھا ہے ! پہچان تو گیا تھا کہ کس کی بات ہورہی ہے ۔ راحیل بھائی کے بلاگ کے صفحہء اول پر استخارے والا چٹکلا لکھا ہو ا یاد پڑتا ہے ۔ خیر ہمارا تعارف تو موصوف سے استخارے کے بغیر ہی تھا ۔اب آپ کے اس استعارے کے بعد تعارف کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ :) احمد بھائی ، ویسے...
  13. ظہیراحمدظہیر

    اُجرتِ آبلہ پائی بھی نہ دے گا سورج

    بہت شکریہ جناب! بہت ممنون ہوں۔ بہت شکریہ محترم اعجاز بھائی !!
  14. ظہیراحمدظہیر

    قلب ہوجائے جو پتھر تو بشر پتھر کا

    بہت شکریہ یوسف بھائی! اللہ خوش رکھے آپ کو ! آداب وارث صاحب! آپ کی ذرہ نوازی ہے حضور ! اللہ تعالیٰ آپ کو شاد آباد رکھے ۔ آمین نوازش ! بہت شکریہ!! بہت شکریہ خان صاحب! سلامت رہیں !
  15. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    نقش ہوں یا کہ میں مصور ہوں عکس ہوں کس کی نا رسائی کا یہ شعر بہت اعلیٰ ہے فرخ بھائی !! فکر انگیز! بہت داد آپ کے لئے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    اشکِ کم ظرف مرا ضبط ڈبو کر نکلا

    اشکِ کم ظرف مرا ضبط ڈبو کر نکلا میں جسے قطرہ سمجھتا تھا سمندر نکلا جذبہء شوقِ نظارہ بھی مری آنکھ میں تھا حسنِ نظارہ بھی اس آنکھ کے اندر نکلا بارہا دستِ مسیحا سے بھی کھائے ہیں فریب ہم نے نشتر جسے سمجھا وہی خنجر نکلا ہم سمجھتے تھے کہ سادہ ہے محبت کی کتاب حاشیہ اس میں متن سے کہیں بڑھ کر نکلا...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہدیہء اشک ملے ، درد کی سوغات ملے

    ہدیہء اشک ملے ، درد کی سوغات ملے کاسہء عشق ہے خالی کوئی خیرات ملے بھردےکشکول ِسماعت کوہمیشہ کیلئے لبِ لعلیں سے ترے ایسی کوئی بات ملے کھیل چلتا ہی رہے گرچہ لپٹ جائے بساط مات ہونی ہے تو پھر ایسی کوئی مات ملے خاک اُڑانے کو ملی وسعتِ آشوبِ دہر غم اٹھانے کو ترے شہر میں دن رات ملے اور کیا چاہئے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    قرآن کہا جائے نہ تفسیر کہا جائے

    قرآن کہا جائے نہ تفسیر کہا جائے ہر فتویٰء تکفیر کو تقصیر کہا جائے کس حرفِ طرح دار پہ انگشتِ یقیں رکھیں کس عکس کو سچائی کی تصویر کہا جائے کس دستِ مسیحائی پہ بیمار کریں بیعت جب زہرِ ہلاہل کو بھی اکسیر کہا جائے معیار بدلتے ہوئے اس دور میں ممکن ہے اک روز اندھیرے کو بھی تنویر کہا جائے آداب کو...
  19. ظہیراحمدظہیر

    مرنا تو کسی کو بھی گوارا نہیں ہوتا

    سبحان اللہ! کیا تغزل ہے !! بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے !!
  20. ظہیراحمدظہیر

    حسن تھا یا کمال تھا، کیا تھا

    کیا اچھا کہا ہے راحیل بھائی !! بہت خوب!!
Top